
اگر مقتدی پانچویں رکعت میں امام کی اتباع کرلے تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اِس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے چار رکعتوں والی نماز میں امام کے ساتھ ایک رکعت ادا کی ،امام نے چوتھی رکعت میں تشہد پڑھنے کے بعد کھڑا ہوگیا یہ سمجھا کہ شاید یہ اس کی تیسری رکعت ہے پھر پانچویں رکعت کا سجدہ بھی کرلیا اور امام پر ظاہر ہوگیا کہ یہ اس کی پانچویں رکعت تھی لہذا اس نے ایک اور رکعت ساتھ ملا لی تاکہ چھ مکمل ہوجائیں ،اب مسبوق نے ان رکعتوں میں اس کی قصدامتابعت کی اور اس کے بعد اس نے یہ خیال کرکے ایک رکعت مزید پڑھی کہ دورکعتیں جو میں امام کے ساتھ پڑھ چکا ہوں وہ بھی فرائض میں شامل ہوگئیں ہیں تو اس صورت میں مقتدی کی نماز کا کیا حکم ہے؟ سائل:فخرالزمان عطاری(تحصیل وزیر آباد ضلع گجرانوالہ ڈاکخانہ ساروکی چیمہ)
نمازِ جنازہ میں دیکھ کر دعائیں پڑھنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص کو جنازے کی دعائیں یاد نہ ہوں اور وہ نمازِ جنازہ میں سامنے دیوار پر لکھی ہوئی دعائیں دیکھ کر پڑھے تو کیا اس طرح اس کی نماز ہوجائے گی؟ سائل:حفیظ اقبال(جوہرٹاؤن،لاہور)
نماز میں قراءت کے دوران یا سجدہ میں سر ہِل جائے تو نماز کا حکم؟
سوال: کبھی کبھار نماز میں ایسا ہوتا ہے کہ سجدے میں سر دو تین بار ہل جاتا ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز مکروہ تحریمی ہوگی اور اسی طرح کسی کو دیکھا ہے کہ نماز میں تلاوت کرتے وقت سر ہل رہا ہوتا ہے تو اس صورت میں بھی کیا حکم ہوگا؟
رکوع کی تسبیح میں ”الْعَظِیْم“کےبجائے”العزِیم“ پڑھنے کا حکم
سوال: میں نماز میں ایک عرصے تک ”سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْم“ کے بجائے ”العزِیم“ پڑھتا تھا۔کیامذکورہ غلطی سے تمام نمازیں واپس دوہرانی پڑیں گی؟
دورانِ نماز جیب سے موبائل نکال کر ٹارچ آن کرنا
سوال: اگر کوئی شخص بجلی بند ہونے کی صورت میں باجماعت نماز کے دوران موبائل جیب سے نکال کر اس کی روشنی چلا کر رکھ دے، تو کیا حکم ہے؟
نماز میں عورت کی کلائی نظر آرہی ہو تو نماز کا حکم
سوال: اگر نماز میں اسلامی بہن کی کلائی نظر آرہی ہو تو کیا نماز ہوجائے گی؟ کیا پوری کلائی کا بھی چھپانا ضروری ہے؟
نمازی سورۃ الفاتحہ کےبعد سورت ملانا بھول جائے اور نماز پوری کرلے، تو نماز کا حکم
سوال: تین یا چار رکعات والی فرض نماز کی پہلی یا دوسری رکعت میں نمازی سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے اور یونہی نماز پوری کرلے تو کیا اسے وہ نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی؟
تعدیلِ ارکان پوری طرح ادا نہیں کرنے والے کی نماز کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی شخص تعدیل ارکان پوری طرح سے ادا نا کرے، تو اس کی نماز کا کیا حکم ہوگا ؟
نمازی چھینک آنے پر قصداً حمد کہے تو نماز کا کیا حکم ہوگا؟
سوال: نمازی کو چھینک آئے اور وہ یہ جانتے ہوئے کہ نماز میں ہے الحمد للہ کہہ دے، تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
میاں، بیوی میں سے ایک نماز میں ہو تو دوسرے کا اسے بوسہ دینا
سوال: اگر بیوی نماز پڑھ رہی ہو اور خاوند بوسہ لے، اس سے نماز ٹوٹ جاتی ہے یا نہیں اور اگر شوہر نماز میں ہو اور بیوی بوسہ لے تو کیا حکم ہے؟کیا ان دونوں مسئلوں میں کوئی فرق ہے؟