logo logo
AI Search

زرناب نام رکھنا کیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

زرناب نام رکھنے کا حکم

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

زرناب نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

زرناب کا معنی ہے "خالص سونا" لہذا یہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ! بہتر یہ ہے کہ بچوں کا نام نیک لوگوں کے ناموں پر رکھا جائے، کہ حدیث پاک میں نیک لوگوں کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ فیروز اللغات میں ہے: "زرناب: خالص سونا۔ (فیروز اللغات، ص788)

الفردوس بماثور الخطاب میں ہے”تسموا بخياركم“ ترجمہ: اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ (الفردوس بماثور الخطاب، جلد2، صفحہ58، حدیث2328، دار الكتب العلمية، بيروت)

وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّ وَ جَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ اٰلِہٖ وَ سَلَّم

مجیب: مولانا محمد بلال عطاری مدنی
فتویٰ نمبر: WAT-4925
تاریخ اجراء:22 شوال المکرم1447ھ/11 اپریل 2026ء