
جمعہ کی اذان کے بعد مسجد کے لیے رکشہ یا ٹیکسی کروانا
سوال: جمعہ کی اذان کے بعد خریدو فروخت جائز نہیں،لیکن اگر کسی نے جمعہ پڑھنے کے لئے جانا ہے اور وہ رکشہ یا ٹیکسی بک کر کے جمعہ کے لئے جاتا ہے،تو کیا اس کا یہ فعل درست ہے، کیونکہ ا س میں بھی تو اس کو کرایہ والا ایگریمنٹ کرنا پڑے گا ؟
رکشہ یا ٹیکسی میں کرایہ فکس کیے بغیر سفر کرنا کیسا ؟
سوال: رکشہ والے سواری کو بٹھاتے ہیں اور سفر کرنے والامعلوم کرتا ہے کہ کتنا کرایہ ہوگا، تو عام طور پر یہ کہہ دیتے ہیں جو مرضی ہودے دینا، تو اس طرح کرنا کیسا ہے؟
بہن کرائے کے گھر میں رہتی ہو، اس کے شوہر رکشہ چلاتے ہوں، تو ان کو زکوٰۃ دینا
سوال: میری بہن کرائے کے مکان میں رہتی ہے، اس کے دو بچے ہیں، ضرورت کا ساراسامان بھی گھر میں موجود ہے، اس کے شوہر کا آٹو رکشہ ہے، جس سے وہ کماتا ہے ، ایسی صورت میں کیا میں اپنی بہن کو زکوۃ دے سکتی ہوں جبکہ وہ سیدہ نہیں ہے اور اگر زکوۃ دوں تو کیا بول کر دینا ضروری ہے کہ یہ زکوٰۃ ہے یا بغیر بتائے بھی دے سکتی ہوں؟
نظر بد سے بچنے کے لیے گھر کی چھت پر سیاہ ہنڈیا، گاڑی کے نیچے جوتا لٹکانا کیسا؟
سوال: بعض لوگ خوبصورت مکان بنائیں، تو چھت پر الٹی ہنڈیا سیاہ کر کے رکھتے ہیں، اسی طرح نیا رکشہ، وین یا گاڑی لیں،تو اس پر بھی پچھلی طرف پرانا جوتا لٹکاتے ہیں اور ذہن یہ ہوتا ہے کہ ہماری چیز کو نظر نہ لگے۔ اس کی شرعی حقیقت کیا ہے؟
رکشے میں مسافر اپنا سامان بھول جائے تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں آٹو رکشہ چلاتا ہوں، میرے رکشہ میں ایک مسافر اپنا سامان بھول گیا، اس میں سبزی وغیرہ کھانے کی چیزیں ہیں، معلوم نہیں کہ کون شخص بھول کر گیا ہے ، اب میں اس سامان کا کیا کروں ، کھانے کی چیزیں اپنے استعمال میں لا سکتا ہوں یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں رکشہ چلاتا ہوں اسکول کے بچے لگائے ہوئے ہیں ان سے ہم فیس ایڈوانس میں پہلے لیتے ہیں وہ لینا چاہئے یا نہیں؟
جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔
ٹیکسی یا رکشے والوں کا کرایہ طے نہ کرنا کیسا ؟
سوال: ہمارے یہاں ٹیکسی یا رکشہ والے بعض لوگ اس طرح کرایہ طے کرتے ہیں کہ جو مناسب ہو دے دینا یا جو مرضی ہو، خوشی سے دے دینا، ایسا کرنا کیسا؟
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں ہند میں سکول میں ہماری بچیاں پڑھتی ہیں وہ سکول غیر مسلم کا ہے ،ابھی رکشہ بندھن کا تہوار آنے والا ہے جو کہ ہندؤوں کا تہوار ہےاور سکول میں یہ منایا جاتا ہے،ساری بچیاں سکول میں اپنے کلاس کے لڑکوں کو راکھی باندھتی ہیں،مسلمانوں کی بچیوں کو بھی بولا جاتا ہے کہ آپ بھی اپنے کلاس کے لڑکوں کو راکھی باندھیں،ہماری بچی یہ کہتی ہے کہ ہمیں راکھی لے کر دیجئے ہمیں سکول میں لے کر جانے کا کہا ہے،میرا سوال یہ ہے کہ کیا چھوٹی بچیاں سکول کی رسم کے طور پر کسی کو راکھی باندھ سکتی ہیں؟اور راکھی لے کر دینا چاہیے یا نہیں؟