
بہنوں کا اپنا حصہ معاف کر نا کیسا؟
جواب: رقم دے دیں چاہے وہ رقم تَرکہ میں بننے والے ان کے حصّے سے کم ہو اور اگر زیادہ ہو تو بھی کچھ حَرَج نہیں اور بہنیں قبول کر لیں۔ یوں وہ رقم ان بہنوں کے ت...
اگر رفع یدین منسوخ ہے، تو تکبیراتِ عیدین میں کیوں کیا جاتا ہے؟
سوال: آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر دوسرا بندا سوشل میڈیا پر آکر اپنی من مانی کے مسائل بیان کررہا ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ بات بیان کر کے احناف پر کافی اعتراضات کیے جا رہے ہیں کہ حنفی لوگ کہتے ہیں کہ رفع یدین منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل نہیں کر سکتے، حالانکہ یہ لوگ عیدین میں تکبیرات کے ساتھ رفع یدین کرتے ہیں، اگر رفع یدین منسوخ ہو چکا ہے، تو پھر سب نمازوں میں اس کو ترک کر دیں، ورنہ دیگر نمازوں میں بھی رفع یدین کریں۔ کیا عیدین میں رفع یدین کرنے کا الگ سے حکم دیا دیا گیا ہے؟ اس حوالے سے تسلی بخش رہنمائی کردیں؟ سائل: عبد الغنی ( فیصل آباد )
مسجد کا پرانا قالین، پرانی چٹائیاں بیچ سکتے ہیں ؟
جواب: رقم کو مسجد کی ضروریات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مسئلہ کی تفصیل یہ ہے کہ مسجد کے عمومی چندے سے خریدی گئی وہ اشیاء جو آلاتِ مسجد کی قبیل سے ہوں، مثل...
قرض میں کون سی کرنسی واپس کرنی ہوگی؟
سوال: زید نے بکر سے چند سال قبل دو لاکھ پاکستانی روپے ادھار لیے تھے ۔ادھار دیتے وقت فریقین کےدرمیان کچھ بھی طے نہیں ہوا تھا کہ قرض کی ادائیگی کس ذریعے سے ہوگی ۔اب جب رقم واپس کرنے کا وقت آیا ،تو بکر کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ڈالر کے ریٹ بڑھ گئے ہیں، تو میں ڈالر کے حساب سے رقم لوں گا ۔معلوم یہ کرنا ہے کہ کیابکر کا یہ کہنا شرعا درست ہےاور کیا زید کو اب رقم کی ادائیگی ڈالر کو مد نظر رکھ کر کرنا ہو گی ؟
نماز میں آیتِ سجدہ کے نشان سے پہلے ہی سجدہ تلاوت کر لیا تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکیلے نماز پڑھتے ہوئے سورۃ النحل کی آیات جب تلاوت کیں، تو آیت نمبر 49”وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ“پڑھ کرسجدہ تلاوت ادا کرلیا،جبکہ قرآن پاک میں سجدہ کا نشان آیت نمبر 50”یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ“کے اختتام پرہے،اور اس آیت کے بعد سجدہ تلاوت نہیں کیا گیا۔سوال یہ ہے کہ کیا سجدہ تلاوت درست ادا ہوا یا نہیں؟اگردرست ادا نہیں ہوا، تو پھر کیا کرنا چاہیے؟
وتر کے بعد والے نفل کی جگہ صلوٰۃ التوبہ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب: پر الگ الگ نمازیں ہیں اور مساوی ہیں ،لہٰذا کوئی ایک دوسری میں شامل نہیں ہوسکتی۔ (٣) مذکورہ بالا ضابطے اور عباراتِ فقہاء کی روشنی میں تیسری صورت یہ وا...
اسکول والوں کا بچوں سے زبردستی پیسے طلب کرنا کیسا ؟
سوال: ایک پرائیویٹ اسکو ل ہے۔ جس میں بچوں کے امتحانات کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔ امتحانات ہونے کے بعد جب رزلٹ آتا ہے تو ہر کلاس کے پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جاتے ہیں۔انعامات کی رقم حاصل کرنے کے لئے اسکول کی طرف سے ہر بچے کے گھر والوں کو پابند کیا جاتا ہے کہ مثلاً وہ 100 روپے لےکر آئیں اور یہ پیسے لانا ہر بچے پر لازم و ضروری ہوتا ہے۔ اس کے بعد جتنی رقم اکھٹی ہو جاتی ہے ، اس سے انعامات خرید لئے جاتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے اسکول والوں کا اس طرح پیسے اکھٹے کرنا ، درست ہے یا نہیں ؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔
قرض میں تاخیر ہونے پر لیٹ فیس دینا کیسا؟
جواب: رقم قرض دی جائے ، اس سے زیادہ واپس لینے کی شرط لگانا سود ہوتا ہے ، چاہے لیٹ فیس یعنی جرمانے کے نام سے لی جائے یا کسی بھی نام سے لی جائے ۔اور اگربالفرض...
بد نگاہی کے خوف سے ربیع الاول کا چراغاں نہ کرنا کیسا؟
جواب: پر بطور تشکر، اظہار مسرت و تحدیث نعمت کے لیے مروّجہ جائز طریقے جیسے لائٹنگ کرنا اور پھولوں کی لڑیوں وغیرہ سے گلی محلے سجانا وغیرہ اختیار کرتے ہیں ، یہ...
وراثت میں ملنے والی زمین کی وجہ سے قربانی لازم ہوگی یا نہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے ہاں جب کسی کا والد فوت ہو جائے اور وراثت میں ایسی زمین چھوڑے جو اس نے اپنی اولاد کے نام نہ کی ہو ، تو ورثا اس زمین کو مل کر استعمال کرتے اور اسی کی فصل کھاتے ہیں ، جبکہ ان کی گزر بسر اس زمین پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ ان کا ذریعۂ آمدنی اس کے علاوہ ہوتا ہے ، لیکن وہ قربانی نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ والد صاحب نے زمین ہمارے نام نہیں کی تھی ، اس لیے ہم صاحبِ نصاب نہیں ہیں اور ہم پر قربانی لازم نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ اگر ان کی گزر اوقات اس زمین پر منحصر نہ ہو اور ان کے پاس اس زمین کے علاوہ ساڑھے سات تولے سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابر حاجتِ اصلیہ سے زائد مال بھی نہ ہو ، لیکن ان کا اس زمین میں بننے والا حصہ ان کی حاجتِ اصلیہ سے زائد اور ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے برابر ہو ،تو اس زمین کی وجہ سے ان پر قربانی لازم ہو گی یا نہیں ؟