سرچ کریں

Displaying 1481 to 1490 out of 1882 results

1481

اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اللہ تعالیٰ کا ایک نام نور ہے تو اس نور سے کیا معنی مرا د ہیں؟ سائل: فہد جواد

1481
1482

ٹک ٹاک پر ویڈیو لگا کر ارننگ کرنا کیسا ؟

سوال: میں ٹِک ٹاک پرویڈیو اپلوڈ کر کے اس سے ارننگ کرتاہوں، جس کی تفصیل درج ذیل ہے : (الف)اس کے لیے یوکے کا اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے اور اس کے لیے یوکے کی ای میل لگانی پڑتی ہے، ہم پاکستان والے یوکے کا فیک اکاؤنٹ بناتے ہیں ،جس سے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارا یوکے کا اکاؤنٹ ہے، جبکہ اگرٹک ٹاک کمپنی کو پتاچل جائے کہ یہ کسی پاکستانی نے فیک طریقے سے یوکے کا اکاؤنٹ بنارکھا ہے، تو وہ یا تو اکاؤنٹ بند کردے گی یا پھر اس پرارننگ نہیں دے گی کہ demonetize کردے گی۔ (ب)میں اپنے اکاؤنٹ میں اپنی ویڈیو اسلامی دائرہ کار کے مطابق بناتاہوں، اورکمپنی ایڈ میری ویڈیو پر نہیں لگاتی بلکہ علیحدہ سے ایڈ لگاتی ہے، جب ٹک ٹاک کو scroll کرتے ہیں تو تب ایڈچلتی ہے، کسی خاص ویڈیو پر ایڈ نہیں چلتی۔ (ج)ایڈ کسی بھی طرح کی ہوسکتی ہے، ہم صرف اس حدتک کنٹرول کرسکتے ہیں کہ ایڈز کسی خاص قسم کی آئیں مثلا سپورٹس کی یا ایجوکیشن کی وغیرہ لیکن سپورٹس یا ایجوکیشن سے متعلق ایڈ بے پردہ ہے یا غلط قسم کے سپورٹ یا ایجوکیشن کی تشہیر والی ہے، اس کو کنٹرول کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہوتا، وہ کسی بھی طرح کی ہوسکتی ہے۔

1482
1483

کسی فرض نمازکا انکار کرنے والے کا حکم

جواب: اسلامی باتوں پر ایمان رکھتا ہو۔ بدائع الصنائع میں ہے "وأما عددها فالخمس، ثبت ذلك بالكتاب، والسنة، وإجماع الأمة"ترجمہ: بہر حال نمازوں کی تعداد تو و...

1483
1484

حالت احرام میں چشمہ لگانا اور دعا کے بعد منہ پر ہاتھ پھیرنا؟

جواب: اسلامی بھائی منہ پر بعدِ دُعا بلکہ وُضو میں بھی اِس انداز میں(چہرے پر) ہاتھ مَلنے سے بچے جس سے بال گرنے کا اندیشہ ہو۔(رفیق الحرمین، صفحہ310، مکتبۃ ال...

1484
1485

جرمانے کی شرط کے ساتھ قسطوں پر خریداری کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قسطوں پرچیزلیناکیساجبکہ قسط لیٹ ہونے کی صورت میں جرمانے کی شق بھی ہوتی ہواور جس کمپنی سے وہ چیزلی جارہی ہے جب تک قسطیں مکمل ادانہ کردی جائیں اس وقت تک وہ اس چیزکوخریدنے والے کے نام نہیں کرتی ۔

1485
1486

عورت کا دوسری عورت سے پردہ کرنے کے احکام

جواب: اسلامی بہن کا کافرہ عورت سے اسی طرح کا پردہ ہے جس طرح کہ ایک اجنبی مرد سے پردہ ہوتا ہے یعنی اصل مذہب کے مطابق عورت کے لئے سوائے چہرے کی ٹکلی، ہتھیلی ا...

1486
1487

بیوی کا شوہر سے گھر اپنے نام کرنے کا مطالبہ کرنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ میری زوجہ چند ماہ سے یہ مطالبہ کررہی ہے کہ اپنا گھر میرے نام کرو اور میرے مطالبہ پورا نہ کرنے کی وجہ سے حقوقِ زوجیت ادا نہیں کرتی برائے کرم ہماری اس معاملے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔ سائل:محمدانیس شاہد(نارتھ کراچی)

1487
1488

کیا مکان کسی کے نام کردینے سے ہبہ مکمل ہو جاتاہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ مرحوم دین محمد نے اپنی صحت و حیات میں اپنا ایک قابل تقسیم مکان اپنےدو بیٹوں کے نام کر دیا تھا۔ مگر اس کی اوپر والے حصے کی عارضی سی تقسیم ہوئی تھی، جو باقاعدہ تقسیم نہیں تھی اور وہ خود بھی وہیں رہتے رہے تھے۔ ان کا ایک تیسرا بیٹا بھی تھا جو پہلے گھر سے کہیں چلا گیا تھا۔ مگر اب ان کے فوت ہونے کے کافی عرصہ بعد وہ بھی واپس آ گیا ہوا ہے۔ اب اس کے بارے میں وضاحت سے شرعی حکم بیان فرمائیے کہ اس مکان میں اس تیسرے بیٹے کا کوئی حصہ ہو گا یا نہیں، جبکہ قانونی طور پر وہ مکان دو بیٹوں ہی کی ملکیت ہے۔ سائل: عبدالرشید عطاری (شاہدرہ، مرکز الاولیا لاہور)

1488
1489

کیا زکوۃ کی رقم کسی اور نام سے دے سکتے ہیں، یا زکوۃ کہہ کر دیناہی ضروری ہے؟

سوال: کیا زکوۃ کی رقم کسی اور نام سے دے سکتے ہیں، یا زکوۃ کہہ کر دیناہی ضروری ہے؟

1489
1490

علاج کے لیے تعویذ جلانا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ بعض عاملین ایک کاغذ پہ قرآن پاک کی متعدد آیات اور دیگر مقدس نام لکھ کر لپیٹتے ہیں اور پھر کسی روحانی مرض کی شفایابی کے لیے اسے جلا کر دھونی لینے کا کہتے ہیں، تو کیا ایسے کاغذ کو جلایا جا سکتا ہے جس میں قرآن کریم کی آیات اور پاکیزہ نام لکھے ہوں؟

1490