logo logo
AI Search

فضہ نام رکھنا کیسا نیز اسکا مطلب؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بچی کا نام فضہ رکھنا

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

بچی کا نام فضہ رکھنا کیسا؟

جواب

فضہ ف کے زیر اور ض کی تشدید کے ساتھ، نام رکھنا بالکل درست ہے، اس کا معنی ہے: چاندی۔ اور یہ حضرت سیدہ خاتون جنت بی بی فاطمہ زہراء رضی اللہ تعالی عنھا کی کنیز کا نام ہے۔

فضہ کے معنی کے حوالے سے القاموس الوحید میں ہے: الفِضَّة: چاندی۔ (القاموس الوحید، باب الفاء، صفحہ 1239، مطبوعہ لاہور) ‌

اس کی لغت بیان کرتے ہوئے تکملۃ الاکمال میں ہے: ”أما فضة: بكسر الفاء و تشديد الضاد المعجمة فهي ۔۔۔ مولاة أهل البيت عليهم السلام“ ترجمہ: بہرحال فضہ: فاء کی زیر اور نقطے والی ضاد کی تشدید کے ساتھ (فِضَّہ) ہے، تو وہ اہل بیت علیھم السلام کی آزاد کردہ لونڈی ہیں۔ (تكملة الإكمال، باب فضة و قصة، جلد 4، صفحہ 489، مطبوعہ سعودیہ)

اسد الغابۃ میں ہے "فضة النوبية جارية فاطمة الزهراء بنت رسول اللہ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ" یعنی: فضہ نوبیہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بیٹی حضرت فاطمہ زہراء رضی اللہ تعالی عنھا کی کنیز ہیں۔ (اسد الغابۃ، جلد 7، صفحۃ 230، دار الكتب العلمية، بیروت)

مزید اسلامی نام اور ناموں کے متعلق شرعی احکام جاننے کے لیے درج ذیل لنک سے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب نام رکھنے کے احکام ملاحظہ کریں:

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد ابوبکر عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4951
تاریخ اجراء: 20 شوال المکرم 1447ھ / 09 اپریل 2026ء