
پانی کی ٹینکی سے مرا ہوا کوا ملا تو اس پانی سے پڑھی گئی نمازوں کا حکم ؟
سوال: مسجدکی پانی والی ٹینکی کودھونے کے لیے کھولاگیا، تو اس میں کوا مرا ہوا پایا گیا، جو پھول کر پھٹ چکا تھا۔ کوا پانی میں کب گرا، یہ کسی کو معلوم نہیں، تو جو نمازی اُس پانی سے وضوکرتے رہے، کیا وہ وضوہوگیا؟ اور کیااس وضوسے ادا کی گئی نمازیں ہو گئیں یا انہیں دوبارہ پڑھنا ہوگا؟ نوٹ: ٹینکی کی مساحت یا مقدار دَہ در دَہ سے کم ہے۔
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ اس وقت والد صاحب کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہے لیکن فی الحال روزہ رکھنے کی صلاحیت ہے اور روزہ رکھ بھی رہے ہیں۔ ہمارے والد صاحب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں جان بوجھ کر بہت سے روزے قضا کر دئیے ہیں ، اب معلوم یہ کرنا چاہ رہے ہیں کہ ان قضا روزوں کی ادائیگی کی کیا صورت ہے؟ قضا روزے ہی رکھنا ضروری ہیں یا ان کی جگہ فدیہ بھی دے سکتے ہیں؟ اگر فدیہ دینے کی اجازت ہے تو ایک روزے کا کتنا فدیہ ہے؟ سائل : بلال (کراچی)
ایڈوانس رقم دے کر پورے ماہ خریداری کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک صا حب نے ایک سبزی والا گھر لگوایا ہوا ہے وہ مہینے کے شروع میں اس کو پا نچ سو روپے دے دیتے ہیں اور پھر وہ سارا مہینا بغیر تولے ایک تھیلی سبزی کی تیار کرکے ان کے گھر دیتا رہتا ہے اب ان کا یہ سبزی لینا اور اسے استعمال کرنا کیسا؟
عید کی زائد تکبیریں کتنی ہیں اور کہاں سے ثابت ہیں؟
جواب: بیٹھے ہوئے تھے اور آپ کے ساتھ حضرت حذیفہ بن یمان اور حضرت ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہم بیٹھے تھے ،حضرت ولید بن عقبہ بن ابو معیط رضی اللہ عنہ ان کی طر...
اکاؤنٹ میں آنے والی رقم کا کیا کریں؟
سوال: میرے جاز کیش اکاؤنٹ میں چند ہزار روپے کی رقم آگئی ، اب چھ ماہ ہوچکے ہیں کوشش کے باوجود اصل مالک کا علم نہیں ہوا اور معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ رقم کسی ایجنٹ کے ذریعے بھیجی گئی ہے اور ایجنٹ کے پاس کئی افراد آ کر رقم ٹرانسفر کرواتے رہتے ہیں ، اس لیے مالک تک پہنچنے کی فی الحال کوئی امید نہیں ہے اور کسی نے خود سے بھی رابطہ نہیں کیا۔ اب اس رقم کا کیا کیا جائے ؟
پرانی قبر پر پانچ چھ فٹ مٹی ڈال کر نئی قبر بنانے کا شرعی حکم
جواب: بیٹھنا،اس پرراستہ بنانا ، جائزنہیں، تواس پرمستقل مکمل قبربناناکیونکرجائزہوسکتاہے؟اس میں مزیدکئی خرابیاں بھی ہیں کہ مٹی ڈالنے کے لیے اس پرٹریکٹر،ٹرالی...
حاجت روائی کے لئے اللہ کی بارگاہ میں سفارش
سوال: کسی مزار پر جاکر صاحب مزار کی بارگاہ میں یہ عرض کرنا کہ وہ (صاحب مزار) ہماری حاجت روائی کےلئے اللہ کی بارگاہ میں دعا وسفارش کریں ،کیا ایسا کسی آیت قرانی یا حدیث پاک سے ثابت ہے؟
کیا صبح دس بجے سے پہلے دوا پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا؟
جواب: کرتے ہوئے صبح صادق سے غروب آفتاب تک اپنے آپ کو قصداً کھانے پینے اور جماع سے باز رکھنا ہے۔ لہذا اس مخصوص وقت میں روزے دار نے اگر کچھ کھا پی لیا تو اس ک...
قسط میں کمی کرنے پر قیمت بڑھانے کا حکم
سوال: میرا لیپ ٹاپ اور موبائل قسطوں پر بیچنے کا کاروبار ہے، میں مارکیٹ سے نقد موبائل و لیپ ٹاپ خرید تا ہوں اور آگے قسطوں پر اپنا پرافٹ رکھ کر بیچتا ہوں، اس کاروبار میں کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ مثلا ً میں نے کسی کو ایک لیپ ٹاپ76 ہزار کا چار ہزار روپے ماہانہ کی قسطوں پر بیچا، اب وہ چند قسطیں ادا کرنے کے بعد میرے پاس آکر کہتا ہے کہ میں ماہا نہ 4 ہزار روپے ادا نہیں کرسکتا، اس لئے آپ مہربانی کرکے میری ماہانہ قسط میں کمی کردیں مثلا 2500 کردیں، بدلے میں اس لیپ ٹاپ کی قیمت آپ مجھ سے 80 ہزار روپے وصول کرلیں، یوں وہ اپنی مرضی سے مجھے زیادہ پیسے دینے کی پیشکش کرتا ہے، تو کیا اس طرح قسط میں کمی کرنے پر اصل رقم سے کچھ پیسے زیادہ لینا جائز ہے؟ جبکہ میری طرف سے کسی قسم کا جبر نہ ہو۔ یونہی بسا اوقات میرے پاس ایک کسٹمر آتا ہےجس کو رقم کی ضرورت ہوتی ہے تو وہ مجھ سے مثلا 75 ہزار میں لیپ ٹاپ قسطوں میں خریدتا ہے تاکہ وہ اس کو بیچ کر مطلوبہ رقم حاصل کرسکے، اور آگے قسطوں کی ادائیگی سے قبل اس کو بیچنا چاہتا ہے، تو کیا ایسے شخص کولیپ ٹاپ بیچنا جائز ہے ؟ اور کیا میں اس سے وہ لیپ ٹاپ خریدسکتا ہوں ؟
مضاربت میں نقصان کیا ہے اور اس کے اصول کیا ہیں؟
سوال: زید کاروبار کرنے کے لئے بکر کو پانچ لاکھ روپے دے اور طے یہ کرے کہ نفع ہمارے درمیان آدھا آدھا تقسیم ہوگا اور نقصان میں بھی ہم دونوں برابر کے ہی شریک ہوں گے تو کیا اس صورت میں یہ کاروبار کرنا درست ہے ؟ اور اس سودے میں نقصان کب رَبُّ المال ( Investor ) کی طرف لوٹے گا؟