
اذان کے دوران کام کاج کرنا کیسا؟
سوال: اذان کے وقت بات چیت کرسکتے ہیں یا کوئی کام کاج کرسکتے ہیں؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
مغرب کی اذان کے دوران روزے دار کھانے پینے سے گنہگار ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ رمضان یا نفل روزے میں روزہ کھولتے وقت اذان ہوتی ہے، تو لوگ افطار کرتے رہتے ہیں، اذان کا جواب دینے کے لیے رُکتے نہیں ہیں، تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ اذان ہوتے وقت افطار کرتے رہنے والے لوگ گنہگار ہوں گے یا نہیں؟
اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے کون سا وقت مراد ہے؟
سوال: حدیث مبارک میں ہے کہ اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے،یہاں کون سا وقت مراد ہے ؟ اذان کے دوران دعا قبول ہوتی ہے یا اس کے بعد ؟
اذان میں حروف کی ادائیگی درست نہ ہو، تو ایسی اذان کا حکم اور اس کا جواب دینا کیسا ؟
سوال: اذان میں اگر حروف کی ادائیگی، مخارج کی ادائیگی میں غلطی ہوتو ایسی اذان ہوجائےگی؟ اور اس کا جواب دینا ہوگا یا نہیں ؟
کیا آذان و اقامت سع پہلے درود پڑھنا جائز ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں اذان و اقامت سے پہلے اور اذان کے بعد صلوٰۃ و سلام پڑھا جاتا ہے ۔بعض لوگ اس سے منع کرتے ہیں اور جب انہیں کہا جائے کہ شریعت کی طرف سے منع نہیں ،اس وجہ سے یہاں بھی پڑھ سکتے ہیں،تو آگے سے کہتے ہیں کہ اگر ہر جگہ اسی کو دلیل بناؤ گے ،تو پھرنمازمیں سجدے دو کیوں کرتے ہو؟زیادہ سے منع تو نہیں کیا گیا ،لہذا سجدے بھی زیادہ کیا کرو تاکہ تمہیں ثواب زیادہ ملے۔اس وجہ سے گاؤں کے کافی لوگ پریشان ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا درست نہیں ۔براہِ کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں ،تاکہ لوگوں کو مطمئن کیا جا سکے۔
نماز کے علاوہ دیگر اذانوں کے جواب دینے کا حکم ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نمازِ پنجگانہ کی اذانوں کا جواب دیا جاتا ہے،توکیا نمازکی اذان کے علاوہ دیگر اذانوں کا بھی جواب دیا جائے گا،جیسے بچے کی پیدائش کے موقع پر جو بچے کے کان میں اذان دی جاتی ہے اوریونہی آجکل کرونا وائرس وبا کے زمانے میں جو اذان دی جاتی ہے،تو کیا سننے والااس اذان کا بھی جواب دے گا؟
اذان کے وقت سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا
سوال: اذان کے وقت سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا کیسا؟
لیٹ کر اذان کا جواب دینے کا حکم
سوال: کیا اذان کے وقت مردے اٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں؟ اگر کوئی شخص لیٹا ہوا ہوا ور اذان ہوجائے تو کیا ہمیں بیٹھنا ضروری ہے یا لیٹ کر بھی اذان کا جواب دے سکتے ہیں؟
اذان کا جواب دینے پر کتنی نیکیاں ملتی ہیں ؟
سوال: عورتوں کو اذان کا جواب دینے پر کتنی نیکیاں ملتی ہیں؟
اذان کا جواب دینا واجب ہے یا مستحب؟
سوال: اذان کاجواب دیناواجب ہےیامستحب؟