
نماز کے وقت کوئی کام کرنا کیسا؟
سوال: کیا نماز کے وقت کوئی کام کرنا ناجائز ہے؟ اگر نماز کے وقت کام کرنا ناجائز ہے تو اس دوران اگر کوئی جائز کام کرے، تو اس کام کو ناجائز کہا جائے گا؟
سوال: نماز جنازہ کی نیت کیسے کرتے ہیں؟
گاؤں کی آبادی شہر سے مل جائے، تو مسافر کے لیے شہر میں نماز کا حکم ؟
سوال: اگر کوئی شخص شہر کے ساتھ موجود ایک گاؤں میں رہتا ہو اور اس گاؤں کی آبادی شہر کی آبادی سے بالکل مل گئی ہو، مکانات وغیرہ سب مل گئے ہوں اور وہ شخص شرعی سفر پر جائے، پھر واپسی میں اپنے گاؤں میں جانے سے پہلے اس شہر میں داخل ہو اور وہاں نماز کا وقت ہوجائے ،تو وہ وہاں مکمل نماز پڑھے گا یا قصر پڑھے گا؟
نماز کے فرائض اور واجبات دونوں میں سجدے کا دوبار ہونا
سوال: اسلامی بہنوں کی نماز میں فرائض کے بیان میں لکھا ہوا ہے کہ:" ہر رکعت میں دو بار سجدہ فرض ہے ۔"اوریہی بات واجبات کے بیان میں بھی لکھی ہوئی ہے۔ اس کی کیا حقیقت ہے ؟
ہر نماز کے آخر میں احتیاطاً سجدہ سہو کرنا
سوال: کیا ہر نماز کے آخر میں احتیاطاً سجدۂ سہو کر سکتے ہیں؟
وتر پڑھنے کے بعد عشاء کے فرضوں کا فاسد ہونا معلوم ہوا تو حکم
سوال: بہار شریعت میں لکھا ہے کہ:" عشاء اور وتر کی نماز میں ترتیب فرض ہے ،تو اگر کسی نے پہلے وتر کی نمازپڑھ لی اور پھر عشاء کے فرض پڑھے ،تو اس کے وتر ہوں گے ہی نہیں ۔" اس پرسوال یہ تھا کہ گزشتہ دنوں ہمارے یہاں عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھائی گئی ،بعد میں سب کو شک ہوا کہ جماعت چار رکعت نہیں بلکہ تین رکعت ادا ہوئی ہے،تو یہ بات وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہوئی ،پہلے شک کرتے تھے ،لیکن توجہ نہیں گئی ،جب امام سے پوچھا گیا کہ حضور نماز تین رکعت ہوئی یا چار رکعت ،تو کہتے ہیں کہ مجھے بھی اس بارے میں شک ہے۔تو اگر وتر پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ جماعت تین رکعت ہوئی ہے ،تو اب فرض کا اعادہ کرنا پڑے گا ،تو اب سوال یہ ہے کہ جو وتر پڑھ لیے تھے ،وہ ہوگئے یا دہرانے پڑیں گے ،حوالے کے ساتھ جواب مطلوب ہے۔
حیض کا خون عادت سے دس دن بعد بھی جاری رہا، تو نمازوں کا حکم؟
سوال: میری عادت حیض کے حوالے سےسات دن ہے، لیکن اس بار سات دن پر حیض نہیں رکا بلکہ 13 دن ہوگئے خون بند نہیں ہوا، میں نے دس دن پورے ہونے کے بعد نماز پڑھنا شروع کر دی ہے ، اس کا کیا حکم ہے؟ نیز اس حالت میں نماز پڑھنے کے لئے ہر بار کپڑے چینج کرنے ہوں گے یا نہیں؟ اور اس دوران پیڈ استعمال کر سکتی ہوں یا نہیں؟
دورانِ نماز نمازی کا سینہ نظر آرہا ہو تو؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارے میں کہ اگر نماز کےدوران نمازی کی قمیص کےبٹن کھلے ہوں حتی کہ سینہ نظر آرہا ہو، تو نماز کا کیا حکم ہو گا؟