
ادھار میں آرڈر پر زیور بنانا کیسا ؟
جواب: زیورات میں بھی یہ دونوں چیزیں پائی جاتی ہیں، اس لیے اس کی بیع استصناع بھی جائز ہے ۔ فتاوی عالمگیری میں ہے:”الاستصناع جائز في كل ما جرى التعامل فيه...
کئی سالوں کے ایڈوانس کرائے میں دی ہوئی رقم کی زکوٰۃ کس پر ہوگی؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے ایک دُکان پانچ سال کے لیے کرائے پر لی ہے، جس کے پانچ سالوں کا کرایہ (3 کروڑروپےبنتا تھا، وہ) میں نے مالکِ دکان کو شروع میں ہی دے کر دُکان اپنے استعمال میں لے لی تھی۔ اس رقم کے علاوہ بھی میں مالک نصاب ہوں، جس کا سال رمضان شریف میں ہی مکمل ہورہا ہے۔ پوچھنا یہ ہے کہ پانچ سال کا جو ایڈوانس کرایہ (3 کروڑروپے )میں نے مالکِ دُکان کو دیا ہے، اس کی زکوٰۃ مجھ پر ہوگی یا نہیں؟
ایڈوانس زکوۃ کی مد میں دی ہوئی رقم پر زکوۃ لازم ہوگی ؟
جواب: لیے بنیادی چیز یہ ضروری ہے کہ جب نصاب کا سال پورا ہو، اس وقت وہ چیز بندے کی مِلک میں ہو اور جو چیز سال پورا ہونے کے وقت مِلک میں نہ ہو، اس کی زکوۃ لاز...
ایڈوانس سیکورٹی کی شرط اورملک ایسوسی ایشن کے مقرر کر دہ ریٹس پر دودھ کی خریدو فروخت کا حکم ؟
جواب: لیے جائز نہیں کہ ظاہر الروایہ کے مطابق حکم دیں اور عرف کو چھوڑ دیں۔(رسائل ابن عابدین،ج2،ص133،مطبوعہ سھیل اکیڈمی) اشکال : حدیث پاک میں ہے:’’نھی رسو...
طلاق کے بعد جہیز، زیورات و دیگر سامان کی واپسی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام طلاق کے بعددرپیش ہونے والےدرج ذیل مسائل کے بارے میں: (1)عورت کوجہیزمیں جوکچھ زیوراورسامان وغیرہ اپنے والدین کی طرف سے ملا،طلاق ہوجانے کے بعدان کاحقدارکون ہے؟ عورت کو ملےگایاسسرال والوں کو؟ (2)عورت کوجوزیورات شوہرکے والدین کی طرف سے ملے ، طلاق کے بعدان کاحقدارکون ہے؟ (3)شوہرکوساس وسُسرکی جانب سےجوچیزیں ملیں مثلاًبائیک،گھڑی،انگوٹھی اورگولڈوغیرہ،وہ واپس کی جائیں گی یانہیں؟ (4)عورت کے والدین نےعورت کی ساس کوسونے کاہارگفٹ کیا،کیاطلاق کے بعداس کی واپسی ہوگی یانہیں؟ سائل:زاہداحمدقریشی(کراچی)
پارسل کمپنی کاپارسل کی قیمت ایڈوانس دےکر بدلے میں اضافی رقم لینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ہم آن لائن کاروبار کرتے ہیں اور اپنے گاہکوں کو سامان Parcel PortX کے ذریعے بھیجتے ہیں۔ یہ کمپنی ہمیں ایک سہولت دیتی ہے :وہ یہ کہ جب ہم اپنا سامان ڈیلیور کرنے کےلیے Parcel Port X کو دیتے ہیں، تو اس سامان کی جو قیمت ہمارے گاہک نے سامان پہنچنےکے بعد دینی ہوتی ہے،جو اسی کمپنی کے نمائندے کو ہمارا گاہک کیش کی صورت میں دیتا ہے، یہ کمپنی ہمیں ڈیلیوری سے پہلے ہی اُس پارسل کی 50فیصد رقم ایڈوانس دے دیتی ہے ، جس کی وجہ سے ہمیں آدھی رقم جلد مل جاتی ہے ۔بعد میں گاہک سے رقم وصول کرکے اس میں سے اپنے ایڈوانس کی رقم کاٹ لیتی ہے اور بقیہ رقم ہمیں دے دیتی ہے۔ اس سہولت کے بدلے کمپنی ہر پارسل پر 15 روپے اضافی چارج کرتی ہے، جو ڈیلیوری چارجز کے علاوہ ہوتے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کمپنی سے سامان کی قیمت کا کچھ حصہ ایڈوانس لینا اور اس کے بدلے 15 روپے اضافی دینا، شرعی اعتبار سے درست ہے یا نہیں؟
