سرچ کریں

Displaying 1 to 10 out of 301 results

1

کرائے پر دی ہوئی دوکانیں،مکان گفٹ کرنے کا شرعی طریقہ؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ کسی شخص کی بہت ساری جائیداد ہوتی ہے ،جس میں دوکانیں ، مکان بھی ہوتے ہیں ، جو کرائے پر دیے ہوتے ہیں ۔ وہ شخص اپنی زندگی میں ہی بچوں میں تقسیم کرتے ہوئے مکان اور دوکانیں بچوں کے نام کر دیتا ہے،جس کا کرایہ وغیرہ والد کی زندگی میں ہی بچے لینا شروع ہوجاتے ہیں ، لیکن والد نے دوکانیں مکان جن لوگوں کو کرائے پر دیے ہوتے ہیں،ان لوگوں سے خالی کروا کر بچوں کو نہیں دیتا ،صرف دوکانوں کی رجسٹری بچوں کے نام کروا کر مکمل اختیارات بچوں کو دے دیتا ہے ، یہاں تک کہ اگر وہ بچے ان کرائے داروں کو نکالنا چاہیں ، تو نکال بھی سکتے ہیں ، ان کی جگہ کسی اور کو کرائے پر دے سکتے ہیں ، لیکن بچے سوچتے ہیں کہ کسی اور کو بھی تو کرائے پر دینا ہی ہے ، ان کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں ، تو اس طرح بچے بھی ان کو نہیں نکالتے اور جو کرایہ پہلے والد صاحب وصول کرتے تھے ، اب والد کی موجودگی میں بچے وصول کرتے رہتے ہیں ، اپنی اپنی دوکان مکان کے معاملات دیکھتے رہتے ہیں ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ والد نے کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو قبضہ نہ دیا ہو ، تو کیا اس طرح وہ دوکانیں ، مکان بچوں کے ہوجائیں گے یا کرائے داروں سے خالی کروا کر بچوں کو دینا ضروری ہے ؟ اگر کرائے داروں سے خالی کروا کر قبضہ نہ دیا ہو اور والد کا انتقال ہوجائے ، تو اب بعد میں وہ کرائے پر دی ہوئی دوکانیں ، مکان وراثت کے طور پر تقسیم ہوں گے یا جن بچوں کو زندگی میں والد نے دے دیے تھے ، ان کے ہوگئے ؟

1
2

جس کا ذہنی توازن کبھی خراب اور کبھی صحیح ہوجاتا ہو، اس کو زکوٰۃ دینا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ میرے بچوں کے ماموں کے دماغ پر اثر ہو گیا ہے، وہ بہت بہکی بہکی باتیں کرتے ہیں، کبھی کوئی بات ٹھیک کرتے ہیں، پھر عجیب و غریب باتیں شروع کردیں گے، کبھی بچے سے پیار کریں گے، کچھ دیر بعد کہیں گے کہ اسے تھیلے میں ڈال کر باہر پھینک آئیں، وغیرہ، لیکن وہ پاگلوں کی طرح بلاوجہ لوگوں کو گالیاں یا مارتے نہیں ہیں۔ اسی آزمائش میں کئی مہینوں سے وہ بستر پر ہیں، کام نہیں کر پارہے، ان پر کافی قرض چڑھ گیا ہے، ان کے پاس سونا، چاندی، کرنسی وغیرہ کوئی چیز نہیں، ان کے والد صاحب رکشہ چلاتے ہیں جس سے گھر کے اخراجات بمشکل پورے ہورہے ہیں، یہ بھی صاحبِ حیثیت نہیں کہ کچھ بچا کر قرض ادا کر سکیں، بلکہ گزارہ بہت مشکل سے ہوتا ہے، تو اگر ہمارا کوئی جاننے والا بچوں کے ماموں کے قرض کی ادائیگی میں زکوٰۃ دینا چاہے، تو کیا ان کوزکوٰۃ لگ سکتی ہے اور کیا زکوٰۃ کی رقم ان کے قرض خواہوں کو دے کر ان کا قرض ادا کیا جا سکتا ہے؟ تاکہ ان کا یہ بوجھ کم ہو سکے۔

2
3

ایک وارث نے کچھ قرض ادا کیا تو وراثت تقسیم کرنے کا طریقہ

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تین سال پہلے والد صاحب کا انتقال ہوگیا تھا، اس وقت والدہ نے والد صاحب کی وراثت تقسیم کرنے نہیں دی۔ ایک غیر شادی شدہ بھائی والد کے وراثت کے مال کو استعمال کرتا تھا، اور والد صاحب پر کچھ قرضہ بھی تھا، تو اس قرضے میں سے آدھا قرضہ ادا کیا، اب تین سال بعد وراثت تقسیم کرنے لگے ہیں، تو کیا اس وراثت میں سے والدصاحب کا پورا قرضہ الگ کیا جائے گا، یا جتنا قرضہ رہ گیا ہے صرف وہ الگ کیا جائے گا؟

