نجمہ فاطمہ نام رکھنا کیسا؟
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بچی کا نام نجمہ فاطمہ رکھنا
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)
سوال
نجمہ فاطمہ نام رکھنا کیسا ؟
جواب
لڑکی کا نام ”نجمہ فاطمہ“ رکھا جا سکتا ہے۔ ”نجمہ“ عربی میں ستارے کو کہتے ہیں، اور فاطمہ، نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک و مقدس شہزادی اور ان کے علاوہ بھی متعدد صحابیات کا نام ہے۔
المنجد میں ہے "اَلْنَجْمَۃُ: ستارہ۔" (المنجد، صفحہ 875، مطبوعہ: لاہور)
القاموس المحیط میں ہے ”وفاطمۃ : عشرون صحابیۃ“ ترجمہ: اور فاطمہ: بیس صحابیات رضوان اللہ علیہن اجمعین کا نام ہے۔ ( القاموس المحیط، صفحہ 1145، مطبوعه: بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجیب: مولانا احمد سلیم عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-5306
تاریخ اجراء: 01 ربیع الاول 1448ھ/15 اگست 2026ء