زیادہ ایڈوانس دے کر کرایہ کم کروانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں ایک مکان کرایہ پر لینا چاہتا ہوں جس کا کرایہ عام طور پر پچیس ہزار روپے اور ایڈوانس پانچ لاکھ روپے ہوتا ہے لیکن مالک مکان نے مجھے یہ آفر کی ہے کہ اگر آپ مجھے بارہ لاکھ روپے ایڈوانس دے دو تو میں کرایہ کم کرکے پندرہ ہزار کردوں گا۔ کیا اس طرح زیادہ ایڈوانس دے کر کرایہ کم کروانا جائز ہے؟
سوال: میں صاحبِ نصاب ہوں ، میں نے گزشتہ کچھ سالوں میں اس طرح زکوٰۃ ادا کی کہ کرونا کے موقع پر زکوٰۃ کی مد میں کافی رقم دی، پھر سیلاب کا واقعہ ہوا ، تو اس وقت بھی زکوٰۃ کی مد میں کافی رقم دی ، پھر ترکی میں ہونے والے زلزلے کے موقع پر بھی زکوٰۃ کی مد میں کافی ساری رقم جمع کروائی ۔ اب میں نے حساب لگایا ہے ، تو وہ ٹوٹل رقم میرے آئندہ تقریباً تین سال کی زکوٰۃ کے لیے کافی ہو چکی ہے یعنی میرے پاس 2026ء تک اندازاً جتنا مالِ زکوٰۃ رہے گا ، اس کی اندازاً جتنی زکوٰۃ بنتی ہے ، اتنی رقم میں زکوٰۃ کی مد میں دے چکا ہوں ۔میری رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں زکوٰۃ کی نیت سے دی ہوئی اس اضافی رقم کو اگلے تین سال کی زکوٰۃ میں شمار کر سکتا ہوں ؟ میرا غالب گمان یہی ہے کہ میرے پاس 2026ء تک یہ سب قابلِ زکوٰۃ مال موجود رہے گا ۔
ایڈوانس میں دی گئی زکوۃ کی رقم کوکل مال میں شامل کرنا
جواب: لیے اُس ایڈوانس دی ہوئی رقم کو اِس موجودہ رقم میں شامل نہیں کریں گے ، بلکہ زکوٰۃ کا حساب صرف سال پورا ہونے کے وقت موجود رقم کے حساب سے نکالیں گے اور ا...
انسانی خون والے زیورات بنوانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ آج کل جیولری ڈیزائننگ اور تخلیقی فنون کے میدان میں بعض افراد ”یادگار زیورات“ کے نام پر ایک نئی طرز کے زیورات تیار کروا کر اپنے پیاروں یا کسی عزیز کو تحفے میں بھیجتے ہیں۔ ان زیورات کی تیاری کے لیے وہ افراد اپنا خون نکال کر ”بلڈ کلیکشن ٹیوب“ میں محفوظ کرتے ہیں ، اور یہ خون زیور تیار کرنے والے کو بھیج دیتے ہیں۔ پھر وہ کاریگر مخصوص کیمیکلز یا ریزن (Resin) کے ذریعے اس خون کو جما کر جھمکوں، لاکٹ، انگوٹھیوں اور چوڑیوں وغیرہ کے سانچوں میں ڈھال کر خوبصورت زیورات تیار کرتا ہے، جن میں خون کی رنگت واضح طور پر دِکھائی دیتی ہے، اب سوال یہ ہےکہ انسانی خون والے زیورات بنوانا کیسا ؟اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔ سائل: محمد معظم عطاری (فیصل آباد)