
سُترہ ایک انگل موٹا ہونا لازم ہے ؟نیزپردے یا باریک شیشے کے ذریعے سُترہ ہو جائےگا؟
سوال: نمازی کے آگے سے گزرنے کے لیے جو سترہ رکھتے ہیں، کیا اس کا ایک انگلی کے برابر موٹا ہونا ضروری ہے یا صرف مستحب ہے ؟یعنی اگر کسی نمازی کے سامنے ایک انگلی سے بھی باریک چھڑی نصب کی گئی ہویا اوپر سے زمین تک لٹکتا ہوا کپڑے کا پردہ ہو یا ایک انگلی سے باریک شیشہ ہو جیسا کہ عام طور پر مساجد وغیرہ میں ہوتا ہے،تو کیاان صورتوں میں سترہ ہو جائے گا؟اورنمازی کے آگے سے گزرنے والا گنہگار ہوگا یا نہیں ؟ بحرالرائق میں ہے: ’’اختلفوا فی مقدار غلظھا ففی الھدایۃ وینبغی أن تکون فی غلظ الاصبع لأن ما دونہ لا یبدو للناظر وکان مستندہ ما رواہ الحاکم مرفوعا استتروا فی صلاتکم ولو بسھم ویشکل علیہ ما رواہ الحاکم عن أبی ھریرۃ مرفوعا یجزیٔ من الستر قدر مؤخرۃ الرحل ولو بدقۃ شعرۃ ولھذا جعل بیان الغلظ فی البدائع قولا ضعیفا وأنہ لا اعتبار بالعرض وظاھرہ أنہ المذھب‘‘ ترجمہ:سترے کی موٹائی کی مقدار میں اختلاف ہے ،ہدایہ میں ہے کہ ایک انگلی کے برابر موٹا ہو، کیونکہ اس سے کم ہونے کی صورت میں دیکھنے والے کو ظا ہر نہیں ہوگا اور اور ان کا استناد اس مرفوع حدیث سے ہے جسے امام حاکم نے روایت کیا کہ نماز میں سترہ رکھو ،اگرچہ تیر کے ساتھ۔ اس پر اس روایت سے اشکال ہوتا ہے ،جو امام حاکم نے حضرت ابو ہریرہ سے مرفوعا روایت کی کہ سترے کے لیے کجاوے کی پچھلی لکڑی کافی ہے،اگرچہ وہ بال برابر باریک ہو ، اسی وجہ سے موٹائی کے بیان کو صاحب بدائع نے ضعیف قول قرار دیا اور کہا کہ چوڑائی کا اعتبار نہیں ہے ، اور بظاہر یہی مذہب ہے ۔(بحر، جلد2، صفحہ18)اس عبارت سے تو یہی لگتا ہے کہ موٹائی ہونا ضروری نہیں۔
سلام کرنا زیادہ ثواب ہے یا جواب دینا ؟
جواب: والا جواب دینے کا سبب بنا، اگر سلام کرنے والا سلام نہ کرتا، تو جواب واجب نہ ہوتا، تو ابتداء بالسلام جواب دینے کے وجوب کا سبب بنا، لہذا سلام کرنے کا ثو...
حیض کی حالت میں دعائے حزب البحر پڑھنا
جواب: حروف مقطعات ہیں مثلاً صبح وشام کی دُعاؤں میں آیۃ الکرسی کے ساتھ سورہ غافر کا آغاز حٰم، تنزیل الکتٰب من اللّٰہ العزیز العلیم، غافر الذنب و قابل التوب ش...
پریگنینسی اسٹرپ کے ذریعے حمل ظاہر ہونے کے بعد بھی خون آئے تو کیا وہ حیض ہوگا؟
موضوع: حمل ظاہر ہونے کے بعد آنے والا خون حیض ہوگا؟
قیامت میں بے لباس اٹھنے کی تفصیل
سوال: سناہے کہ قیامت کے دن سب بے لباس ہوں گے، تو خواتین اپنے اعضاء کا پردہ کیسے کریں گی؟ نیز کیا یہ بات درست ہے کہ قیامت والے دن عورتیں بالوں کے ذریعے پردہ کریں گی۔
بھاری لباس کی وجہ سے دلہن کا بیٹھ کر نماز پڑھنا
سوال: کیا دلہن کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ سکتی ہے کیونکہ اس نے میک اپ کیا ہوتا ہے اور پھر شادی کا لباس جو اس نے پہنا ہوتا ہے وہ کافی بھاری ہوتا ہے، اگر اس صورت میں سجدہ وغیرہ ادا کرتے ہوئے بے حد مشکل ہوتی ہے؟
مرد و عورت کے لیے چوڑی دار پاجامہ پہننا کیسا ؟
جواب: لباس ہے اور فاسقوں کی مشابہت سے بچنے کا حکم ہے ، لہذا چوڑی دار پاجامہ پہننا مکروہ ہے ، چوڑی دار پاجامہ پہن کر نماز تو ہو جاتی ہے مگر مکروہ کپڑا پہن ک...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ایک خط کی حقیقت
جواب: والا شخص اس ملک کے قوانین کا پابند ہوتا ہے ، ان میں سے کوئی شخص اگرکسی اسلامی ریاست میں رہتے ہوئے کوئی جرم کرتا ہے، مثلاً چوری ، بدکاری ،بدکلامی ،گستا...
عمرہ کر کے حدود حرم سے باہر حلق کروایا تو حکم؟
جواب: والا ایک جانور(بکرا، بکری،بھیڑ وغیرہ)حدودحرم میں ذبح کرناہے۔ رد المحتار علی الدر المختار میں ہے: ’’يجب دم لو حلق للحج أو العمرة في الحل لتوقته بالمك...