
اذان کے وقت دعا قبول ہوتی ہے، اس سے کون سا وقت مراد ہے؟
جواب: بارے میں ہے، نداء کا مطلب اذان ہے۔ بعض علماء نے فرمایا : امام بخاری علیہ الرحمۃنے اس باب کےعنوان میں اذان مکمل ہونے کی قید حدیث کی اتباع کی وجہ سے ...
مسجد کےپلاٹ کے نیچے استنجاخانے بنانا جائز ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں کسی شخص نے ایک پلاٹ مسجد کے لیے دیا ہے، وہ پلاٹ ایک طرف سے اونچا دوسری طرف سے نیچے ہے، انتظامیہ والے یہ چاہتے ہیں کہ نیچے والی جانب پہلے بیسمنٹ میں وضو خانے ، استنجا خانے اور مسجد کا سامان رکھنے کے لیے ایک چھوٹا سا کمرہ بنا دیا جائے اور پھر اس کی چھت کو باقی زمین کے برابر کر کے اس پر مسجد بنا دی جائے ، اس طرح مسجد کے ایک حصے کے نیچے وضو خانے اور استنجا خانے ہو جائیں گے ، کیا اس طرح کرنا شرعاً جائز ہے یا نہیں؟ سائل: خضر محمودعطاری(وارڈ نمبر 12،کہوٹہ، راولپنڈی)
قسم کھائی کہ ایک ماہ تک گھر نہیں جاؤں گا،اب کیا کرے ؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا کسی کے ساتھ جھگڑا ہو رہا تھا تو میں نے اس کو یہ کہہ دیا کہ مجھے قرآن پاک کی قسم میں ایک ماہ تک تمہارے گھر نہیں جاؤں گا، اب میں اس کے گھر ایک ماہ سے پہلے جانا چاہتا ہوں، اس کا کوئی شرعی حل ارشاد فرما دیں۔
بیچی ہوئی چیز کی مکمل قیمت وصول کرنے سے پہلے بیچنے والا شخص خرید سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میرا کپڑے کا کام ہے، اس میں خرید و فروخت کی ایک صورت اس طرح ہوتی ہے کہ مثلاً میں نے بکر کو دس لاکھ کا ایک ہزار کلو مال بیچا اور ادائیگی کیلئے 3 مہینے کی مدت مقرر ہوگئی، اب وہ مال لے کر چلاجاتا ہے اور وہ اس میں سے تھوڑا تھوڑا کرکے آگے مال بیچتا رہتا ہے اور مجھے رقم کی ادائیگی کرتا رہتا ہے، لیکن ادائیگی مکمل نہیں ہوئی ہوتی اور ادائیگی کی مدت بھی باقی ہوتی ہے، اسی دوران میرے پاس کوئی گاہک ایسا ہی مال لینے آتا ہے جس میں مجھے کافی اچھا پرافٹ ملنے کی امید ہوتی ہے تو میں اسی دوست سے باقی ماندہ مال پہلے والے ریٹ سے کم میں خریدلیتا ہوں اور اس گاہک کو بیچ دیتا ہوں اور اس کے بعد اپنے دوست سے جتنے میں خریدا تھا اتنی رقم اس دوست کو ادا کرتا ہوں۔ كيا یہ صورت شرعی اعتبار سے جائز ہے؟ اس صورت میں کم ریٹ میں بیچنے پر دوست پر کوئی جبر نہیں ہوتا، وہ اپنے مرضی سے دیتا ہے۔
پہلی بیٹی آٹھ ماہ کی ہے،کیا اس وجہ سے حمل ضائع کرواسکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میں تین بچوں کا والد ہوں، میری چھوٹی بیٹی ابھی تقریباً آٹھ ماہ کی ہے، میری زوجہ کی طبیعت خراب ہوئی تو میں نے اس کا چیک اپ کرایا جس کی وجہ سے پتا چلا کہ اس کو دوبارہ حمل ٹھہر چکا ہے، ڈاکٹر نے اس حالت میں نئے بچے سے منع کیا ہے، کہ میری زوجہ کی صحت اس کی اجازت نہیں دیتی، اور نئے حمل کی وجہ سے دودھ خشک ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ہم نے ابھی بچی کو دودھ بھی پلانا ہے، اب آپ شریعت کی روشنی میں ارشاد فرمائیں کہ ہم اس حمل کو ضائع کرا سکتے ہیں یا نہیں؟
جماعت ترک کرنے والے کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے کہ ایسا شخص جو جماعت سے نماز نہیں پڑھتا ،لیکن کبھی کبھی وہ مسجد میں نماز بھی پڑھاتا ہے ،تو ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ سائل:کلیم عطار(ڈھوک کھبہ،راولپنڈی )
