
رضاعی بیٹے کا وراثت میں حصہ بنتا ہے؟
جواب: اپنے رضاعی والداور والدہ کے حق میں گواہی جائز ہے، کیونکہ رضاعت بطورِ خاص حرمت میں مؤثرہوتی ہے اور اس کے علاوہ بقیہ تمام احکام میں رضاعی والدین اور رضا...
سوال: کسی شخص پر قرض ہے جس کی وجہ سے اس پر زکوۃ فرض نہیں ہوتی تو کیا اس پر قربانی فرض ہوگی؟ اور اگر قربانی فرض نہ ہو اور کرلی تو کیا قربانی ہوجائے گی؟
کیا والد اپنے مال سے تمام گھر والوں کی زکوٰۃ ادا کر سکتا ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہم فیملی ممبرز میں سے اکثر صاحبِ نصاب ہیں، سب کا زکوۃ کا سال رمضان میں مکمل ہوتا ہے اور ہماری طرف سے والد صاحب کو ہماری زکوٰۃ ادا کرنے کی اجازت ہے، جو وہ اپنے مال سے ادا کرتے ہیں۔ والد صاحب تھوڑی تھوڑی کر کے زکوۃ نکالتے رہتے ہیں، جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ سال کے شروع میں حساب کرتے ہیں کہ سال بعد مجموعی طور پر سب پر اندازاً کتنی زکوٰۃ فرض ہو گی، تاکہ ایڈوانس زکوٰۃ نکالنے میں آسانی ہو۔ پھر جب وہ کسی جگہ زکوٰۃ خرچ کرنے کی ضرورت محسوس کرتے ہیں، تو فیملی میں سے کسی بھی ایک فرد کو خاص کر کے زکوٰۃ نہیں نکالتے کہ یہ فلاں کی طرف سے زکوٰۃ ہے، بلکہ مجموعی طور پر پوری فیملی کے ہر صاحبِ نصاب فرد کی طرف سے زکوٰۃ کی نیت سے رقم دے دیتے ہیں۔ اس بارے میں ایک سوال تو یہ ہے کہ کیا اس طرح فیملی کے ہر صاحبِ نصاب فرد کی زکوٰۃ ادا ہوجاتی ہے؟ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ کبھی کسی فیملی ممبر کے پاس دورانِ سال مزید قابلِ زکوٰۃ مال (سونا وغیرہ) آ جاتا ہے، جو سال کے آخر میں بھی باقی ہوتا ہے، اس طرح اُس کی زکوٰۃ پہلے لگائے گئے حساب سے زیادہ بن جاتی ہے۔ یونہی کبھی والد صاحب بھی سال کے آخر میں فیملی کی بننے والی مجموعی زکوٰۃ سے زیادہ زکوٰۃ دورانِ سال ادا کر چکے ہوتے ہیں، تو اس زیادتی کو اس فیملی ممبر کی طرف سے زکوٰۃ میں شمار کر سکتے ہیں، جس کے پاس مال زیادہ ہو گیا تھا؟ یا شمار نہیں کر سکتے؟ جبکہ والد صاحب کو زکوۃ نکالنے کی اجازت میں ہمارا مقصد یہی ہوتا ہے کہ والد صاحب ہمارے کُل مال کی مکمل زکوۃ ادا کر دیں، چاہے وہ مال شروعِ سال میں موجود ہو یا دورانِ سال بڑھ جائے اور سال کے اختتام تک موجود رہے۔
کیا امام کا اقامت کے وقت مصلے پر موجود ہونا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ کیا اقامت کے وقت امام کا مصلیٰ پر ہونا ضروری ہے؟اگر کوئی امام صاحب مسجد میں ہوتے ہوئے بھی مصلیٰ پرنہ بیٹھیں، بلکہ جب مؤذن اقامت کہتے ہوئے"قد قامت الصلوٰۃ "تک پہنچے اس وقت امام صاحب مصلیٰ پر آئیں ، تو ان کا ایسا کرنا شرعاًکیسا ہے؟رہنمائی فرمادیں۔
آڑھتی کا مالک کی اجازت کے بغیر کمیشن سے زائد رقم رکھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ زیدآڑھت کاکام کرتا ہے ،اس کے پاس لوگ اپنے باغات کے آم بیچنےکے لئےبھیجتے ہیں،تو وه آم فروخت کروانےپرعرف کے مطابق كميشن ليتا ہے ،اور اس کےساتھ مزید کچھ رقم آم کے مالکان کو بتائےبغیر اس کام کے لئے رکھ لیتا ہے کہ جن لوگوں کوآم فروخت کیے ہیں، ان آم کی پیٹیوں میں سےجوآم خراب نکلے ،ان کےبدلے ان کو یہ رقم دوں گا اور اگر آم خراب نہ نکلے تو یہ رقم اگلے سال جن لوگوں کے آم خراب نکلیں گے،ان کو دوں گا،اپنی ذات پر اس کو خرچ نہیں کروں گا، مثلاً زید 5لاکھ میں آم بیچتا ہے، 25 ہزار کمیشن رکھتا ہے اور 50 ہزار اضافی رکھ لیتا ہے،اور 4لاکھ 25 ہزار مالکان کو دیتا ہے اور ان کو یہ بیان کرتا ہے کہ آپ کے پھل اتنے (4لاکھ ،25 ہزار)میں ہی فروخت ہوئے ہیں، زید کا ایسا کرنا کیسا؟
بیوی کے کہنے پر داڑھی ایک مٹھی سے چھوٹی کرنا یا منڈوانا کیسا ؟
جواب: اپنے دل کا فتور دور کرنا ہی غیر کی طرف نظر اٹھنے کے خدشے کا حل ہے ۔ شیطان جب داڑھی رکھنے والے پر حاوی نہیں ہو پایا ، تو اس نےداڑھی منڈوانے کے مشن میں ...
غیر مسلم کو مکان کرایہ پر دینا کیسا؟
سوال: مسلمان اپنا مکان رہنے کے لئے کسی غیر مسلم کو کرایہ پر دے سکتا ہے یا نہیں ؟
دوکان خرید کر کرائے پر دے کر کمانا مقصود ہو، تو کیا اس پرزکوٰۃ ہوگی
سوال: اگر کوئی دکان خریدی جس کو کرائے پے دے کر کمانا مقصود ہے، تو کیا اس دوکان پر زکوٰۃ ہوگی یاصرف کرائے پر؟
نماز میں آیت سجدہ کے فوراً بعد سجدہ نہیں کیا تو کیا حکم ہے؟
جواب: اپنے مقام سے مؤخر ہوجاتا ہے، اسی وجہ سے فقہائے کرام نے صراحتاً فرمایا ہے کہ اگر بھولے سے سجدہ تلاوت اپنے مقام سے مؤخر ہوا ، تو ترکِ واجب کی وجہ سے سجد...
لاعلمی میں احتلام کے بعد روزہ توڑدیا تو کیا حکم ہے؟
سوال: زید کو یہ معلوم نہیں تھا کہ احتلام سے روزہ نہیں ٹوٹتا، لہذا اس نے روزے میں احتلام ہونے کے بعد کھاپی لیا۔ اب اسے اس مسئلہ کا علم ہوا کہ احتلام سے تو روزہ نہیں ٹوٹتا۔ اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس صورت میں زید پر روزے کا کفارہ بھی لازم ہوگا یا فقط اس روزے کی قضا ہی لازم ہوگی؟؟ رہنمائی فرمادیں۔