سرچ کریں

Displaying 111 to 120 out of 448 results

111

کام کے سلسلہ میں بغیر احرام مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کا حکم

سوال: ایک شخص کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں کام کے سلسلے میں جا نا ہے اور کام سے فراغت کےبعد عمرہ کرنے کا ارادہ بھی ہے۔ اب اس کے پاس دو راستے ہیں ۔ یا تو وہ جدہ کی فلائٹ لےپھر وہاں سے مکہ مکرمہ جائے اس صورت میں دورانِ فلائٹ میقات سے گزرے گا یا پھر وہ مدینہ شریف یا کسی اور شہر کی فلائٹ لے کر وہاں جائے اور پھر بس کے ذریعےمکہ جاتے ہوئے میقات سے گزرے گا۔ان دونوں صورتوں میں اگر جاتے ہی عمرہ نہ کرنے کا ارادہ ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتا ہے کہ احرام کے بغیر کام کے سلسلے میں مکہ مکرمہ کی حدود میں داخل ہوجائے،پھر جب کام سے فرصت ملے ،تو میقات سے احرام باندھ کر عمرہ کر لے یا اس کو پہلے عمرہ کرنا لازم ہوگا؟

111
112

عمرے کے بعد حرم سے باہر تقصیر کرنے کا حکم

سوال: ہمارے ساتھ جو خواتین تھیں، انہوں نے عمرہ کرنے کے بعد تقصیر نہیں کی تھی یعنی وہ خواتین مدینہ شریف پہنچنے تک احرام سے باہر نہیں ہوئی تھیں،مدینہ شریف پہنچنے پر انہوں نے وہاں تقصیر کی۔ان خواتین کے متعلق کیا حکم ہوگا؟

112
115

عمرہ کے احرام کی نیت کرنے سے پہلے ویسے ہی چادریں اوڑھنا

سوال: ہم مکہ کے رہائشی ہیں، ہمارے ہاں مختلف میقات ہیں مثلا مسجد عائشہ یا جعرانہ وغیرہ ، اب ہم نے عمرہ کرنا ہے تو رہائش سے ہی احرام کی چادر اوڑھ لی لیکن احرام کی نیت نہیں ہے نہ ہی تلبیہ کہا ہے بلکہ مسجد عائشہ جا کر احرام کی نیت کرنی ہے ، بالفرض کسی وجہ سے ہم مسجد عائشہ جانے سے پہلے وہ چادریں اتار دیں تو کیا اس سے بھی دم لازم ہو گا؟

115
117

مسجد جعرانہ سے واپسی پر احرام باندھنا لازم ہوگا یا نہیں؟

سوال: ہم نے مکہ شریف میں عمرہ کر لیا تھا، اس کے بعد ہم زیارات کے لیے گئے اور مسجد جعرانہ بھی گئے، واپسی پر ہم نے احرام نہیں باندھا تو کیا اس وجہ سے ہم پر دم واجب ہوگا؟

117
118

عمرہ کے طواف کے دو پھیرے چھوڑ نے کا کفارہ

سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں مکہ شریف میں عمرہ کرنے کے لیے گیاتھا میں طواف کے پانچ پھیرے کرکے باہر آیا تو پھر مجھے بعد میں پتا چلا کہ سات پھیرے کرنے ہوتے ہیں تو میرے لیے ا س صورت میں کیاہے ؟

118
119

مسجد قباء میں دو رکعت پڑھنے کا ثواب

موضوع: مسجد قباء میں دو رکعت نماز پڑھنا عمرہ کے برابر ہے؟

119
120

حج تمتع کرنے والے کا حج کی ادائیگی سے پہلے ایک سے زیادہ عمرے کرنا

سوال: حج تمتع کرنے والے کے لئے حج کے دنوں میں ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کا کیا حکم ہے؟

120