
سوکھنے سے پاک زمین پر نماز درست پر تیمم درست کیوں نہیں؟
جواب: دار الكتاب الإسلامي) حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:”(لاشتراط الطيب نصا) و هو الطهور أي و لم يوجد و ذلك لأنها قبل التنجس كان الثابت لها وصفين...
گارمنٹس کے چلتے کاروبار میں شرکت کا طریقہ
سوال: میرے دوست کا گارمنٹس کاچلتاہواکاروبارہے۔ کاروبارکووسعت دینے اور مزید سوٹ خریدنے کے لیے اسے رقم کی ضرورت ہے۔ میں اس میں حصہ ملانا چاہتا ہوں ۔ اس وقت اس کی دکان میں تقریباً دس لاکھ روپے کا مال ہے، اور میں بھی دس لاکھ روپے ملاناچاہتاہوں ، یوں ہم دونوں کی انویسٹمنٹ برابر ، برابر ہوگی لیکن چونکہ کام میرادوست ہی کرے گا، اس لیے اس کانفع 60 فیصد اور میرا نفع 40 فیصد ہوگا۔ یہ رہنمائی فرمادیں کہ ہم چلتے ہوئے مذکورہ کاروبار میں کس اندازمیں شرکت کریں کہ سرمایہ برابرہونے کے باوجود ہمارا نفع کم ،زیادہ لیناشرعاً درست ہوجائے۔ نیزاس صورت میں نقصان ہواتو کس کا کتنانقصان ہوگا؟ یہ بھی واضح کردیجئے ۔
نابالغ پر صدقہ فطر واجب ہوتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک نابالغ بچہ ہے ،اس کی ملکیت میں سونا اور کیش موجود ہے جس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت سے کافی زیادہ ہے اور یہ مال اس کے والد نے بحفاظت اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ باپ نے اس کاصدقۂ فطر ادا کرنا ہو،تو کیا اس کے مال سے ادا کرے گا یا اپنے مال سے بھی اس کا صدقۂ فطر ادا کر سکتا ہے؟
والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کے حج کا حکم نیز بیوی کے پیسوں سے شوہر کا حج کرنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے والد صاحب اور میری ملکیت میں اتنا مال نہیں ہے کہ جس کی وجہ سے ہم پر حج فرض ہو۔ میری زوجہ مالدار ہیں، ان پر حج فرض ہے اور ان کے پاس اتنا مال مزید بھی ہے کہ وہ کسی مَحرم وغیرہ کو اپنے ساتھ حج کے لیے لے جا سکتی ہیں۔ تو میرے سارے اخراجات میری بیوی برداشت کر رہی ہیں اورہم دونوں حج پر جارہے ہیں۔ کچھ سوالات درپیش ہیں جن کے جوابات عطا فرما دیجیے۔ (1) اگر میں اپنی بیوی کے اخراجات سے حج کروں، تویہ جائز ہے یا نہیں؟ (2) میرا یہ حج فرض ادا ہوگا یا نفل؟ (3) بعض لوگ کہتے ہیں کہ جب تک والد نے حج نہ کیا ہو، تو بیٹے کا حج ادا نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے بھی رہنمائی فرما دیں کہ میرے والد صاحب نے حج نہیں کیا ہوا، تو کیا میرا حج ادا ہوجائے گا یا نہیں؟
کسی کو چیز خریدنے کا کہا تو وہ اپنی چیز مؤکل کو بیچ سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا کپڑے کا کام ہے، میرے اس کام میں ایک صورت یہ پیش آتی ہے کہ مثلا ً زید کو کسی نے کہا کہ تم میرے لئے فلاں کپڑا 500 کلو خرید لو اور زید کو اس نے اس کے مطابق رقم دے دی، اب زید بجائے اس کے کہ وہ کسی دوسرے سے وہ کپڑا خریدے یا دوسرے شہر جاکر خریداری کرے، وہ یہ کرتا ہے کہ جو اس کے پاس اسی مال کا اسٹاک رکھا ہوتا ہے یعنی وہی کپڑا اس کے پاس رکھا ہوتا ہے جو مطلوبہ وزن کے مطابق ہوتا ہے، تو وه اپنا ہی مال مؤکل کو بتائے بغیر اسےبیچ دیتا ہے۔ مؤکل یہ ہی سمجھ رہا ہوتا ہے کہ اس نے کسی سے خریدا ہے۔ کیا یہ صورت جائز ہے؟
امامت کی کتنی شرائط ہیں اور کیا امامت کے لیے داڑھی ہونا ضروری ہے ؟
جواب: مالیں: (الف)مرد غیر معذور کی امامت کروانے کا اہل ہر وہ مسلمان مردہے جو عاقل ،بالغ،صحیح القراءۃ ،شرعی اعذا ر مثلاً ریح وقطرہ وغیرہ کے امراض سے سل...
بالغ طالب علم کو زکوۃ دینا جس کے والدین مالدار ہوں
سوال: کیا زکوۃ کی رقم ایسے بالغ طالب علم (student) کو دی جا سکتی ہے جسکی کفالت اُسکے والد کر رہے ہیں جو خود غنی ہیں ، جبکہ طالب علم کی ملک میں کوئی مال و زر نہیں ہے۔ وضاحت فرما دیجئے گا نوازش ہوگی۔
حرام مال مسجد کے لیے لینا اور استعمال کرنا
سوال: جس مال کے متعلق یقینی طور پر معلوم ہے کہ یہ حرام کا پیسہ ہے جیسے شراب کی کمائی ہے اس کو مسجد کیلئے لینا اور استعمال کرنا کیسا ؟
قرض پر ضامن بننے کی اجرت لینا کیسا ؟
جواب: مال، فالکفالۃ بالنفس جائزۃ والمضمون بھا احضار المکفول بہ۔۔۔ واما الکفالۃ بالمال فجائزۃ معلوماً کان المکفول بہ او مجھولا ‘‘ ترجمہ: کفالت کی دو قسمیں ہی...
بہن کو وراثت نہ دینااور کیا عورت اپنےحصے سے عمرہ کر سکتی ہے ؟
جواب: مال پر قبضہ کر لینا،سخت ناجائز،حرام اور کبیرہ گناہ ہے،قرآن و حدیث میں اس پر سخت وعیدات بیان کی گئی ہیں ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین کے مطابق جو ...