
مجیب:مولانا عبدالرب شاکر عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3475
تاریخ اجراء:17رجب المرجب1446ھ/18جنوری 2025ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
جس طرح حرم شریف میں ایک نیکی کرنے پر ایک لاکھ نیکی کرنے کا ثواب ملتا ہے اور ایک گناہ کرنے پر ایک لاکھ گناہ کرنے کا عذاب ملتا ہے۔ اسی طرح مدینہ شریف میں ایک نیکی کرنے پر 50 ہزار نیکی کرنے کا ثواب ملتا ہے، تو میرا سوال یہ تھا کہ کیا مدینہ شریف میں ایک گناہ کرنے پر 50 ہزار گناہ کا عذاب بھی ملتا ہے؟ برائے کرم اس کی کوئی روایت ہو تو بیان کر دیں۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مدینہ طیبہ میں ایک نیکی، پچاس ہزارنیکیوں کے برابرہے لیکن وہاں اگر کوئی شخص گناہ کرے تواسے ایک ہی گناہ ملے گا، وہاں گناہ میں اضافہ نہیں ہے۔امام ابنِ ہُمَّام علیہ الرحمۃ (وِصال:861ھ/1456ء) لکھتےہیں: ”و على هذا فيجب كون الجوار في المدينة المشرفة كذلك، فإن تضاعف السيئات أو تعا ظمها وإن فقد فيها فمخافة السآمة و قلة الأدب المفضي إلى الإخلال بواجب التوقير والإجلال قائم. وهو أيضا مانع“ ترجمہ: اِس ساری گفتگو کی بنیاد پر مدینہ مشرفہ میں مستقل سکونت کا حکم بھی یہی ہے، اگرچہ مدینہ طیبہ میں گناہوں کا کئی گُنا ہونا مفقود ہے، لیکن پھر بھی وہاں مسلسل رہائش رکھ کر اُ کتاہٹ اور ادب میں کمی آنے کا خوف موجود ہے، جو کہ وہاں کے احترام، توقیر اور عظمت وجلالت میں کمی پیدا کرے گا، لہذا جب یہ علت قائم ہے، تو یہ بھی ”مجاورت“ سے مانع ہونے کو کافی ہے۔(فتح القدیر، جلد03، صفحہ179، دار الفکر،بیروت)
اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خانرَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ (سالِ وفات:1340ھ/ 1921ء) لکھتے ہیں: ”مکہ معظمہ میں جس طر ح ایک نیکی لاکھ نیکیاں ہیں یوں ہی ایک گناہ لاکھ گناہ ہیں اوروہاں گناہ کے اِرادے پر بھی گرفت ہے جس طر ح نیکی کے اِرادے پر ثواب۔ مدینہ طیبہ میں نیکی کے اِرادے پر ثواب اور گناہ کے اِرادے پر کچھ نہیں اور گناہ کرے، توایک ہی گناہ اور نیکی کرے، تو پچاس ہزار نیکیاں ۔ عجب نہیں کہ حدیث میں ’’خَیْرٌ لَّھُمْ‘‘ کا اِشارہ اِسی طر ف ہو کہ ان کے حق میں مدینہ ہی بہتر ہے۔“(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت،حصہ اول، صفحہ 238، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
قرآن خوانی میں بلند آواز سے تلاوت کرنا کیسا ہے؟
قرآن کریم میں مشرق اور مغرب کے لیے مختلف صیغے کیوں بولے گئے؟
کیا تلاوت قرآن کے دوران طلباء استاد کے آنے پرتعظیماًکھڑے ہو سکتے ہیں؟
قرآن کریم کو رسم عثمانی کے علاوہ میں لکھنا کیسا؟
عصر کی نماز کے بعدتلاوت کا حکم
لیٹ کر قرآن پڑھنا کیسا ؟
قرآ ن خوانی کے بعد کھانا یا رقم لینا دینا کیسا ؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