
کیا درود پاک حق مہر بن سکتا ہے ؟
سوال: دُرود شریف کو حق مہر مقرر کیا جاسکتا ہے ، زید کا کہناہے کہ دُرود ِپاک وغیرہ کسی غیرِ مال چیز کوبھی حق مہر مقرر کیا جا سکتا ہے ،کیونکہ حدیث پاک سے ثابت ہے کہ حضرت آدم علیہ السلام نے حضرت حواء رضی اللہ عنہا کے مہر میں دُرود شریف پڑھا تھا،اِسی طرح ایک صحابیہ کا مہر تعلیمِ قرآن رکھا گیا تھا ،اس سے بھی ثابت ہوتاہے کہ جو چیز مال نہ ہو اسے مہر مقرر کیا جا سکتا ہے ، شرعی رہنمائی فرمائیےان روایات کے مطابق کیادُرود پاک کو مہر مقرر کیا جاسکتا ہے؟
کیا لڑکی کا باپ مہر معاف کرسکتا ہے؟ اور کیا لڑکی مرتے وقت مہر معاف کرسکتی ہے ؟
سوال: مجھے حق مہر سے متعلق دو سوالات کا حل مطلوب ہے: (1)عاقلہ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کے گھر والوں کی رضامندی سے ہواورلڑکی کا والدلڑکے کوحق مہرمعاف کردے ۔شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ (2)ہمارے ہاں بعض مقامات پر ایسا ہوتا ہے کہ جب عورت کا انتقال ہونے لگتا ہےیا وہ مرض الموت میں ہواور اس کا شوہر حیات ہو تواس حالت میں عورت کے ورثاء اس سے حق مہر معاف کرواتے ہیں اور عورت معاف کردیتی ہےاور بعض جگہ عورت کے ورثاء ڈیمانڈ نہیں کرتے بلکہ عورت رسم ورواج کو دیکھتے ہوئے از خودمہر معاف کردیتی ہے۔اس معاف کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
سوال: کیا لڑکی اپنے نکاح کا یہ حق مہر رکھوا سکتی ہے کہ شادی کے بعد شوہر اسے عمرہ کروا دے گا؟
مسلمان کو کافر کہنا کیسا؟ کہنے والا کافر ہوجائے گا؟
جواب: حق مہر کے ساتھ تجدیدِ نکاح پر مجبور کیا جائے گا۔ کسی مسلمان کو " کافر کہنے کے متعلق"صحیح مسلم " كی حدیثِ پاک میں ہے:”ایما امرء قال لاخیہ کافر ف...
مہر کی کم سے کم مقدار سے بھی کم مہر مقرر کیا تو نکاح کا حکم
سوال: اگرنکاح میں دس درہم سے کم حق مہر مقرر کیا جائے، تو کیا اس صورت میں وہ نکاح منعقد ہوجائے گا؟ نیز حق مہر کتنا ادا کرنا ہوگا ؟
مہر میں مقررشدہ پلاٹ معاف کیا، تو معاف ہو جائے گا ؟
سوال: کچھ عرصہ قبل میرا نکاح ہوا اور میرے حق مہر میں مبلغ پانچ ہزار روپے اور ایک متعین مقرر شدہ قطعہ زمین مبلغ چار مرلے طے پائی۔ میں نے اپنے شوہر سے مبلغ پانچ ہزار روپے وصول کرلیے ہیں، زمین کی وصولی ابھی باقی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ میں زمین نہ لوں اور اپنے شوہر کو معاف کر دوں۔ شرعی طور پر مجھے ایسا کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟
طلاق کے بعد عدت میں بیوی فوت ہوجائے تو شوہر وارث بنے گا؟
سوال: زید نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، طلاق کے دس دن بعد ہی زید کی بیوی کا انتقال ہوگیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید اپنی مطلقہ بیوی کی وراثت میں حقدار ہوگا؟ زید نے حق مہر کی رقم ابھی ادا کرنی ہے، تو کیا اُس رقم میں زید کا بھی حصہ ہوگا؟
عورت بخوشی حق مہر کی رقم معاف کردے، تو کیا اب اس رقم کا دوبارہ مطالبہ کرسکتی ہے؟
سوال: اگر کوئی عورت اپنی خوشی سے صراحتاً اپنے حق مہر کی رقم شوہر کو معاف کردے اور شوہر انکار بھی نہ کرے، تو اب بعد میں کسی بھی وجہ سے وہ دوبارہ شوہر سے حق مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے؟
نکاح نامے میں بیوی کوحج کروانے کی شرط لکھنا
جواب: حق مہر کےطور پر یہ بات لکھوائی جائےکہ شوہربیوی کو حق مہر میں حج کروائے گااوراس کے علاوہ کوئی اورایسی چیزکوحق مہرنہ رکھاجائےکہ جوحق مہربن سکتی ہوتویہ...