
نماز سے سے پہلے عطر لگانے کا حکم
جواب: خوشبو لگانا داخل زینت ہے اور سنّت یہ ہے کہ آدمی بہتر ہَیئَت (یعنی عمدہ صورت و حالت)کے ساتھ نماز کے لئے حاضر ہو، کیونکہ نماز میں رب کریم سے مناجات ہے ...
کیا لڑکی کا باپ مہر معاف کرسکتا ہے؟ اور کیا لڑکی مرتے وقت مہر معاف کرسکتی ہے ؟
سوال: مجھے حق مہر سے متعلق دو سوالات کا حل مطلوب ہے: (1)عاقلہ بالغہ لڑکی کا نکاح اس کے گھر والوں کی رضامندی سے ہواورلڑکی کا والدلڑکے کوحق مہرمعاف کردے ۔شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہے؟ (2)ہمارے ہاں بعض مقامات پر ایسا ہوتا ہے کہ جب عورت کا انتقال ہونے لگتا ہےیا وہ مرض الموت میں ہواور اس کا شوہر حیات ہو تواس حالت میں عورت کے ورثاء اس سے حق مہر معاف کرواتے ہیں اور عورت معاف کردیتی ہےاور بعض جگہ عورت کے ورثاء ڈیمانڈ نہیں کرتے بلکہ عورت رسم ورواج کو دیکھتے ہوئے از خودمہر معاف کردیتی ہے۔اس معاف کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
بیوہ عورت کے لیے کانچ کی چوڑی پہننے کا حکم
سوال: کیا بیوہ عورت کانچ کی چوڑی پہن سکتی ہے؟
جاندار کی تصویر والا کیلنڈر گھر میں لگانے کا حکم
سوال: جس کیلنڈرپر جاندار(جیسے انسان وغیرہ )کی تصویریں بنی ہوں،ایساکیلنڈرگھرمیں لٹکاناشرعاکیساہے؟
نکاح کے لیے عورت کو خریدنا یا والدین کو پیسے دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت کو خرید کر نکاح کرسکتے ہیں؟
حوروں کے متعلق تفصیل اور دنیاوی نیک عورتوں کا مقام ومرتبہ
سوال: (1) کیا حوریں ملائکہ میں سے ہیں یا یہ الگ ہیں؟ اور ان کا مقام و مرتبہ کیا ہے؟ (2) نیز کہا جاتا ہے کہ دنیا کی نیک عورت کا مرتبہ جنت کی حور سے بڑا ہے۔ اس کے متعلق رہنمائی فرما دیں۔
عورت کا دوسری عورت سے پردہ کرنے کے احکام
سوال: عورت کا عورت سے پردہ کہاں سے کہاں تک ہے؟
تین طلاق کے بعدعورت عدت کہاں گزارے گی؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ تین طلاق واقع ہونے کے بعد عورت عدّت کہاں گزارے گی؟ عدّت شوہر کے گھر گزارنا لازم ہے؟ یا اپنے والدین کے گھر بھی گزار سکتی ہے؟
کیا عورتیں نبی کریم ﷺ کے موئے مبارک کی زیارت کر سکتی ہیں؟
سوال: ہمارے گاؤں میں ایک گھر کے اندر سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک موجود ہیں۔ وہ ہر ماہ پیر شریف کو اُن کی عام زیارت کرواتے ہیں۔ مَرد وخواتین کے جداگانہ اوقات مقرر ہیں۔ عورتوں کے وقت میں عورتیں ہی زیارت کرتی ہیں،نیز اُنہیں بالترتیب گزارنے کے لیے بھی عورتیں ہی مقرر ہوتی ہیں۔ مگر ہمارے گاؤں کے ایک بڑی عمر کے بزرگ عورتوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک کی زیارت کروانے سے منع کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ صرف مرد ہی سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے موئے مبارک کی زیارت کر سکتے ہیں، عورتوں کو زیارت کروانا درست نہیں۔ ہماری شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیا اُن کی کہی ہوئی بات درست ہے؟
طلاق کے بعد جہیز، زیورات و دیگر سامان کی واپسی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام طلاق کے بعددرپیش ہونے والےدرج ذیل مسائل کے بارے میں: (1)عورت کوجہیزمیں جوکچھ زیوراورسامان وغیرہ اپنے والدین کی طرف سے ملا،طلاق ہوجانے کے بعدان کاحقدارکون ہے؟ عورت کو ملےگایاسسرال والوں کو؟ (2)عورت کوجوزیورات شوہرکے والدین کی طرف سے ملے ، طلاق کے بعدان کاحقدارکون ہے؟ (3)شوہرکوساس وسُسرکی جانب سےجوچیزیں ملیں مثلاًبائیک،گھڑی،انگوٹھی اورگولڈوغیرہ،وہ واپس کی جائیں گی یانہیں؟ (4)عورت کے والدین نےعورت کی ساس کوسونے کاہارگفٹ کیا،کیاطلاق کے بعداس کی واپسی ہوگی یانہیں؟ سائل:زاہداحمدقریشی(کراچی)