3
4

میراث میں ملی چیز کو قبضے سے پہلے بیچنا

سوال: میرے والد صاحب کا ابھی حال ہی میں انتقال ہوگیا ہے ، میرے والد صاحب کا پہلے پینٹ سلائی کرنے کا کام تھا، آخری عمر میں والد صاحب نے یہ کام چھوڑ دیا تھا ، ان کی ملکیت میں پینٹ سلائی کرنے والی دو مشینیں تھیں ، جب والد صاحب نے یہ کام چھوڑا، تو وہ مشینیں انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنے ایک دوست کو فری میں استعمال کرنے کے لئے دے دی تھیں ، وہ ان کو اپنے کار خانے میں لے گئے تھے ، ان کو مالک نہیں بنایا تھا، صرف استعمال کے لئے دی تھیں ، اب جب میرے والد صاحب کا انتقال ہوا ہے، تو میں وہ مشینیں والد صاحب کے اسی دوست کو بیچنا چاہتا ہوں ، جن کے پاس وہ مشینیں ہیں ، وہ بھی خریدنے کے لئے تیار ہیں ۔ میرا سوال یہ ہے کیا میرے لئے ضروری ہے کہ میں پہلے ان مشینوں پر قبضہ کروں اور پھر والد صاحب کے دوست کو بیچوں یا قبضہ سے پہلے بھی ان کو بیچ سکتا ہوں ؟ واضح رہے میں والد صاحب کا تنہا وارث ہوں ، عاقل بالغ ہوں ، والدہ کا انتقال والد صاحب سے پہلے ہی ہوگیا ہے ، بہنیں تھیں ہی نہیں ۔سائل:علی حسن(کورنگی ڈھائی)

4
5

پلاٹ خرید کر والد کے نام کردیا مگرابھی تک قبضہ نہیں دیا اب پلاٹ کس کی ملک ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے اپنی ذاتی کاروبار سے میمن سوسائٹی میں پلاٹ خریدا اور والد صاحب کے نام کرادیا ۔ پلاٹ خالی پڑا ہے،ابھی تک اس پر والد صاحب کو قبضہ نہیں دیا۔پوچھنا یہ ہے کہ والد صاحب اس پلاٹ کے مالک ہو گئے یا ابھی بھی میں ہی مالک ہوں ؟ نوٹ:سائل نے بیان کیا کہ خریداری مطلق ہوئی یعنی اس میں خریداری کی نسبت ان کے والد صاحب کی طرف نہیں کی گئی ۔خریداری کے بعد صرف رجسٹری والد صاحب کے نام کرائی گئی ہے۔

5
6

ضامن فوت ہوجائے ، تو قرض کا ورثاء سے مطالبہ کرنا کیسا ؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب کا چند ماہ قبل انتقال ہوا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں ایک دوست کے قرض کی ضمانت دی تھی کہ اگر وہ قرض مقررہ وقت پہ ادا نہ کرے، تو میں ضامن ہوں۔والد صاحب کو کچھ اندازہ تھا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے معاملے میں ٹھیک نہیں ہے، لیکن دوست نے اصرار کیا کہ اگر آپ ضمانت دیں گے، تو مجھے قرض مل جائےگا، تو ابو نے دوستی کی خاطر اس کی ضمانت دیدی تھی، اب قرض کی مقررہ تاریخ گزر چکی ہے، لیکن اس نے ابھی تک قرض ادا نہیں کیا، قرض خواہ نے ہم سے مطالبہ کیا ہے کہ آپ کے والد نے ضمانت دی تھی، ان کے انتقال کے بعد آپ اس معاہدے کو پورا کرتے ہوئے میر اقرض ادا کریں، تو کیا شرعی اعتبار سے ہم اس معاہدے کو پورا کرنے کے پابند ہوں گے یا نہیں؟ اور کیا قرض خواہ کا ہمارے والد کی ضمانت کو بنیاد بنا کر ہم سے قرض کا مطالبہ کرنا شرعاً درست ہے؟ (2) میرے ایک دوست نے بہار شریعت کا جزئیہ بھیجا تھا، اس کی عبارت یہ ہے کہ ’’ اگر کفیل مر گیا، جب بھی کفالت باطل ہو گئی، اس کے ورثہ سے مطالبہ نہیں ہو سکتا۔‘‘(حصہ 12، صفحہ 836)اس جزئیے کے مطابق کیا حکم ہو گا؟ نوٹ: سائل نے وضاحت کی ہے کہ ضمانت والی رقم ترکے میں سے بآسانی ادا کی جا سکتی ہے۔ نیز ابو نے اپنا کوئی وصی مقرر نہیں کیا۔

6
7

والد اپنے نابالغ بیٹے کا سونا قرض لے سکتا ہے ؟

سوال: ایک نابالغ بچے کی مِلک میں کچھ سونا ہے، جو اس کے والد کے پاس رکھا ہوا ہے۔ اب کیا اس بچے کا والد اس سونے کو اپنے کسی ذاتی کام میں اس نیت سے خرچ کر سکتا ہے کہ اس بچے کے بالغ ہونے کے بعد اتنا ہی سونا اسے لوٹا دے گا؟

7
8

نفلی حج و عمرہ دوسرے کی طرف سے کروا سکتے ہیں؟

جواب: والد بوڑھے ہیں حج اور عمرے کی استطاعت نہیں رکھتے اور نہ ہی سواری پر بیٹھ سکتے ہیں، فرمایا: اپنے والد کی طرف سے حج اور عمرہ کرو۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے، ا...

8
9

والد کی زندگی میں فوت ہونے والے بیٹے کا والد کی وراثت میں حصہ

سوال: اگر کوئی بیٹا اپنے والد کی زندگی میں ہی فوت ہوجائے ،تو کیا اسےیا اس کی اولاد کو اس کے والد کی وراثت سے حصہ ملے گا جبکہ والد کے دوسرے بیٹے بھی موجود ہوں؟

9
10

دارالحرب میں فوت ہونے والے مسلمان کی وراثت

سوال: میرے والد اسپین میں مقیم تھے اورمیری دادی پاکستان میں رہتی تھیں، میرے والد کا ان کے پاس پاکستان آنا جانا رہتا تھا، لیکن میری دادی کا انتقال اس وقت ہوا جب میرے والد اسپین میں تھے، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ دادی کے انتقال کے وقت میرے والد دارالحرب میں تھے، تو کیا دادی کی وراثت میں میرے والد کا حصہ نہیں ہوگا؟

10