سرچ کریں

Displaying 141 to 150 out of 903 results

141

معدے کے السر کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ آج سے کچھ دن پہلے میرے معدے میں تکلیف اٹھی اور کھانا وغیرہ بالکل ہضم نہیں ہورہا تھا، اس کے بعد میں نے علاج کروایا تو یہ تکلیف ختم ہوگئی، لیکن اب معدہ بھاری بھاری رہتا ہے، ڈاکٹر نےمعدے کا السر مجھے بتایا ہے، اس کا بھی علاج ابھی چل رہا ہے، تو کیا میں اس کی وجہ سے رمضان کے روزے چھوڑ سکتا ہوں؟ میرے گھر میں میری ایک بہن کو یہی تکلیف ہے، انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ اس بیماری میں کھاتے پیتے رہنا ضروری ہوتا ہے ورنہ خالی پیٹ رہنے سے تکلیف بہت بڑھ جاتی ہے۔

141
142

بہن بھائیوں سے قطع تعلق کرنے کی قسم کھانا

سوال: مجھ سے بیوی نے قسم لی تھی مسجد نبوی شریف میں کہ آپ نے اپنے گھر والوں سے بات نہیں کرنی، میرے بھائی بہن سب سے بات نہیں کرنی، ان کا کوئی قصور بھی نہیں۔ اب مجھ سے رہا نہیں جاتا بات کیے بغیر۔ میں سعودی عرب میں ہوں توقسم توڑنے کا کیا حکم ہے؟ رہنمائی کریں

142
143

والدین کے ماموں، تایا، چچا، خالہ اور پھوپھی، سب محارم ہیں

جواب: بہن کی بیٹی کی اولاد نیچے تک داخل ہے۔ (بدائع الصنائع، کتاب النکاح، جلد 02، صفحہ 257،دار الکتب العلمیۃ، بيروت) فتاوٰی رضویہ میں ہے”لاجرم کتب تفسیر میں...

143
144

بچیوں کو نماز سکھانے کے لیے عورت نماز میں آواز بلند کر سکتی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ ایک اسلامی بہن نماز کی ادائیگی کے وقت اپنی چھوٹی بچیوں کو اپنے ساتھ جائے نماز پر کھڑا کرلیتی ہیں اور انہیں نماز سکھانے کی غرض سے اول تا آخر نماز کے تمام اذکار و تلاوت بلند آواز سے پڑھتی ہیں تاکہ بچیاں سیکھ سکیں۔ کسی نے ان کو بتایا کہ سکھانے کی نیت سے اس طرح بلند آواز سے تلاوت و ذکر کرنا، نماز کو فاسد کردیتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا واقعی سکھانے کی نیت سے بلند آواز سے پڑھنے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے؟

144
145

سوتیلی ماں کی بہن سے نکاح جائز ہے یانہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ زید نے پہلی بیوی کی موجودگی میں ایک اورشادی کی ،شادی سے تقریباً سات سال بعد دوسری بیوی کا انتقال ہو گیا ،اب زید کا بیٹا جو پہلی بیوی سے ہے ،زید کی دوسری بیوی کی بہن سے نکاح کرنا چاہتا ہے،برائے کرم حکمِ شرعی سے آگاہ فرمائیں کہ زید کے لئے یہ نکاح کرنا درست ہے یا نہیں؟ سائل:محمد نذیر(روات ،راولپنڈی)

145
146

ایک ماں سے پیدا ہونے والے بیٹا اور بیٹی کے نکاح کا حکم

سوال: ایک عورت نے شادی کی جس سے اس کی ایک بیٹی پیدا ہوئی، پھر اس عورت کو اس کے شوہر نے طلاق دی اور اس نے عدت گزار کر دوسری جگہ شادی کر لی، جس سے اس کا ایک بیٹا پیدا ہوا۔ اس صورت میں کیا پہلے شوہر کی بیٹی اور دوسرے شوہر کا بیٹا آپس میں بہن بھائی ہوئے یا نہیں اور کیا ان دونوں کا آپس میں نکاح ہوسکتا ہے؟

146
147

سوتیلی خالہ سے شادی کرنا کیسا ہے؟

سوال: دور کی خالہ سے شادی کرنا کیسا؟ جیسا کہ نانا کی دو بیویاں ہیں، تو دوسری بیوی سے نانا کی جو بیٹی ہے، اس سے نکاح کا کیا حکم ہے؟ یعنی باپ ایک ہے، لیکن ماں الگ الگ ہے۔

147
148

کیا زنا کرنے سے نکاح ٹوٹ جائے گا

جواب: شادی ہندہ کے ساتھ ہوئی ،آٹھ ماہ بعد حمل قرار پایا جب حمل چار ماہ کا ہوا تو زید پندرہ دن کے لیے کہیں باہر چلا گیا۔ واپسی پر ہندہ نے زید سے بتایا کہ آپ ...

148
149

امانت رکھنے والے کے انتقال کے بعد اس امانت کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ میری بڑی بہن کی عمر 58 سال تھی، انہوں نے میرے پاس 2 لاکھ روپے اور 1 زیور بطورِ امانت رکھوایا تھا تاکہ جب ان کی بیٹیوں کی شادی ہو، تو وہ اس کو استعمال کرسکیں، پھر اچانک ہارٹ اٹیک کے سبب ان کا انتقال ہوگیا، میں ان چیزوں کے متعلق ان سے کوئی بات نہ کرسکا، اب شریعت ان چیزوں کے متعلق کیا حکم دیتی ہے؟ یعنی میں یہ دو لاکھ روپے اور زیور ان کے شوہر و بچوں کو دوں یا مرحومہ بہن کے نام پر صدقہ کردوں؟ میری بہن پر کسی قسم کا کوئی قرضہ نہیں تھا، نہ ہی ابھی تک کسی نے کچھ مطالبہ کیا ہے۔

149
150

ماں اگر اپنی نابالغ بچی کو سونا گفٹ کرے، تو کیا حکم ہے؟

سوال: ایک اسلامی بہن نے اپنی نابالغ بچی کو اپنے سونے کا مالک بناتے ہوئے یوں کہا کہ ” یہ سونا تمہیں دیا “ جبکہ اس وقت وہ سونا اس بچی کے نانا کے پاس رکھا ہوا تھا اور اس کے بعد سے ابھی تک نانا کے پاس ہی رکھا ہوا ہے اور وہ بچی بھی ابھی تک نابالغ ہی ہے ۔ آپ سے یہ پوچھنا ہے کہ وہ سونا بچی کی مِلک ہوگیا یا نہیں ؟ اس بچی کی بڑی بہن کی اب شادی ہے اور اس کی ماں چاہتی ہے کہ شادی پر وہ سونا اس کی بڑی بہن کو دے دے ، تو کیا ایسا کر سکتی ہے ؟ نوٹ : بچی کو سونا مِلک کرتے وقت بچی کے والد صاحب کا انتقال ہوچکا تھا اور ان کا کوئی وصی بھی نہیں تھا اور بچی ماں کی کفالت میں تھی ۔

150