سرچ کریں

Displaying 91 to 100 out of 613 results

91

شوہر بیوی کو فرض حج کے لیے جانے سے روک سکتا ہے؟

سوال: ہندہ کی ملکیت میں اتنا مال ہے کہ جس بنا پر حج فرض ہوتا ہے، اس کا بالغ بھائی حج پر جا رہا ہے، ہندہ اس کے ساتھ حج پر جانا چاہتی ہے، لیکن اس کا شوہر خالد اسے فرض حج کی ادائیگی کے لئے جانے کی اجازت نہیں دے رہا، کہتا ہے کہ تم پر میری اطاعت لازم ہے، اگر تم میری اجازت کے بغیر حج کے لئے گئی، تو گنہگار ہو گی، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ ایسی صورت میں ہندہ شوہر کی اجازت کے بغیر حج پر جا سکتی ہے؟ اور اگر جائے، تو کیا گنہگار ہو گی؟

91
92

جس پر دَم لازم ہو اور وہ دَم دینے پر قادر نہ ہو، تو کیا حکم ہے

جواب: حج ،باب الجنایات ،ج3 ،ص671،کوئٹہ ) دم اور کفارے علی التراخی واجب ہوتے ہیں ۔ نیز زندگی میں ادا نہ کیا ، تو مرتے وقت وصیت کرنا واجب ہے ۔ جیسا کہ لباب ...

92
93

حج قران والا طواف قدوم کے بعد سعی کرلے تو طواف الزیارۃ کے بعد سعی کرے یا نہیں؟

سوال: اگر حج قران کرنے والا عمرہ کے طواف اور سعی کے بعد، طواف قدوم کرے اور اس کے بعد حج کی سعی کرلے، تو کیا طواف الزیارۃ کے بعد اسے دوبارہ سعی کرنا ہوگی یا نہیں؟ اگر کوئی قارن طواف الزیارۃ کے بعد دوبارہ سعی کرلے تو کیا حکم ہے؟نیز طواف قدوم میں اضطباع اور رمل سے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟

93
94

عمرے میں سعی کرنے سے پہلے حلق کروا لیا تو کیا حکم ہے ؟

جواب: حجّ بعد الوقوف لا یشترط فیہ الاحرام بل ویسنّ عدمہ وکذا سعی العمرۃ لا یشترط وجودہ بعد حلقہ بل یجب تحقّقہ قبل حلقہ“ترجمہ : وقوف عرفہ کے بعدحج کی سعی می...

94
95

نابالغ حج یا عمرے کی نیت کس طرح کرے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نابالغ بچہ حج یا عمرہ کے احرام کی نیت کیسے کرے گا؟

95
96

کیا والدہ بیٹے کے خرچے پر فرض حج کرسکتی ہے؟

سوال: میرے بھائی والدہ کو حج پر اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں، حج کے تمام اخراجات بھائی ادا کریں گے، ایسی صورت میں اگر میری والدہ حج کرتی ہیں، تو کیا بعد میں مالدار ہونے کی صورت میں ان پر دوبارہ حج فرض ہوگا یا نہیں؟ راہنمائی فرمائیں۔

96
97

کرائے پر دیے ہوئے گھر کی وجہ سے حج فرض ہوگا؟

سوال: میرے والد صاحب ریٹائر ہوئے،تو انہوں نے گریجویٹی میں ملنے والی رقم سے ایک گھر خریدا،ہمارا اپنا ایک گھر پہلے سے ہے جس میں ہم رہتے ہیں اور دوسرےگھر کو کرائے پر دے دیا ، تاکہ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے آمدنی میں جو کمی آئی ،وہ کسی حد تک پوری ہوسکے ،میرے والد صاحب کو پِنشن ملتی ہے، لیکن وہ ہمارے اخراجات کو کافی نہیں ہوتی،اس کے ساتھ مکان کا کرایہ ملتا ہے، تو اخراجات پورے ہوتے ہیں،اس کے علاوہ میرے والد صاحب کے پاس کسی طرح کا کوئی مال موجود نہیں ہے،ایسی صورت میں ان پر کرائے پر دیئے ہوئے مکان کی وجہ سے حج فرض ہوگا؟ہمارے ایک عزیز نے بتایا ہے کہ کرائے پر دیئے ہوئے گھر کی وجہ سے بھی حج فرض ہوجاتاہے،کیا ان کی بات درست ہے؟برائے کرم رہنمائی فرمادیں۔

97
98

والد نے بالغ اولاد کو حج کروا یا، تو اولاد کا فرض حج ادا ہوگا یا نہیں ؟

سوال: جب کوئی لڑکا بالغ ہوجائے، لیکن ابھی غیر شادی شدہ ہو، کماتا بھی نہ ہو اور اس کے والد نے اسے حج کروادیا، تو کیا اس کا فرض حج ادا ہوجائے گاجبکہ اس کے پاس اپنا مال نہیں ہے؟

98
99

بغیر وضو طواف کیا اور اب وطن واپس آچکا ہے، تو کیا حکم ہے؟

سوال: اگر کوئی شخص عمرہ کرنے گیا اور اُس نے بغیر وضو عمرے کاطواف کر لیا اور اب وہ اپنے وطن واپس آ چکا ہے، اب اس کے لیے کیا شرعی حکم ہوگا؟اگر وہ دوبارہ عمرہ کے لیے جا رہا ہو، تو کیا وہ اُس طواف کو دوبارہ کر سکتا ہے یا اُس پر دم دینا ہی لازم ہوگا؟

99
100

ملازم کو کمپنی حج کروا دے تو ملازم کا فرض حج ادا ہوگا یا نہیں؟

سوال: کوئی کمپنی اپنے ملازم کو حج کروا دے ، تو کیا اس ملازم کا فرض حج ادا ہوجائے گا جبکہ اس پر حج فرض ہی نہ ہوا ہو؟ اور اگر حج فرض ہوچکا ہو، تو کیا حکم ہوگا؟

100