
بہنوں کے حصے کی پراپرٹی بیچنے کا حکم
سوال: آج کل لوگ باپ کی پراپرٹی سے بہنوں کو حصہ نہیں دیتے اور ساری پراپرٹی خود رکھ لیتے ہیں۔ اگر کوئی شخص ایسی پراپرٹی بیچ رہا ہو ،جس میں اس کی بہنوں کا حصہ بھی ہو،اور اس نے اپنی بہنوں کو حصہ نہ دیا ہوتو کیا ہم ایسی پراپرٹی خرید سکتےہیں ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ (1)ہمارے ہاں میراث میں بہنوں کو حصہ نہیں دیا جاتا بلکہ سارا مال بھائی ہی لے لیتے ہیں ، ایسا کرنا کیساہے؟ (2)اگر کسی کے ہاں بہنیں مطالبہ نہ کرتی ہوں اور نہ ہی بہنوں کو دینے کا رواج ہو ، تو کیا اس رسم و رواج پر عمل کیا جا سکتا ہے ؟ (3)اگر بہنیں اپنا حصہ معاف کر دیں اور بھائیوں کو کہہ دیں کہ ہم نے اپنا حصہ نہیں لینا ، تو کیا حکم ہے ؟ (4)اگر بہنیں اپنا حصہ بھائیوں کو ہبہ کرنا چاہیں ، تو کیا طریقہ کار ہے ؟ (5)اگر بہنیں بھائیوں کو ہبہ کردیں ، تو کیا اس ہبہ سے رجوع کر سکتی ہیں ؟
بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟
سوال: (1)ہمارے علاقے میں بھائی اپنی بہنوں کو مانگنے کے باوجود والدین کی وراثت سے حصہ نہیں دیتے،ان کا یہ فعل کیسا ہے؟ (2)عورت کا اپنے فوت شدہ والدین کی وراثت سے جو حصہ بنتا ہے،جیسے زمین میں،تو کیا وہ اسے بیچ کر عمرہ کر سکتی ہے؟بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ نہیں کرسکتی۔برائے کرم اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمائیں۔
وراثت کی کرائے پر دی ہوئی مشترکہ دکانوں میں بہنوں کا حق؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد صاحب کا انتقال ہوگیا ہے ، والد صاحب کی جائیداد ،دکانیں وغیرہ کسی کی تقسیم نہیں ہوئی ، سب کچھ بھائیوں کے قبضے میں ہے اور بہنوں کے مطالبے پر بھی ان کا حصہ انہیں نہیں دے رہے ۔اب بھائیوں نےبہنوں کی اجازت کے بغیر اپنی مرضی سے کچھ دکانیں کرایہ پر دے دی ہیں ،توان دکانوں سے آنے والے کرائے پر کس کا حق ہے ؟ بہنیں مطالبہ کرسکتی ہیں یا نہیں ؟ برائے کرم تفصیل سے رہنمائی فرما دیں ۔ نوٹ : تمام ورثاء عاقل بالغ ہیں ۔ نیز اگر بہنیں اب اجازت دے دیں ، پھر کیا حکم ہوگا ؟
بیوی اور اُس کی ماں شریک بہن سے نکاح کرنا کیسا؟
جواب: بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں جمع کرنا حرام ہے جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ”وَ اَنۡ تَجْمَعُوۡا بَیۡنَ الۡاُخْتَیۡنِ“ ترجمہ کنزالایمان:”اور دو بہنی...
شادی شدہ بیٹے یا بیٹی کو وراثت سے حصہ کم ملے گا؟
جواب: بہنوں کا شادی شدہ بھائی بہنوں کو شادی کے اخراجات کی وجہ سے باپ کی وراثت سے حصہ بالکل بھی نہ دینا یا جتنا ان کا حصہ بنتا ہے، اس سے کم دینا سخت ناجائز و...
بہنوں کا اپنا حصہ معاف کر نا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے والد نے تَرکہ میں ایک نصف مکان چھوڑا۔ہم دو بھائی اور چار بہنیں ہیں۔ ہماری بہنوں نے تَرکہ میں اپنا حصّہ ہمیں معاف کر دیا ہے۔اس صورت میں ہماری بہنوں کا حصّہ ختم ہو گا یا نہیں؟(سائل : فیاض الرحمٰن،زم زم نگرحیدر آباد)
دو بہنوں کی رخصتی ایک ہی دن کرنے کا حکم
سوال: کیا دو بہنوں کی رخصتی ایک ہی دن کر سکتے ہیں جبکہ ان کا نکاح الگ الگ کیا ہو؟بعض لوگوں کا کہنا کہ اگر دو بہنوں کی شادی ایک ساتھ کریں تو ان میں سے ایک خوش رہتی ہے اور دوسری پریشان۔
بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟
جواب: بہنوں کو طعن و تشنیع اور ٹارچر کر کے ان سے حصہ معاف کروا لیا جاتا ہے ، یا بہنوں کو حصہ دینے کا رواج ہی نہیں ہوتا ، تو یوں ان کو حصہ نہیں دیا جاتا ؛اگر...
عورت نے نماز تسبیح کی امامت کروائی، تو نماز کاحکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کوئی اسلامی بہن دن کے وقت دیگر اسلامی بہنوں کے بیچ میں کھڑی ہو کر اُنہیں صلوۃ التسبیح کی نماز پڑھائے، اور قراءت اور تمام اذکارِ نماز اونچی آواز سے پڑھے، اس نیت سے کہ باقی بہنیں بھی اسے سن کر پڑھ لیں۔ اب پتہ چلا کہ اس طرح عورت امام بن کر نماز نہیں پڑھا سکتی، تو اب جو نماز پڑھائی، وہ نماز ہوئی یا نہیں اور یہ بھی کہ اگر ہو گئی تو قراءت اور دیگر اذکار نماز کو اونچی آواز میں پڑھنے کی وجہ سے وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں؟