
شوٹنگ کے لئے ہندؤں کی طرح ماتھے پر لال کلر لگانا
سوال: اگر کوئی شخص شوٹنگ کے لئے اپنے ماتھے پر لال رنگ لگائے جس طرح ہندو لگاتے ہیں، اور لگانے کا مقصد یہ ہے کہ وہ شوٹنگ میں ہندؤوں جیسا نظر آئے، تو کیا حکم ہے؟
دوکان خرید کر کرائے پر دے کر کمانا مقصود ہو، تو کیا اس پرزکوٰۃ ہوگی
سوال: اگر کوئی دکان خریدی جس کو کرائے پے دے کر کمانا مقصود ہے، تو کیا اس دوکان پر زکوٰۃ ہوگی یاصرف کرائے پر؟
قرآن پاک کو تصاویر والے اخبار کے ساتھ دفن کرنا کیسا ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن پاک کواخبارات کے ساتھ دفن کر سکتے ہیں جبکہ اخبارات پر بے پردہ عورتوں کی تصاویر اور جوتوں کی تصاویر بھی ہوتی ہیں اور ایک ساتھ دفن کرنے میں اخبارات قرآن پاک کے اوپر بھی آ سکتیں ہیں ؟ سائل :علی احمد نظامی(منڈی بہاؤالدین)
کیا اولیاء اللہ سے مدد مانگنا جائز ہے؟
سوال: مزارات پرجاکربعض لوگ انہیں ڈائریکٹ مخاطب کرکے اپنی حاجات بیان کرتے ہیں اوران سے مددمانگتے ہیں ۔ مثلاً یاولی اللہ ! میں فلاں بیماری میں مبتلاہوں ، مجھے شفاعطاکردیں ،یاداتاصاحب ! مجھے بیٹاعطاکردیں ۔ کیا شریعت مطہرہ میں ا س امرکی اجازت ہے؟
پانی کب مستعمل ہوتا ہے؟ کیا ہاتھ ڈالنے سے مستعمل ہوگا؟
سوال: پانی کب مستعمل ہوتاہے؟ نیز اگر کوئی شخص حدث سے پاک ہونے یا قربت کی نیت کے بغیر پانی میں ہاتھ ڈال دے، مثال کےطور پر پانی گرم ہے یا ٹھنڈا ہے، اس کو جاننے کے لیے پانی میں ہاتھ دیا یا غلطی سے ہاتھ پانی میں ڈال دیا تو کیا پانی مستعمل ہوگی؟
حالت احرام میں زخم پر پٹی باندھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کچھ دنوں پہلے میں وضو خانہ پر پھسل گیا تھا جس کی وجہ سے میرے سیدھے ہاتھ کی کہنی ٹوٹ گئی، علاج کے بعد بھی اس میں کافی شدید درد رہتا ہے، اس لئے میں اس پر پٹی باندھ کر رکھتا ہوں، اب مجھے کچھ دنوں میں عمرے کیلئے جانا ہے، پوچھنا یہ ہے کہ میں حالت احرام میں کہنی پر پٹی باندھ سکتا ہوں یا نہیں؟ اس کی وجہ سے دم تو لازم نہیں ہو گا ؟
مقدس نام والی انگوٹھی پہن کر بیت الخلاء جانے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ انگوٹھی پراللہ عزوجل کامبارک نام لکھوانا کیسا ہے؟ اوراگرکسی نے لکھوالیاہو،توکیاایسی انگوٹھی پہن کربیت الخلاء جاسکتے ہیں ؟
غسلِ میت کے بعد میت کو چھونے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد محترم کاانتقال ہوا،تو غسل ہوجانے کے بعد آخری دیدارکرواتے ہوئےمیری بڑی بہن نے فرط محبت میں چہرے پر ہاتھ لگاکرمحبت کااظہارکرناچاہا،تو اس پر خاندان کے بعض افراد نے بہن کو برا بھلا کہا اوربعض نے یہ بھی کہاکہ غسل میت کے بعدبلاحائل چھوناسخت گناہ ہے۔برائے کرم یہ رہنمائی فرمادیں کہ اس بارے میں شریعت کا کیاحکم ہے ؟ کیاواقعی غسلِ میت کے بعد چھوناگناہ ہے ؟
ہر صحابی نبی جنتی جنتی کہنا کیسا؟
سوال: آج کل ایک نعرہ لگایا جاتا ہے: ہر صحابی نبی جنتی جنتی حالانکہ ایک جنگ کے موقع پر جب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو ایک شخص کی شہادت کی خبر دی گئی، تو آپ نے فرمایا : ”الی النار“ یعنی وہ تو دوزخی ہے۔سوال یہ ہے کہ جب اس طر ح کی حدیث پاک موجود ہے، تو پھر یہ نعرہ : ”ہر صحابی نبی جنتی جنتی“ لگانا کیسے درست ہے؟
مسجد کی دکان بیوٹی پارلر کے لیے کرائے پر دینے کا حکم
سوال: مسجد کی دکانوں میں ایک دکان بیوٹی پارلر کے کام کےلئے دی گئی ہے اور وہاں دکان پر نمایاں طور پر بیوٹی پارلر کی تشہیر کےلئے کچھ عورتوں کی تصاویر کے سائن بورڈ وغیرہ بھی لگائے گئے ہیں تو معلوم یہ کرنا ہےکہ یہ کام کرنا اور اس کام کےلئے مسجد کی دکان کرائے پر دینا اور تصاویر لگانا شرعاً کیا حکم رکھتا ہے؟