
وضو و غسل کے بعدمعلوم ہوا کہ نیل پالش لگی رہ گئی، تو جو نماز پڑھی اس کا حکم
جواب: جماعت ترک کرنے کا عذر ہے، لیکن جماعت کے قریب وقت میں قصداً ایسی چیز کھانا کہ جس کی وجہ سے منہ بدبودار ہوجائے، تو قصداً ایسی حالت پیدا کرنے کی وجہ سے گ...
اعتکاف کی قضا میں روزہ کس نیت سے رکھے؟
جواب: پہلے پہلے رات میں ہی نیت کی جائے ۔ تفصیل اس میں یہ ہے کہ : رمضان کے آخری عشرے کااعتکاف اگرچہ سنت ہے لیکن اس کوشروع کرنے سے یہ لازم وواجب ہوجات...
اگلی رکعت کے لئے پنجوں کے بَل کھڑے ہونے کا حکم
سوال: نماز میں سجدے سے یا دوسری رکعت سے جب اگلی رکعت کے لیے کھڑے ہوتے ہیں تو پاؤں کے پنجے پر کھڑے ہوتے ہیں، میرے ایک پاؤں کے پنجے میں درد ہے اگر اس پر زور ڈال کر کھڑی ہوتی ہوں تو شدید درد ہوتا ہے اور کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا، تو کیا میں پاؤں آگے نکال کے کھڑی ہو سکتی ہوں تاکہ پنجے پر زور نہ پڑے؟
بیوی کا شوہر کی اقتدا میں نماز ادا کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر کسی شرعی عذر کی وجہ سے مرد مسجد میں جماعت سے نماز نہ پڑھ سکے تو کیا گھر میں بیوی کا امام بن کر جماعت کروانے کی اجازت ہے؟ نیز بیوی کہاں کھڑی ہو گی؟
امام کے ساتھ ایک رکعت ملی ، تو باقی تین رکعتیں کیسے پڑھے ؟
جواب: جماعت کےساتھ چار رکعت والی نماز میں آخری رکعت میں شامل ہوا،توامام کےسلام پھیرنے کےبعد کھڑا ہوکر پہلی رکعت میں ثنا،تعوّذ و تسمیہ پڑھے اورسورۂ فاتحہ ی...
وتر کو مغرب کی طرح نہ پڑھو حدیث کا مطلب؟
جواب: پہلے دو، چار رکعت نفل نماز پڑھ لیا کرو، تاکہ مغرب کی نماز کے مشابہ نہ ہو، کیونکہ مغرب کے تین فرائض سے پہلے نفل نماز نہیں پڑھی جاتی۔ یا مراد یہ ہے کہ ...
نماز عصر مغرب سے بیس منٹ پہلے (مکروہ وقت میں ) پڑھی تو کیا حکم ہے ؟
سوال: اگرکسی نے عصرکے مکروہ وقت میں جو پاک وہندمیں مغرب سے پہلے تقریبا20منٹ شمارکیاگیاہے ،اس میں اس دن کی عصرکی نمازاداکی ،توکیاوہ نماز واجب الاعادہ ہوگی ؟
مسجد کے اوپر مدرسہ بنا دینا کیسا ؟ مدرسے کی جگہ کو امام کی رہائش بنانا کیسا ؟
سوال: ہماری جامع مسجد کئی سالوں سے قائم ہے،کچھ عرصہ قبل تقریباً دو سال پہلے مسجد میں لینٹر ڈالنے کے لیے اور کچھ اس کے احاطے کو مزید بڑھانے کے لیے اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی، اس وقت انتظامیہ میں سے ہی ایک شخص نے اس مسجد کی دوسری منزل کو( جو کہ عینِ مسجد ہے ) مدرسہ میں تبدیل کر دیا، وہاں واش روم، وضو خانہ، وغیرہ بنا کر عورتوں کے لیے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا، اب روزانہ بعدِ فجر وہاں خواتین بالغہ، نابالغہ، شادی شدہ، غیر شادی شدہ پڑھنے کے لیے آتی ہیں، انہیں پڑھانے کے لیے بھی خاتون ہی مقرر ہیں۔اس اوپر والی منزل کا دروازہ اور سیڑھیاں مسجد سے باہر کر دیا گیا، یعنی اس کا لنک مسجد سے ختم کر دیا گیا، کلاس مکمل ہونے کے بعد اسے تالا لگا دیا جاتا ہے، وہاں مردوں کی جماعت بھی قائم نہیں کی جاتی، یعنی اوپر والا پورشن مکمل طور پر بطورِ مدرسہ استعمال کیا جاتا ہے ہماری مسجد کے اکثر نمازی اس عمل کی مخالفت بھی کرتے ہیں، جس سے مسجد میں فتنہ و فساد بھی پیدا ہو رہا ہے، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ (1) کیا عینِ مسجد پر مدرسہ تعمیر ہو سکتا ہے اور اس کے لیے مسجد کے اوپر واش روم اور وضو خانہ بن سکتا ہے؟ (2) واقف نے جب جگہ وقف کی تھی، تو مسجد کے ساتھ کچھ معین جگہ مدرسہ کے لیے بھی وقف کی تھی، کافی عرصہ وہ جگہ خالی پڑی رہی، پھر امام صاحب کی رہائش کی ضرورت درپیش تھی، تو وہاں امام صاحب کو مکان بنا کر دے دیا گیا، اب نئے امام صاحب کا اپنا گھر قریب ہے، تو وہ اس رہائش کو استعمال نہیں کر رہے، گھر چلے جاتے ہیں، مسجد انتظامیہ نے اس مکان کو کرایہ پر دے دیا،کیا مدرسہ کے لیے وقف جگہ پر امام صاحب کی رہائش بنا سکتے ہیں اور پھر وقتی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اسے کرائے پر دے سکتے ہیں؟ (3) اگر مسجد کے اوپر مدرسہ نہیں بن سکتا، تو کیا مدرسے کی جگہ جہاں امام صاحب کی رہائش بناد ی گئی، اسے مدرسہ میں تبدیل کر کے وہاں عورتوں کا مدرسہ منتقل کیا جا سکتاہے ؟