بیوی کے ذاتی مکان کی وجہ سے اس پر حج لازم ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا 40 گز کا ایک مکان ہے جو کہ میں نے اپنےمیکے کی طرف سے ملنے والے سونے کو بیچ کر لیا ہے۔ اس مکان کو میں نے کرائے پر دیا ہوا ہے، جس کا کرایہ میں رکھتی ہوں، لیکن اس پر ہمارا گزر بسر موقوف نہیں،میں خود اپنے خاوند کےساتھ ان کےگھر میں رہتی ہوں۔ پوچھنا یہ تھا کہ اس مکان کی وجہ سے مجھ پر حج فرض ہوگا یا نہیں؟ اس گھر کی مالیت تقریبا 25 لاکھ کے آس پاس بنتی ہے۔ نیز یہ بھی بتادیں کہ میرے شوہر کہتے ہیں:تم اپنا گھر بیچ کر مجھے دکان دلا دو، میں کاروبار کروں گا، ایسی صورت میں مجھ پر گھر بیچ کر شوہر کو دکان دلانا لازم ہے یا نہیں؟
ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کا کام کرنا اور اجرت لینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ میرا سوال یہ ہے کہ ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافک ڈیزائننگ کی نوکری آن لائن کام کرسکتے ہیں ؟ان دونوں شعبوں میں کلائنٹ ہمیں کام کرنے کےلیے دے گااور ہم اسے ایڈیٹ کریں گے ۔ ہماری طرف سے اس میں کوئی غیر شرعی چیز استعمال نہیں ہوتی جیسا کہ میوزک اوربے پردگی وغیرہ ، لیکن یہ ویڈیوز ہم سےلے لینے کے بعدکلائنٹ ان کو گنا ہ کے کام میں استعمال کرے یا نہ کرے ، اس کی مرضی ہے مثلاً میوزک ایڈ کرے یا یوٹیوب پر مونوٹائزوالے چینل پر اپ لوڈ کرے ، لیکن ہم سے لے لینے کے بعد ۔ یہ بات یاد رہے کہ دنیا جہاں سے کلائنٹس ہماری سی وی دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کر تے ہیں اوریہ رابطہ فقط کام کرنے تک ہوتا ہے اور ہمیں یہ معلوم نہیں ہوتا ، کہ ہمارا کلائنٹ ان کو گناہ کے کام میں استعمال کرے گا بھی یا نہیں ! بلکہ کئی ویڈیوز ہمارے کام کے بعد بغیر کسی چیز کے ایڈ کیے ہی استعمال ہوتی ہیں مارکیٹ سے ہمیں اندازہ ہوجاتاہے ۔تو کیا اس کام سے کمائے گئے پیسے حلال ہوں گے یا نہیں ؟کیونکہ ہماری طرف سے کوئی غیر شرعی غلطی نہیں ہوتی؟
وضو کے بعد اعضا کو کپڑے سے صاف کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس بارے میں کہ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ وضو سے فارغ ہوکر اپنے اعضا کو پونچھ لیتے ہیں، کیا ایسا کرنا شرعاً درست ہے؟ اور کیا اس طرح ہاتھ منہ پونچھنے سے وضو کا ثواب ضائع ہوجاتا ہے؟ پوچھنے کی وجہ یہ ہے کہ میں نے ایک واٹس ایپ گروپ میں ایک پوسٹ دیکھی جس میں لکھا ہوا تھا کہ وضو کے بعد اعضا کو پونچھ کر ثواب ضائع نہ کرو! کیونکہ ان قطروں کو میزان عمل میں تولا جائے گا! اس کے بعد نیچے میزان عمل میں قطرے تولے جانے کے متعلق حدیث شریف لکھی تھی۔ برائے کرم اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں۔
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کیا دنیا میں کسی کے لئے اللہ تبارک وتعالی کا دیدار ممکن ہے یا نہیں ،اگر نہیں تو پھر حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نے رب تعالی کا دیدار کیا ہے ؟تو فرمایا :’’میں اس وقت تک عبادت نہیں کرتا جب تک اللہ تعالی کو نہ دیکھ لوں ‘‘اس کا کیا مطلب ہے ،برائے کرم شرعی رہنمائی فرمائیں ؟ (طاہر مدنی ،ٹوپلہ ،مری)