
قربانی کرنے کے بعد گوشت غریبوں میں تقسیم نہ کیا تو ؟
سوال: اگر کوئی شخص قربانی کرے ، لیکن غریبوں کو حصہ نہ بانٹے تو اس کی قربانی ہوجائے گی یا نہیں ؟ اورکیا صدقہ نہ کرنے کی وجہ سے وہ شخص گناہ گار ہوگا؟
حجِ تمتع والے کی قربانی رمی سے پہلے کردی گئی، تو کیا حکم ہے؟
سوال: میں ریاض میں جاب کرتا ہوں، میں نے سعودی گورنمنٹ کےایک ادارے کے ذریعے حج کی رجسٹریشن کی اور حجِ تمتع کیا، اس ادارے نے میری حج کی قربانی دس ذوالحجہ کورمی سے پہلے کردی اور مجھے بھی بذریعہ میسج اطلاع دی کہ میری قربانی کردی گئی ہے، کیا اس صورت میں مجھ پر دَم لازم ہوگا؟
رقم ادھار میں پھنسی ہو تو قربانی کا کیا حکم ہے ؟
سوال: جن خواتین پر اس سال قربانی واجب ہو لیکن ان کی رقم ادھار میں پھنسی ہو اور پورا سال نہ ملے ،تو کیا تب بھی ان پر قربانی واجب ہو گی؟ادھار لے کر قربانی کا حکم ہے لیکن ان کو کہیں سے ادھار بھی نہ ملے اور ان کے پاس کچھ ایسا بھی نہ ہو جسے بیچ کر وہ قربانی کر سکیں۔تو ایسے میں کیا حکم شرعی ہے ؟
اگرمالدار شخص 12 ذوالحجہ کو سفر پر ہو تو قربانی کا حکم
سوال: ایک مالدار مقیم پر قربانی واجب تھی پھر بارہ ذوالحجہ کی صبح بانوے کلو میٹر سے زائد سفر شرعی پر نکل گیا ، کیا اب اس پر قربانی واجب رہی یا نہیں؟نیز اگر اس نے قربانی کی نیت سے بکرا خرید لیا تھا ، تو اب مسافر ہونے پر اسے فروخت کرسکتا ہے یا نہیں؟ سائل : محمدحامد سلطانی(فیصل آباد)
جس شخص کا مال کمپنی لے کر بھاگ جائے، تو کیا وہ شخص زکوٰۃ لے سکتا ہے؟
جواب: ہونے کی وجہ سے یاتنگدست قراردئیے جانے کی وجہ سے یادَین کی میعادمقررکرنے کی وجہ سے ،تواس کے لیےزکوٰۃلیناحلال ہے ۔ (البنایۃ شرح الھدایۃ،ج03،...
قربانی کے جانور کی دو ٹانگیں ٹوٹ جائیں تو قربانی ہو جائے گی؟
سوال: قربانی کا بیل ، گاڑی سے اس زور سے گرا کہ بیچارے کی اگلی دونوں ٹانگیں ہی ٹوٹ گئیں، اب نہ تو وہ اٹھ سکتا ہے اور نہ ہی وہ چل سکتا ہے ۔ اس صورت میں قربانی کے حصہ داروں کے لیے کیا حکم ہے؟
حاجی کے لیے طلوعِ فجر سے پہلے ہی مزدلفہ سے نکل جانے اور رمی کرنے کا حکم؟
جواب: قربانی کرنا ضروری نہیں یہ اپنے وطن سے بکری یا اس کی قیمت حرم میں بھیج دیں تا کہ وہاں ان کی طرف سے قربانی کر دی جائے تو اس طرح ان کادم ادا ہوجائے گا۔ ...
اجتماعی قربانی والوں کا مسجد میں گوشت بنانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک مسجد میں اجتماعی قربانی کا اہتمام ہوتاہے اور اجتماعی قربانی کرنے والے مسجد کے صحن میں جو کہ عین ِ مسجد ہے ، وہاں پر گوشت بناتے ہیں ، جس سے مسجد کا صحن آلودہ ہوجاتا ہے اور نمازیوں کوتکلیف ہوتی ہے ۔ مسجد کے صحن میں گوشت بنانا شرعی طور پرکیسا ہے ؟عین ِمسجد کے صحن میں بغیر کچھ بچھائے ماربل پرگوشت بناتے ہیں ، جس سے مسجد کا فرش آلودہ ہوجاتا ہے۔اس بارے میں جو حکم شرعی ہو بیان فرمائیں ۔
عمرہ میں قربانی کا حکم اور نبی ﷺ کی سنت
سوال: ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ عمرہ میں قربانی نہیں کرتے،تواس کا مطلب یہ ہے کہ عمرہ کے لیے قربانی ضروری نہیں ہے، جبکہ میں نے پڑھا کہ پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب عمرہ قضا اداکیا تو اونٹوں کی قربانی کی ، تو کیا عمرہ پر بھی قربانی کی جا سکتی ہے ؟ اور عمرہ پر قربانی کرنا کیا ہے ؟ مطلب سنت ہے یا کیا ہے؟
گزشتہ سال نقد رقم نہ ہونے کی وجہ سے قربانی نہ کرسکے تو حکم
سوال: گزشتہ سال مجھ پر قربانی واجب ہوگئی تھی لیکن میرے پاس نقد رقم نہیں تھی کہ قربانی کا واجب ادا کرتا، اب اس صورت میں میرے لئے کیا حکم ہے؟