
سال پورا ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس زکوٰۃ دینے کا حکم؟
جواب: کرتے وقت نصاب کا مالک ہو اور سال پورا ہونے پر بھی نصاب کا مالک رہے۔اگر سال پورا ہونے پر اس کے پاس نصاب کی قدر مال نہ رہا یا سال پورا ہونے سے پہلے نصا...
دستانے (Gloves) پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
سوال: سردی کی وجہ سے دستانے پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
مسافر امام کے پیچھے مقیم مقتدی باقی رکعتوں میں قراءت کر لے تو کیا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے كے بارے میں کہ چار رکعت والی نماز میں امام مسافر اور مقتدی مقیم ہو، تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد تیسری اور چوتھی رکعت میں مقتدی کتنی دیر خاموش کھڑا رہے گا؟ اگر ان رکعتوں میں مقتدی نے قراءت کرلی، تو کیا حکم ہوگا؟
مسجد کا پرانا قالین، پرانی چٹائیاں بیچ سکتے ہیں ؟
سوال: مسجد کے چندے سے قالین، چٹائیاں وغیرہ خریدی گئیں۔ طویل عرصہ استعمال میں رہنے کی وجہ سے اب یہ اشیاء بالکل بوسیدہ اور پھٹ چکی ہیں اور مزید قابلِ استعمال نہیں رہیں، تو ان اشیاء کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟ براہِ کرم اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرما دیں تاکہ احکامِ شرعیہ کی روشنی میں درست اقدام کیا جا سکے۔ سائل:قاری ظہور حسین عطاری(فیصل آباد)
آوارہ کتا نقصان پہنچاتا ہو،تو اسے مارنے کا کیا حکم ہے؟
سوال: اگر کوئی آوارہ کتامرغیوں کو پکڑ کر کھاجاتا ہو، یا جانوروں کو کاٹ کر نقصان پہنچاتا ہو،تو ایسے کتے کو مارنے کا کیا حکم ہے؟
رقم ایڈوانس دے کر تھوڑی تھوڑی خریداری کرتے رہنا
سوال: دودھ والے یا گوشت والے کو ایڈوانس رقم دے کر پھر پورا مہینہ تھوڑی تھوڑی خریداری کرتے رہنے کا کیا حکم ہے؟
بروکر کے ذریعے کیا ہوا سودا کینسل کر دیا تو بروکر کو کمیشن ملے گا؟
سوال: کمیشن ایجنٹ کے ذریعے عقد کرنے کے بعد کیا فریقین یوں کر سکتے ہیں کہ پچھلا عقد ختم کر کے کمیشن ایجنٹ کو عقد ختم کرنے کی اطلاع کر دیں اور پھر آپس میں نیا عقد کر لیں تاکہ کمیشن ایجنٹ کو کمیشن نہ دینا پڑے۔
نماز میں آیتِ سجدہ کے نشان سے پہلے ہی سجدہ تلاوت کر لیا تو نماز کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اکیلے نماز پڑھتے ہوئے سورۃ النحل کی آیات جب تلاوت کیں، تو آیت نمبر 49”وَ لِلّٰهِ یَسْجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ مِنْ دَآبَّةٍ وَّ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ هُمْ لَا یَسْتَكْبِرُوْنَ“پڑھ کرسجدہ تلاوت ادا کرلیا،جبکہ قرآن پاک میں سجدہ کا نشان آیت نمبر 50”یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ“کے اختتام پرہے،اور اس آیت کے بعد سجدہ تلاوت نہیں کیا گیا۔سوال یہ ہے کہ کیا سجدہ تلاوت درست ادا ہوا یا نہیں؟اگردرست ادا نہیں ہوا، تو پھر کیا کرنا چاہیے؟
مستحقِ زکوٰۃ کو زکوٰۃ کی نیت سے موبائل دینا
سوال: مستحقِ زکوة کو پیسوں کی بجائے نیو موبائل لے کر دیا جا سکتا ہے؟ اگر دیا جا سکتا ہے تو موبائل خریدتے وقت زکوة کی نیت کی جائے گی یا مستحق کو موبائل دیتے وقت؟اگر تحفہ کہہ کر دیا جائے تو دل میں اس وقت نیت کا ہونا ضروری ہے؟ شرعی رہنمائی فرما دیں تاکہ زکوة ادا ہو سکے۔
مقروض نے قرض ادا نہ کیا تو قیامت کے دن نمازیں دینی پڑیں گی؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر مقروض نے قرض ادا نہ کیا تو کیا اسے قرض کے بدلے قیامت کے دن اپنی با جماعت نمازیں دینی پڑیں گی؟ کیا حدیث پاک میں اس کا ذکر آیا ہے؟ رہنمائی فرما دیجیے۔