
میت کی روح نکلنے کی جگہ دھونے کا شرعی حکم
جواب: غلط مسئلہ بتانا گناہ بھی ہے، ایسے شخص پر توبہ بھی واجب ہے اور جتنوں کو غلط مسئلہ بتایا ہے حتی الامکان انہیں درست بات پہنچانا اور غلطی کا ازالہ کرنا ب...
کھجور کی گٹھلی پر تسبیح پڑھنے کا حکم
جواب: نماز ادا فرما لیتے تو ایک ایک گٹھلی نکال کر تسبیح کرتے حتی کہ وہ ختم ہو جاتیں۔(الحاوی للفتاوی، ج 2، ص 4، دار الفکر، بیروت) جب اسلام میں اس کا ث...
پہلی رکعت کے بعد قعدے میں بیٹھ گیا تو نماز کا حکم
سوال: اگر کوئی شخص پہلی رکعت کے دو سجدوں کے بعد دوسری رکعت کے قیام کے لیے کھڑا ہونے کی بجائے قعدہ میں بیٹھ گیا اور ”التحیات“شروع کر دی، ابھی صرف ”التحیات للہ“ تک پہنچا، تو یاد آیا کہ میں نے دوسری رکعت پڑھی ہی نہیں، چنانچہ وہ فوراً تکبیر کہتا ہوا کھڑا ہو گیا اور آخر میں سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لی۔ کیا اُس پر سجدہ سہو واجب تھا اور کیا مذکورہ صورت میں اُ س کی نماز ہو گئی؟
اگر رفع یدین منسوخ ہے، تو تکبیراتِ عیدین میں کیوں کیا جاتا ہے؟
سوال: آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے، ہر دوسرا بندا سوشل میڈیا پر آکر اپنی من مانی کے مسائل بیان کررہا ہوتا ہے، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر یہ بات بیان کر کے احناف پر کافی اعتراضات کیے جا رہے ہیں کہ حنفی لوگ کہتے ہیں کہ رفع یدین منسوخ ہے اور منسوخ پر عمل نہیں کر سکتے، حالانکہ یہ لوگ عیدین میں تکبیرات کے ساتھ رفع یدین کرتے ہیں، اگر رفع یدین منسوخ ہو چکا ہے، تو پھر سب نمازوں میں اس کو ترک کر دیں، ورنہ دیگر نمازوں میں بھی رفع یدین کریں۔ کیا عیدین میں رفع یدین کرنے کا الگ سے حکم دیا دیا گیا ہے؟ اس حوالے سے تسلی بخش رہنمائی کردیں؟ سائل: عبد الغنی ( فیصل آباد )
جھوٹی رپورٹ بنانے کی نوکری کا حکم
سوال: میں ایک کمپنی میں جاب کرتا ہوں جو seagrass سمندر کے کنارے اگنے والی گھاس کو کاٹنےاور گاڑیوں میں اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے۔ ہماری کمپنی کو دوماہ میں یہ پروجیکٹ مکمل کرنا ہے ، میرا کام صبح سے شام تک ان تمام کاموں کو سپر وائز کرنا ہے اور شام میں مینیجر کو پورے دن کے کام کی رپورٹ دیناہے۔ کمپنی کے کام کی رفتار سے یہ بات بالکل واضح ہے کہ وہ دو ماہ میں کسی صورت یہ پروجیکٹ مکمل نہیں کرسکے گی۔ اب مجھے رپورٹ بناتے وقت مینیجر کی جانب سے یہ کہا جاتا ہے کہ جتنا کام کیا گیا ہے ، اس سے زیادہ کام کیے جانے کی رپورٹ بنا کر آگے پیش کروں تاکہ جس کمپنی نے ہماری کمپنی کو یہ پروجیکٹ دیا ہے، وہ یہ سمجھے کہ کام کی رفتار اچھی ہے اور مقررہ مدت میں کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، اس غلط رپورٹ بنانے کے عوض مجھے کوئی اضافی رقم یا رشوت وغیرہ نہیں ملتی ۔ اب اگر میں یہ غلط رپورٹنگ کرنے سے انکار کروں گا تو مجھے ڈر ہے کہ مجھے یہ جاب چھوڑنی پڑجائے گی، کیا میرا اس طرح آگے غلط رپورٹنگ کرنا، جائز ہے ؟
مسبوق اپنی نماز میں ثنا کب پڑھے گا ؟
سوال: مسبوق اپنی نمازمیں ثناکب پڑھے گا؟
صف میں نابالغ سمجھدار بچہ کھڑا ہو تو نماز ہوجاتی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ بعض اوقات نابالغ بچے مردوں کی صف میں کھڑے ہو کر جماعت سے نماز ادا کر رہے ہوتے ہیں، لیکن دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ جماعت میں تاخیر سے شامل ہوتے ہیں اور ان بچوں کو نماز کے دوران ہی صف سے ہٹا کر پیچھے کر دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نابالغ بچوں کے مردوں کی صف میں کھڑے ہونے سے بالغ افراد کی نماز نہیں ہوتی۔ ناسمجھ بچے جو نماز نہیں جانتے، ان کی حد تک تو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ وہ تو نماز میں بھی کھیل رہے ہوتے ہیں لیکن ایسے بچے جو مکمل آداب کےساتھ نماز ادا کرتے ہیں، ان کے ساتھ یہ انداز و رویہ اپنانا سخت معیوب لگتا ہے، اور پھر کئی دفعہ ایسے بچے نماز توڑ کر بدتمیزی بھی کرتے ہیں۔ پوچھنا یہ ہے کہ اس بارے میں شرع کا کیا حکم ہے؟ کیا ان لوگوں کا ایسا کرنا درست ہے؟
سوال: نماز میں فرض قیام کی مقدار کتنی ہے؟
مسجد سے باہر متصل جگہ میں عورتیں نماز پڑھنے جا سکتی ہیں؟
سوال: میں نے ایک فتویٰ پڑھا ہے ، جس میں عورتوں کو مسجد میں نماز کی ادائیگی سے منع کیا گیا ہے اور وجہ یہ لکھی ہے کہ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں عورتوں کو مسجد سے منع کر دیا تھا ، میرا سوال یہ ہے کہ اگر ہم اپنے گاؤں میں عورتو ں کو مسجدکے اندر نہ بلائیں ، بلکہ مسجد کے باہر متصل کسی جگہ پر وہ امام صاحب کی اقتدا کر کے نماز پڑھ لیں ،تو پھر تو کوئی حرج نہیں ؟ یوں وہ مسجد میں بھی نہیں آئیں گی اور جماعت سے نماز بھی ادا کر لیں گی ۔
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ ایسی کوئی حدیثِ پاک ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ارشاد فرمایا: وترکومغرب کی نمازکے مشابہ نہ پڑھو؟ اگر یہ حدیث ہے، تو اس کی اسنادی حیثیت کیا ہے؟ نیز اس حدیث کا مطلب بھی بیان کر دیں کہ اس سے مراد کیا ہے؟ سائل: محمد احمد (کلیم شہیدپارک، فیصل آباد)