
میڈیکل اسٹور میں سرمایہ کاری (Investment) کی ایک آسان صورت
سوال: میرا میڈیکل اسٹور ہے ایک شخص نے مجھے آفر دی کہ میرے پیسے بھی اس میں لگا لو اور اس پر جو بھی پرافٹ ہو وہ دے دینا۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم اس کام میں حساب کتاب نہیں کرپاتےاور مجھے اپنے کام میں کوئی نقصان بھی نہیں ہے بلکہ ماہانہ پچاس ساٹھ ہزار روپے نفع ہی ہوتا ہے،اب میں اپنے حساب سے اس شخص کو کبھی آٹھ ہزار، کبھی دس ہزار، کبھی بارہ ہزار روپے دے دیتا ہوں، یہ سود میں تو شامل نہیں ہوگا؟
بازار کی مچھلیاں مری ہوتی ہیں، تو مری ہوئی مچھلی کھانا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بازار میں بِکنے والی مچھلیاں مردہ ہوتی ہیں اور مردار کھانا حرام ہے، تو یہ مچھلیاں کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ سائل: محمد عمران (جامع کلاتھ،کراچی)
جانور میں انوسٹمنٹ کا شرعی طریقہ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں لوگ دوسروں کو پالنے کے لیےجانور دیتے ہیں اورطے یہ ہوتا ہے کہ جب اس جانور کے بچے ہوجائیں،تو وہ ان دونوں کے مشترک ہوں گے، یعنی آدھے آدھے تقسیم ہوں گے ۔یہ مسئلہ یہاں میں نے علماء سے پوچھا ہوا تھا ،تو میں نے لوگوں کو بتایا کہ یہ ناجائز ہے،تو وہ سب مجھ سے تقاضا کررہے ہیں کہ ناجائز ہے،تو لکھا ہوا لے کر آؤ۔نیز مفتی صاحب اگر اس میں کوئی جائز طریقہ ہے،تو وہ بھی بتادیں تاکہ اس کے مطابق عمل کریں ؟
کیا اپنی زکوٰۃ کی رقم سے مستحق زکوٰۃ کو ادھاردیا جاسکتا ہے؟
سوال: اگر کوئی مستحقِ زکاۃ شخص ادھار مانگے تو اپنی زکوٰۃ کی رقم سے اسے بتائے بغیر ادھار دیا جاسکتا ہے، جبکہ نیت یہ ہو کہ جب وہ ادھار واپس کرے گا تو اسے وصول کرکے پھر زکوٰۃ کی رقم میں ڈال دیں گے؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)
عمامے کے بغیر صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھانا کیسا ؟
سوال: کیا نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنی حیاتِ مبارکہ کے کسی موقع پر بغیر عمامے کے صرف ٹوپی پہنی ہے یا نہیں؟نیزہماری مسجدکے امام صاحب بسا اوقات عمامے کے بغیر صرف ٹوپی پہن کر نماز پڑھا دیتے ہیں۔ اُن کایہ عمل درست ہے یا نہیں؟
بھیک مانگ کر صدقہ کرنے کی منت ماننے کا حکم
سوال: ایک عورت نے منت مانی کہ اگر میرے ہاں کوئی اولاد ہوئی ، تو میں بہتر(72)لوگوں سے بھیک مانگ کر نیاز کروں گی ، پھر اس کو اللہ پاک نے بیٹے سے نوازا اور اب وہ لوگوں سے پیسے مانگ رہی ہے ۔ اس کےبھیک مانگنے اور اسے بھیک دینے کا شرعی حکم کیا ہے؟
مسجد کا پنکھا وغیرہ استعمال کر کے مسجد میں رقم دے دینا کیسا؟
سوال: مسجد کے پنکھے یا دیگر سامان وغیرہ کوئی بندہ استعمال کے لئے لے جاتا ہے اور استعمال کےبعدمسجد کی خدمت کر دیتا ہے ۔کیایہ طریقہ درست ہے؟
بلاضرورت نرسنگ کی درخواست دے کرپیسے لینا
سوال: امریکہ کے قانون کے مطابق زیادہ عمر کے افراد جنھیں کوئی مسئلہ ہو وہ اپنے لیے نرسنگ کی درخواست دے سکتا ہے ، اور یہاں کے قانون کے مطابق اس کی دیکھ بھال کے لیے اسے کوئی بندہ دیا جاتا ہے ، اور وہ اس کے خاندان سے بھی ہو سکتا ہے ، اب یہاں عموما لوگ ایسا کرتے ہیں کہ ان کے والدین کو نرسنگ کی ضرورت نہیں ہوتی مگر وہ ان کے لیے نرسنگ کی درخواست د ے کر اس کے پیسے لگوا لیتے ہیں تو کیا ایسا کرنا جائزہے؟
ملازم کے لیٹ آنے پر جرمانہ لینا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید ایک شخص کے پاس پانچ گھنٹے کا ملازم ہے اور وہ اس وقت میں مالک(جس کا ملازم ہے،اس ) کے کہنے کے مطابق بچوں کو آن لائن قرآن پاک پڑھاتا ہے۔کبھی ایسا ہوتا ہے کہ زید وقتِ اجارہ میں سو جاتا ہے یا اجارہ ٹائم شروع ہوجانے کے بعد تاخیر سے آتا ہے،تو اس وجہ سے مالک زید سے جرمانہ وصول کرتا ہے۔سوال یہ ہے کہ مالک کا اس طرح زید سے جرمانہ وصول کرنا کیسا ؟ نوٹ:اجارہ ٹائم میں سونے یا لیٹ آنے کی وجہ سے جتنی کٹوتی بنتی ہے،اس سے ہٹ کر کچھ رقم بطورِ جرمانہ زید سے وصول کی جاتی ہے۔