
کیا سخت سردی کی وجہ سے وضو و غسل کی جگہ تیمم کر سکتے ہیں ؟
سوال: آج کل سردی کا موسم ہے۔بعض علاقوں میں سردی کی شدت کے ساتھ برف باری بھی ہو رہی ہے،ہماراعلاقہ بھی کئی ماہ تک مسلسل شدید سردی اور برف باری کی لپیٹ میں رہتا ہے اور ٹمپریچر بھی مائنس میں چلا جاتا ہے،بسا اوقات نماز کے لئے وضو یافرض غسل کرنے میں کافی آزمائش ہوجاتی ہے،کیونکہ پانی بہت ٹھنڈا ہوتا ہے اور اسے گرم کرنے کا کوئی بندوبست بھی نہیں ہوپاتا،تو ایسی صورت میں تیمم کی اجازت ہے یا نہیں؟ہمارے ہاں کچھ لوگوں کاذہن بن چکا ہے اور مزید کا بھی بنتا جارہا ہے کہ سردی کی شدت میں تیمم کی اجازت ہونی چاہیے۔میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ اگر سخت سردی ہو،تو کس کیفیت میں تیمم کی اجازت ہے اور کس میں نہیں؟نیز اگر کوئی شخص سردی کی شدت کی وجہ سے تیمم کر لے،تو وہ دوسروں کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟
نماز کے رکوع اور سجدے سے سجدہ تلاوت ادا ہونے کی صورت
سوال: زید نے نماز میں سورۃ العلق پڑھی جس کی آخری آیت میں آیتِ سجدہ ہے۔ زید سجدہ تلاوت کرنے کے بجائےفوراً رکوع میں چلا گیا اور رکوع کے بعد سجدہ کرکے آگے باقاعدہ نماز جاری رکھی، پھر نماز کے آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کی وہ نماز درست ادا ہوئی ہے ؟ یا پھر اسے دوبارہ سے وہ نماز ادا کرنا ہوگی؟
غلطی سے سر کی جانب قدم رکھ کرقبر میں دفن کردیا کیا اب قبر کھول سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میرے والد مرحوم کاانتقال ہوااوررات کے وقت تدفین کاسلسلہ تھاہم نے غلطی سے سرکی جانب قدموں کوکردیااورمنہ بھی قبلہ رخ کرنابھول گئے توکیااب ہم قبرکشائی کرکے میت کی درست تدفین کرسکتے ہیں؟سائل:محمدحمزہ(فیصل آباد)
بینک اکاونٹ میں غلطی سے کسی کے پیسے آجائے تو کیا کریں؟
سوال: میرے بینک اکاؤنٹ میں غلطی سے کسی کے دس ہزار روپے آ گئے ہیں، اب وہ تو نہیں ملے گا تو ان پیسوں کا کیا کریں؟
آیت سجدہ کے بعد سجدہ نہ کیا، آخرمیں تین سجدے کر دئیے تو ؟
سوال: نمازِ تراویح میں حافظ صاحب سجدہ تلاوت کرنا بھول گئے اور مزید آگے تلاوت جاری رکھی، پھر یاد آنے پر نماز کے آخر میں تین سجدے کرکے بغیر سجدہ سہو کیے ہی نماز مکمل کرلی۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا اس صورت میں نمازِ تراویح درست ادا ہوگئی؟
کتاب سے دیکھ کر دعائے قنوت پڑھنا کیسا؟
سوال: اگر زید کو دعائے قنوت یاد نہ ہو اور وہ وتر میں اپنے سامنے رکھی ہوئی کتاب میں سے دیکھ کر دعائے قنوت پڑھ لے۔ تو کیا اس صورت میں زید کی نماز درست ادا ہوجائے گی؟
بیوی کے کہنے پر داڑھی ایک مٹھی سے چھوٹی کرنا یا منڈوانا کیسا ؟
جواب: غلطی کا کام ہے بلکہ فلاح کا راستہ ہے ، یہ چیز سامنے رکھی جائے گی ، تو امید ہے اس کی سوچ کا زاویہ تبدیل ہوگا اور منفی سوچ ، مثبت سوچ میں تبدیل ہو جائے ...
جواب: غلطی کااندیشہ نہ رہے، تو رات میں جانور ذبح کرنا خواہ عقیقہ کا ہو یا قربانی کا بلا کراہت جائز ہے،البتہ اگر روشنی کا اچھاانتظام نہ ہو اور اندھیرے کی وجہ...
جواب: غلطی کااندیشہ نہ رہے، تو رات میں جانور ذبح کرنا خواہ عقیقہ کا ہو یا قربانی کا بلا کراہت جائز ہے،البتہ اگر روشنی کا اچھاانتظام نہ ہو اور اندھیرے کی وجہ...