سرچ کریں

Displaying 91 to 100 out of 901 results

91

کبھی بھی کلام نہ کرنے کی قسم کھا کر توڑنے کا حکم؟

سوال: بہار شریعت وغیرہ کتب میں یہ مسئلہ درج ہے کہ اگر کسی نے ماں باپ سے بات نہ کرنے کی قسم کھائی ہو، تو ضروری ہے کہ قسم توڑے اور کفارہ بھی دینا ہوگا ۔ اس بارے میں میرا سوال یہ ہے کہ مثال کے طور پر اگر کسی نے قسم یوں کھائی کہ’’ خدا کی قسم میں ماں سے کبھی بھی کلام نہیں کروں گا ‘‘ اس قسم میں اگر ایک دفعہ اس نے والدہ سے بات کرکے قسم توڑ دی اور کفارہ ادا کردیا ، کیا اب یہ قسم ختم ہوجائے گی یا ہر بار بات کرنے پر قسم ٹوٹنے اور کفارہ لازم ہونے کا حکم ہوگا ؟

91
92

جس عورت کا کوئی محرم نہ ہو تو کیا وہ بغیر محرم عمرہ کرنے جا سکتی ہے ؟

سوال: ایک طلاق یافتہ خاتون ہیں،جن کی طلاق کی عدت گزرچکی ہے ،ان کا بھائی، والد کوئی بھی نہیں ہے، نہ ہی کسی قسم کا دوسرا کوئی مَحرم ہے ،صرف ان کی والدہ ہیں،وہ اپنی والدہ اور کزن وغیرہ کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جاسکتی ہیں؟

92
93

مسجد کی طرف اپنے گھر کا پرنالہ نکالنا اور مسجد میں پانی گرانا کیسا؟

سوال: زید نے مسجد سے بالکل ہی متصل اپنا گھر بنایا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل چھت پر موجود پرنالے پر ایک بڑا پائپ لگا کر اُس پائپ کا رخ مسجد کے احاطے کی طرف کردیا ہے۔ اس پائپ سے بارش کا پانی، یونہی ٹینکی بھرجانے کی صورت میں آنے والا پانی مسجد کے احاطے میں پریشر کے ساتھ گرتا ہے، جس سے مسجد کے فرش کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ چونکہ یہ پائپ مسجد کی محراب کے بالکل سامنے ہی لگایا گیا ہے تو اس سے گرنے والے پانی کی چھینٹوں سے مسجد کی دیوار اور محراب کا دروازہ بھی آلودہ ہوجاتا ہے، اور اگر کبھی محراب کا دروازہ کھلا ہو تو پانی کی چھینٹوں سے محرابِ مسجدکا فرش بھی کافی آلودہ ہوجاتا ہے۔ آپ سے معلوم یہ کرنا کہ کیا مسجد انتظامیہ کو شرعاً اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ زید کے اس پرنالے کو بند کروائے؟

93
94

والدہ کا انتقال نانا سے پہلے ہوا، تو نانا کی جائیداد میں نواسوں کا کوئی حصہ ہے؟

سوال: میری والدہ کا انتقال ہمارے نانا جان سے پہلے ہو چُکا تھا اور ہمارے نانا کا انتقال ابھی ہوا ہے جن کے دیگر بیٹے بیٹیاں موجود ہیں، ہم کل چھ بہن بھائی ہیں، کیا ہم اپنے نانا جان کی وراثت میں حصہ دار ہوں گے؟

94
95

بنو ہاشم پر زکوٰۃ و صدقہ حرام کیوں ہے؟ اور بنو ہاشم کون ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کتبِ فقہ میں یہ موجود ہے کہ بنی ہاشم کو زکوۃ نہیں دی جاسکتی۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ نیز حضرت ہاشم رحمہ اللہ کے بیٹوں میں حضرت عبدالمطلب رحمہ اللہ کے علاوہ بھی بیٹےموجود تھے جیسے ایک نام اسد بن ہاشم کا بھی ہے، جن کی بیٹی حضرت فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنھا، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی والدہ ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اسد بن ہاشم اور ان کے دیگر بھائیوں کی اولاد بھی تو بنی ہاشم میں داخل ہوئی لیکن کتبِ فقہ میں جہاں زکوۃ نہ دینے کی بات کی جاتی ہے وہاں بنی ہاشم میں صرف حضرت عبدالمطلب رحمہ اللہ کی اولاد کو ہی ذکر کیا جاتا ہے اس کی کیا وجہ ہے؟

95
96

ویڈیو گیم کی اجرت اور کوئنز کی خریدوفروخت کا حکم‎

جواب: حق میں فیصلہ کردے یا اسے اپنی منشاء پوری کرنے پر ابھارے۔(البحر الرائق شرح کنز الدقائق،کتاب القضاء،ج6،ص362،دار الکتاب الاسلامی،بیروت) فتاوی رضویہ...

96
97

بیمار شخص کو کوئی دوسرا وضو کروا سکتا ہے؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ میری والدہ شدید بیمار ہیں۔ خود اٹھنا اور چوکی پر بیٹھ کر وضو کرنا بہت تکلیف دہ اور مشکل ہے۔ کیا میری بہن انہیں وضو کروا سکتی ہیں؟ یعنی بہن اپنے ہاتھوں سے والدہ کا چہرہ، بازو اور قدم دھوئے۔ کیا یوں وضو ہو جائے گا؟ یا خود اپنے ہاتھوں سے وضو کرنا ضروری ہوتا ہے؟

97
98

کیا سامع کے علاوہ کوئی اور شخص لقمہ نہیں دے سکتا ؟

جواب: حق عام مقتدیوں کو دیا ہے، تو انتظامیہ یا کسی دوسرے فرد کے منع کرنے سے وہ حق ختم نہیں ہوسکتا۔ اور جہاں تک صورتِ مذکورہ میں انتظامیہ کے اس طرح منع...

98
99

ماں کے کہنے پر داڑھی کٹوانا یا نہ رکھنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میری عمر اٹھارہ سال ہے، میں نے داڑھی رکھ لی ہے اور میری والدہ کہتی ہیں کہ ابھی داڑھی نہ رکھو، بعد میں رکھ لینا، تواب مجھے کیا کرنا چاہئے؟

99
100

بیوہ آگے شادی کر لے تو پہلے شوہر کی وراثت سے اس کا حصہ ختم ہوجاتاہے؟

جواب: حقِ شرعی سے محروم نہ کرے گی۔“(فتاوی رضویہ ، جلد 26 ، صفحہ 291، رضا فاؤنڈیشن ، لاھور) بیوہ کے آگے شادی کرلینے سے وراثت میں بننے والے حصے سے متعلق ا...

100