
عید چاند کے حساب سے یا کلینڈر کے اعتبار سے
جواب: پر ہے کہ جب تک چاند نظر نہیں آئے گا ، روزہ و عید وغیرہ نہیں ہوں گے ، کیونکہ اس کے لیے احادیثِ صحیحہ میں ”رؤیت(آنکھ سے دیکھنے) “ کا لفظ استعمال ہوا ہ...
صاحبِ نصاب نابالغ بچے پر قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا بیٹا جو چھ سال کا ہے، ہم نے عرصہ چار ماہ قبل اس کے لیے تقریباً نو تولے سونے کا سیٹ یہ سوچ کر بنوایا تھا، کہ جب اس کی شادی کریں گے،اُس وقت ضرورت ہوئی، تو بیچ کر رقم استعمال کر لیں گے اور ضرورت پیش نہ آئی تو یہی زیور آنے والی بہو کو ڈال دیں گےاور اِن دنوں میں مَیں بھی مالک نصاب ہوں اور مجھ پرقربانی واجب ہو گی، آیا اپنی قربانی کے ساتھ مجھے اپنے بیٹے کی طرف سے بھی قربانی کرنی ہو گی (جبکہ وہ تقریباً نو تولے زیور کا مالک ہے)، براہ کرم رہنمائی کی جائے؟
حدیث میں وارد ہونے والے اورادنماز میں ثنا کے بعدپڑھنا کیسا ہے ؟
سوال: حیح مسلم شریف میں حضرت ابنِ عمررضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک دن ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ رہے تھے ، لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا:”اللہ اکبر کبیرا والحمد للہ کثیرا وسبحان اللہ بکرۃ و اصیلا“۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا:فلاں ، فلاں کلمات کہنے والا کون ہے؟تو اس آدمی نے کہا :یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مجھے ان کلمات پر بہت حیرت ہوئی کہ ان کے لئے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے۔ (صحیح مسلم،حدیث 601) مذکورہ بالا روایت میں جو تسبیحات پڑھنے کا ذکر ہے ،کیا یہ تسبیحات ثنا پڑھنے کے بعد نماز میں پڑھی جا سکتی ہیں؟
عورت پر شوہر اور والد میں سے زیادہ حق کس کا ہے ؟
سوال: زینب کا نکاح حسن سے ہوا،زینب اور حسن دونوں اچھی زندگی گزاررہے ہیں ،زینب کا میکہ اسی شہر میں قریب ہی ہے ۔زینب جب میکے جاتی ہے، تو اس کے والد کئی مرتبہ زینب کو اپنے میکے میں کئی کئی دن تک روکے رکھتے ہیں،جس پرحسن راضی نہیں ہے۔کئی مرتبہ بحث و تکرار بھی ہوجاتی ہے۔زینب کے والد یہ کہتے ہیں کہ چونکہ میں تمہارا والد ہوں ،لہذا میں جو کہوں گا اسی پر عمل کرنا ہوگا ،اگرمیرے مقابلے میں تم نے کسی بھی معاملے میں کسی دوسرے کو ترجیح دی، تو تم گنہگار ہوگی۔ 1۔پوچھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں زینب کس کی بات مانے؟ شوہر کی یا والد کی؟ 2۔شوہراگرباہرکے ملک چلا جاتا ہے ،اور وہ بیوی کو اپنےماں باپ کے ساتھ اپنے گھرچھوڑ جاتا ہے،اور وہیں رہنے کی تاکید کرتا ہے۔بیوی بھی وہاں رہنے پرراضی ہو اوراسے شوہرکے رشتہ داروں سے ایذاء بھی نہ ہو،عزت وحرمت پربھی کوئی فتنہ نہ ہو،مگرزینب کے والد کہیں کہ یہ ہمارے گھر ہی رہے گی، تو اس صورت میں بھی بتائیں کہ شوہرکی بات مانی جائے گی یا والد کی؟ نوٹ: سوال میں درج نام فرضی ہیں ۔
نوافل کی منت میں متعین دن سے پہلے یا بعد نوافل پڑھ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ زید نے منت مانی کہ اگر میرا بیٹا ٹھیک ہو گیا، تو میں گیارہویں پر بارہ نوافل پڑھوں گا، بیٹا گیارہویں سے پہلے ہی ٹھیک ہو گیا، تو کیا یہ نوافل گیارہویں کے دن ہی پڑھنا ضروری ہیں یا پہلے اور بعد بھی پڑھ سکتے ہیں؟
مدینہ میں نیکی میں اضافہ ہوتا ہے لیکن گناہ میں نہیں
سوال: جس طرح حرم شریف میں ایک نیکی کرنے پر ایک لاکھ نیکی کرنے کا ثواب ملتا ہے اور ایک گناہ کرنے پر ایک لاکھ گناہ کرنے کا عذاب ملتا ہے۔ اسی طرح مدینہ شریف میں ایک نیکی کرنے پر 50 ہزار نیکی کرنے کا ثواب ملتا ہے، تو میرا سوال یہ تھا کہ کیا مدینہ شریف میں ایک گناہ کرنے پر 50 ہزار گناہ کا عذاب بھی ملتا ہے؟ برائے کرم اس کی کوئی روایت ہو تو بیان کر دیں۔
نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنے کا حکم
سوال: نماز میں کمر پر ہاتھ رکھنا کیسا ہے؟
حاجی کے لیے طلوعِ فجر سے پہلے ہی مزدلفہ سے نکل جانے اور رمی کرنے کا حکم؟
جواب: پر انہیں توبہ کرنا لازم ہے اور ساتھ ہی ان افراد میں سے ہر ایک فرد پر دو (2) دم دینا بھی لازم ہے، کیونکہ دسویں ذو الحج کی فجر کا وقت ہونے سے لے کر ...
مریض کو طواف و سعی کرواتے ہوئے خود کی طواف و سعی کا حکم
سوال: ایک شخص اپنےاہل و عیال کےبعض افراد کےساتھ حَرَمَین طَیّبَین میں بہ نیّتِ عمرہ آیا، پہلاعمرہ ادا کرنےکےبعد اس کی والدہ اور خالہ بسبب بزرگی اور اہلیہ بسبب بیماری بہت آزمائش میں مبتلا ھوگئیں اور ہجوم کی وجہ سے بچھڑ بھی گئیں ۔اب سوال یہ ہےکہ مسجدعائشہ سے اگر مزیدعمرےکرنےکی نیّت سےإحرام باندھاجائےاورتین بھائی مل کر ان میں سےایک ،ایک مریض کو معذوروں والی کرسی پر طواف و سعی کروائیں ،تو کیا اس طریقے سے اُن تینوں بھائیوں کے طواف و سعی ادا ہوجائیں گے؟
سادات کو زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ اور ان کا آپس میں ایک دوسرے کو زکوٰۃ دینے کا حکم؟
جواب: پر اتفاق ہے کہ ساداتِ کرام اور بنو ہاشم کو زکوٰۃ دینا حرام ہے۔ اب دینے والا چاہے سید ہو یا ہاشمی یا ان کے علاوہ کوئی اور، بہر صورت حکم یکساں ہے، لہٰذ...