
عورت کا ناخنوں پر کالی مہندی لگانا
سوال: کیا عورت کالی مہندی ناخنوں پر لگاسکتی ہے؟ کیا اس کو لگاکر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟
مریض کس طرح بیٹھ کر نماز ادا کرے؟
سوال: جس شخص کو شریعت بیٹھ کر نماز پڑھنے کی اجازت دے، کیا اسے تشہد کے انداز میں بیٹھ کر نماز ادا کرنا ضروری ہے یا کسی بھی انداز میں بیٹھ کر ادائیگی کر سکتا ہے؟
کیا عورتیں نبی کریم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کر سکتی ہیں؟
سوال: ہمارے گاؤں میں ایک گھر کے اندر سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک موجود ہیں۔ وہ ہر ماہ پیر شریف کو اُن کی عام زیارت کرواتے ہیں۔ مَرد وخواتین کے جداگانہ اوقات مقرر ہیں۔ عورتوں کے وقت میں عورتیں ہی زیارت کرتی ہیں،نیز اُنہیں بالترتیب گزارنے کے لیے بھی عورتیں ہی مقرر ہوتی ہیں۔ مگر ہمارے گاؤں کے ایک بڑی عمر کے بزرگ عورتوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک کی زیارت کروانے سے منع کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ صرف مرد ہی سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک کی زیارت کر سکتے ہیں، عورتوں کو زیارت کروانا درست نہیں۔ ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اُن کی کہی ہوئی بات درست ہے؟
نابالغ بچے کو رمضان کے روزے رکھوانے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ نا بالغ بچوں کو رمضان المبارک کے روزے رکھوانے کے متعلق کیا حکم شرعی ہے؟
نعت خواں کو نعت پڑھنے کے دوران ملنے والے پیسوں کا حکم
سوال: ہم اگر نعت شریف پڑھیں تو اگر پڑھنے میں ہمیں کوئی پیسہ دے دے تو کیا وہ ہمارے لئے جائز ہے؟ہم نے ان سے پیسہ طلب نہیں کیا اور نہ ہی کوئی پڑھنے کا اجارہ طے کیا تھا دینے والے نے اپنی خوشی سے دیا۔
کمیٹی ایڈمن کمیٹی کی رقم اپنے استعمال میں لاسکتا ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلےکےبارے میں کہ جس شخص کے پاس کمیٹی کی رقم جمع ہو،کیاوہ کمیٹی کی رقم کو اپنے ذاتی استعمال میں لاسکتاہے؟جبکہ کمیٹی نکلنے کے وقت تمام استعمال کی ہوئی رقم کمیٹی کی رقم میں شامل کردے گا۔اس بارے میں تفصیلاً رہنمائی فرما دیں۔
مسجد کی ٹوپیاں خراب ہوجائیں تو بیچ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ مساجد میں عام طور پر پلاسٹک کی ٹوپیاں رکھی جاتی ہیں،تو وہ ٹوپیاں کچھ عرصے بعد ٹوٹ جاتی ہیں،ایسی صورت میں کیا ان ٹوٹی ہوئی ٹوپیوں کو پلاسٹک میں بیچ کر اِن سے حاصل ہونے والی رقم کو مسجد کے ہی دوسرے کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے؟
جس کا دایاں ہاتھ نہ ہو، اس کے لیے تشہد میں انگلی سے اشارے کا کیا حکم ہے؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سیدھا ہاتھ پیدائشی شَل ہوا ہے یعنی مرجھایا ہوا ہے، جس وجہ سے یہ ہاتھ بالکل بے جان ہے اور کام نہیں کرتا۔ سارے کام بائیں ہاتھ سے کرتا ہوں۔نماز سے متعلق پوچھنا ہے کہ نماز میں تشہد میں جب انگلی اٹھاتے ہیں، تو اس وقت میرے لیے کیا حکم ہے؟ کیا میں بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی اٹھاؤں یا بالکل نہیں اٹھاؤں گا؟ شرعی رہنمائی فرما دیں۔