سرچ کریں

Displaying 1 to 10 out of 395 results

1

نمازی کے سامنے سے گزرنے والے کا خود سترہ رکھنا

سوال: اگر مسجد وغیرہ میں کوئی شخص بغیر سترہ کے نماز پڑھ رہا ہو(یعنی نمازی کے سامنے پہلے سے سترہ موجود نہ ہو)اور پھر کوئی دوسرا شخص اس کے سامنے سے گزرنے کےلیے کرسی وغیرہ لاکر اس کے سامنے رکھ کر گزرجائے تو کیا اس کا ایسا کرنا درست ہوگا؟

1
2

مسجد کی طرف اپنے گھر کا پرنالہ نکالنا اور مسجد میں پانی گرانا کیسا؟

سوال: زید نے مسجد سے بالکل ہی متصل اپنا گھر بنایا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل چھت پر موجود پرنالے پر ایک بڑا پائپ لگا کر اُس پائپ کا رخ مسجد کے احاطے کی طرف کردیا ہے۔ اس پائپ سے بارش کا پانی، یونہی ٹینکی بھرجانے کی صورت میں آنے والا پانی مسجد کے احاطے میں پریشر کے ساتھ گرتا ہے، جس سے مسجد کے فرش کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ چونکہ یہ پائپ مسجد کی محراب کے بالکل سامنے ہی لگایا گیا ہے تو اس سے گرنے والے پانی کی چھینٹوں سے مسجد کی دیوار اور محراب کا دروازہ بھی آلودہ ہوجاتا ہے، اور اگر کبھی محراب کا دروازہ کھلا ہو تو پانی کی چھینٹوں سے محرابِ مسجدکا فرش بھی کافی آلودہ ہوجاتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا کہ کیا مسجد انتظامیہ کو شرعاً اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ زید کے اس پرنالے کو بند کروائے؟

2
3

غلطی سے بغیر وضوکیے جماعت میں شامل ہوگیا

جواب: سترہ مقتدیوں کے لیے بھی سترہ ہے، چنانچہ ہدایہ میں ہے: ”و سترة الإمام سترة للقوم لأنه عليه الصلاة و السلام صلى ببطحاء مكة إلى عنزة ولم يكن للقوم سترة“...

3
4

صف کے درمیان میں دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عینِ مسجد، فنائے مسجد یا خارجِ مسجد میں اگر صف کے درمیان میں کوئی دیوار یا ستون موجود ہو تو دیوار یا ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے کا کیا حکم ہوگا؟ اور ستونوں کے درمیان نماز پڑھنے سے کیا نماز پر کوئی اثر ہوگا؟

4
5

جس عورت کو سترہ سال کی عمر میں پہلی بار حیض آیا وہ قضا نمازوں کا حساب کس طرح کرے گی؟

سوال: اگر کسی عورت کو سترہ سال کی عمر میں دوائیوں کے استعمال کی وجہ سے حیض آنا شروع ہوا ، اس سے پہلے کبھی حیض نہیں آیا ، تو ایسی عورت اگر قضا نمازیں ادا کرنا چاہتی ہو، تو نمازوں کا حساب کس عمر سے لگائے گی؟

5
8

نمازی کی طرف منہ کرنے کا حکم؟ تفصیلی فتویٰ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ دیکھا گیا ہے کہ نماز پنجگانہ کی جماعت مکمل ہوجانے کے بعد کئی افراد مسبوق ہوتے ہیں، جو اپنی نماز مکمل کرنے کے لیےکھڑے ہوجاتے ہیں، لیکن ان کے آگے اگلی صفوں میں نماز مکمل کرلینے والے نمازی بھی بیٹھے ہوتے ہیں، کیا ایسی صورت میں امام صاحب کا بعد سلام نمازیوں کی طرف منہ کرکے درس دینا یا وظیفہ پڑھنا درست ہے؟ کیا یہ بات صحیح ہے کہ اگلی صف میں جو نمازی موجود ہیں، وہ سترہ کا کام کرتے ہیں، اس کے لیے نمازی کے قد کے برابر سترہ ہونا ضروری نہیں؟ نیز یہ بھی ارشاد فرمائیں کہ جو نمازی کی طرف منہ کرنے سے منع کیا جاتا ہے، کیا یہ صرف انفرادی طور پر نماز پڑھنے والوں کے لیے ہے، جماعت سے اس کا کوئی تعلق نہیں؟ اسی طرح جمعہ والے دن امام صاحب جب سنتوں سے فارغ ہوجائیں، تو اس وقت کئی افراد عین منبر کے سامنے آخر تک سنتوں میں مشغول ہوتے ہیں، ایسی صورت میں منبر پر فوراً بیٹھ جانا درست ہے؟ برائے کرم اس حوالے سے دلائل کی روشنی میں رہنمائی فرمادیں۔

8
9

آن لائن چیز دیکھ کر واپسی نہ ہونے کی شرط کے ساتھ خریدنا کیسا؟

جواب: شیشے کی بوتل میں دیکھنے سے ،حائل کے پائے جانے کی وجہ سے۔ اس کے تحت ردالمحتار میں ہے:’’ قولہ:(لوجود الحائل) فھو لم یر الدھن حقیقۃ ۔ و فی التحفۃ : ل...

9
10

ناپاک دیوار پر پینٹ کردیا جو سوکھ گیا، تو کیا حکم ہے؟

سوال: دیوار کا کچھ حصہ ناپاک تھا، اس جگہ پینٹ کر دیااور وہ پینٹ سوکھ گیا ،دوسری چیز وں پر منتقل نہیں ہو رہا، سوکھنے کے بعد اس پرپانی لگ جائے ، تو کیا وہ ناپاک ہوکر دوسری چیزوں کو بھی ناپاک کر سکتا ہے؟

10