
گدھی کے دودھ سے بنائی گئی کریم استعمال کرنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ گدھی کے دودھ سے بنا ہوا فیس ماسک یا نائٹ کریم استعمال کرنا کیسا ہے؟نیز اسے بیچنے کا کیا حکم ہوگا ؟برائے مہربانی ارشادفرمادیں۔ تفصیل:گدھی کے دودھ کو مخصوص طریقے سے گرم کیا جاتا ہے، پھر اس میں ناریل یا زیتون کا تیل، شہداور وٹامن E کیپسول شامل کرکے ایک خاص کریم تیار کی جاتی ہے، جو کہ جلد کے رنگ کو صاف کرنے، جھریاں و داغ دھبے دور کرنے، کیل مہاسوں کے علاج اور جِلدی انفیکشن میں فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔
صاحب ترتیب نے فجر نہیں پڑھی اور عید کی نماز پڑھ لی تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارے میں کہ صاحبِ ترتیب شخص کی عید کے دن کسی عذر کے سبب نمازِ فجر قضا ہوئی، تو اس نےنمازِ فجر کی قضا پڑھے بغیر نمازِ عید ادا کرلی،تو کیا اس کی نمازِعید ادا ہوجائےگی؟
شیشے یا آئینے کے سامنے نماز پڑھنا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اپنے کمرے میں جس جگہ نماز پڑھتا ہوں وہاں میرے بالکل سامنے شیشہ لگا ہوا ہے، شیشہ کے سامنے نماز پڑھنے کی صورت میں مجھے شیشہ پر اپنا عکس نظر آسکتا ہے، لیکن میں نماز پڑھتے ہوئے سامنے شیشہ کی طرف نہیں دیکھتا ہوں بلکہ نظریں نیچے رکھتا ہوں، تو کیا اس طرح میرے سامنے شیشہ ہونے سے میری نماز ہو جائے گی یا نہیں؟
کیا بہت ساری عورتوں کو نماز کے لیے ایک ہی سترہ کافی ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگر ایک سے زیادہ عورتیں کسی جگہ پر بغیر جماعت کے اکٹھی ہوکر نماز پڑھ رہی ہوں تو کیا ان کے لیے ایک سترہ کافی ہے یا ہر ایک کو اپنے لیے الگ سترہ رکھنا پڑے گا؟
معراج کی رات جبریل علیہ السلام آگے بڑھنے سے کیسے جلتے، حالانکہ نور سے بنے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ جبریل امین علیہ السلام کا قول ہے ”اگر میں آگے بڑھا تو میرے پَر جل جائیں گے۔“ حالانکہ فرشتے نور سے بنے ہیں۔ تو کیا نور بھی جل سکتا ہے؟