
نماز میں ہاتھوں سے قمیص یا شلوار صحیح کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع ِمتین اس مسئلہ کے بارے میں کہ بعض لوگ دوران نماز، سجدے میں جاتے ہوئے اور سجدہ سے قیام کی طرف اٹھتے وقت دونوں یا ایک ہاتھ سے قمیص یا شلوار صحیح کرتے ہیں۔ اُن کا یہ عمل کرنا کیسا ہے؟بیان فرمادیں۔ سائل :قارئین کرام (ماہنامہ فیضان مدینہ )
اللہ تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے دوران تقریریہ جملہ کہاہے:"ایساکتااللہ نے پالیا۔۔۔جیڈاوڈاکوئی چوہدری ہووے اوڈاوڈااس کتاپالیاہوندااے،اللہ ساریاں توں وڈاچوہدری اے،اس ساریاں توں وڈاکتابن کے رکھیااے،(یعنی ابلیس)" شرعی رہنمائی فرمائیں کہ اس مقررکایہ کہنا کیساہے اوراس کی بیعت ہوناکیساہے؟ سائل :تنویرالحسنین جلالی(درالعلوم منظراسلام،ضلع گجرات)
نماز میں کسی آیت یا سورت کا تکرار کرنا کیسا؟
جواب: دوران کوئی آیت بھول کرچھوٹ جائے اور یہ پڑھتےہوئے آگے نکل جائے تو یاد آنے پر دوبارہ پیچھے سے پڑھے تاکہ آیات کی ترتیب درست رہے۔ واللہ اعلم ...
قریبی رشتہ داروں کا میّت کے گھر رُکنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کچھ لوگوں کے ہاں میّت ہونے پر سات دن تک یہ ہوتا ہے کہ دُور کے رشتہ دار چلے جاتے ہیں،مگرقریبی رشتہ دار اور اہلِ خانہ گھر بیٹھے رہتے ہیں، کام کاج وغیرہ کے لئے نہیں جاتے، جو لوگ تعزیت کرنے آتے ہیں ان سے ملتے ہیں اور میّت کے لئے دعا کرتے ہیں،اس دوران بعض اوقات رونے دھونے کی نوبت بھی آجاتی ہے۔ اس کا کیا حکم ہے ؟
”یہ تو قیمتِ خرید بھی نہیں ہے“...یہ جملہ کہنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کاروبار کے دوران چیز بیچتے ہوئے یہ بولنا کیسا ہے کہ یہ میری خرید بھی نہیں حالانکہ اس کی خرید اس سے سَستی ہوتی ہے تو اس طرح چیز بیچنا جائز ہے یا ناجائز؟
عصر کی نماز پڑھتے ہوئے سورج غروب ہوجائے ، تو
جواب: دوران اگر سورج غروب ہوجائے ، تو بھی عصر کی نماز ہوجاتی ہے ، کیونکہ بعد والا وقت کامل نماز کا وقت ہے ،البتہ یہ یاد رہے کہ عصر کی نماز کو بلا وجہِ شرعی ...
سوال: آج کل سردی کے موسم میں عموماًمساجد کے اندر دیوار ِقبلہ کی جانب آگ والے ہیٹررکھے ہوتے ہیں اور نماز کے دوران پہلی صف کے نمازیوں کا رُخ انہیں کی طرف ہوتا ہے ۔سوال یہ ہے کہ ان چلتے ہیٹروں کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
غیر محرم شخص کا بالغہ کو پڑھانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اجنبی بالغ مرد کا نامحرم بالغہ بے پردہ لڑکیوں کو اس طرح پڑھانا کہ لڑکیوں کا چہرہ کھلا ہوتا ہے اور بعض اوقات اعضاءِ ستر مثلاً کلائیاں، گلا، بال وغیرہ بھی کھلے ہوتے ہیں یہ لڑکیا ں مرد کے سامنے آکر بیٹھ جاتی ہیں اور مرد انہیں پڑھاتا ہے اور پڑھانے کے دوران لڑکیوں کے چہرے کے ساتھ ساتھ اعضاءِ ستر کی طرف بھی نظر لازماً پڑتی ہے، یہ شرعاً کیسا ہے ؟ (سائل:محمد سلیم عطّاری،جڑانوالہ پنجاب)
نماز میں قراءت کی آواز کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نماز میں قراءت کے دوران اتنی آواز ہونا ضروری ہےکہ جب کوئی مانع نہ ہو تو خود سن سکے۔ایسا کیوں ضروری ہے؟