
ضروری کام سے جدہ جانا ہو، تو میقات سے احرام باندھنا لازم ہے یا نہیں
سوال: میں سعودی عرب میں بیرونِ میقات رہتا ہوں ، کبھی کبھی مجھے اپنے کام کے سلسلہ میں میقات کراس کر کے جدہ جانا پڑتا ہے، تو کیا میقات سے گزرنے کی وجہ سے مجھے احرام باندھنا لازم ہوگا جبکہ میرا مکہ مکرمہ جانے یا عمرہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں؟
مرد کے لیے حالت احرام میں بوٹ پہننا کیسا؟
سوال: کیا مرد حالتِ احرام میں ایسے بوٹ وغیرہ پہن سکتا ہے، جن سے اوپر نیچے سے ٹخنوں سمیت پورا قدم ہی چھپ جاتا ہے؟
احرام کی چادر پر دھاگے وغیرہ سے نام لکھوانے کا حکم؟
سوال: کیا مرد اپنے احرام کی اوپر والی چادر پر دھاگے وغیرہ سے کڑھائی Embroidery کرواکر اپنا نام وغیرہ لکھواسکتا ہے ؟ نیز اگر کوئی اس طرح کا احرام پہنے تو کیا اس سے کوئی کفارہ بھی لازم ہوگا یا نہیں ؟
احرام کی حالت میں خواتین کا موزے پہننا
سوال: کیا خواتین احرام کی حالت میں موزے (Socks)پہن سکتی ہیں؟
حالتِ احرام میں ٹھنڈک حاصل کرنےکے لیے یا نفل غسل کرنا کیسا؟
سوال: کیا احرام کی حالت میں فرض غسل کے علاوہ نفل غسل بھی کرسکتے ہیں یا نہیں؟
عورت کے لیے عمرہ کے بعد غسل کرنا اور احرام دھونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عمرہ کرنے کے بعد عورت کے لیے غسل کرنا ضروری ہوتا ہے یا نہیں، اورایک احرام سے ایک عمرہ کرنے کے بعد دوسرے عمرے کے لیے اس احرام کا دھونا ضروری ہے یا نہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں نے عمرہ کیا اور آخر میں سر کے چوتھائی حصہ سے کم چند بال پکڑ کر کاٹ دیے اور احرام اُتار کر سلے ہوئے کپڑے پہن کر حرم سے باہر چلا گیا اور چار پہر سلے ہوئے کپڑے پہنے رکھے اور اس کے علاوہ کوئی اور مُنافیِ احرام کام نہیں کیا پھر حرم سے باہر کسی نے مجھے بتایا کہ تمہاری تقصیر صحیح نہیں ہوئی جس کی وجہ سے تم احرام سے باہر نہیں ہوئے تو اس وقت میں نے حرم سے باہر ہی حلق کروا دیا لیکن اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا مجھ پر اب کوئی دَم یا صدقہ وغیرہ دینا لازم ہے یا نہیں؟
حالت احرام میں چشمہ لگانا اور دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا احرام کی حالت میں چشمہ پہن سکتے ہیں؟ نیز کیا دعا کے بعد ہاتھ منہ پر پھیر سکتے ہیں؟
مکہ مکرمہ سے مسجدِ عائشہ جا کر واپسی بلا احرام مکہ میں آجانے کا حکم
سوال: اگرکوئی اسلامی بہن مکہ مکرمہ سے مسجدعائشہ جائیں لیکن کسی عذرکی وجہ سے یا ویسے ہی بغیراحرام مکہ واپس آجائیں تو کیاان پرکوئی دم لازم ہوگایانہیں ؟