
قربانی کی کھال مسجد کی تعمیر میں دینا کیسا اور کیا قربانی کی کھال کا فقیر کو مالک بنانا ضروری ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ تعمیر مسجد کا کام جاری ہو، تو کیا قربانی کی کھالیں تعمیر مسجد میں صرف کی جا سکتی ہیں؟ (۲)کیا قربانی کی کھالوں میں کسی فقیر کو مالک بنانا ضروری ہے؟ سائل:محمد یونس علی(راولپنڈی)
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ زید کے پاس کچھ رقم ہے اور وہ اسامہ کو جانور خرید کے دینا چاہتا ہے ، اسامہ ان جانوروں کو پالے گا اوروہ جانور قربانی پہ فروخت کیے جائیں گے۔ جو منافع ہوگا وہ دونوں آپس میں برابر تقسیم کریں گے ،اس طریقے سے شرکت کرنا کیسا ہے؟اگر ناجائز ہے، تو اس کا درست طریقہ ارشاد فرمادیں۔ نوٹ: جانور ابھی تک نہیں خریدے ۔
بڑے جانور میں مرحوم کی وصیت والی قربانی کا حصہ ڈال دیا تو گوشت کا حکم؟
سوال: مرحوم نے قربانی کی وصیت کی تھی، اس کی طرف سے بڑے جانور (مثلاً گائے، اونٹ وغیرہ) میں حصہ ڈال دیا گیا، تو کیا اب پورے جانور کا گوشت صدقہ کرنا ہو گا یا پھر صرف ایک حصے کا گوشت صدقہ کرنا کافی ہے اور بقیہ قربانی کرنے والے کھا سکتے ہیں؟
بڑے جانور میں عقیقہ اور گوشت بیچنے کی نیت ہو تو عقیقہ کا حکم
جواب: قربانی کے لیےاورکچھ عقیقے کے لیے وغیرہ وغیرہ ، اگر کوئی ایک حصہ بھی گوشت بیچنے یا بغیر ثواب کی نیت کے محض گوشت حاصل کرنے کے لیے ہوا ،تو عقیقہ نہیں...
محرم الحرام میں قربانی کاگوشت کھاناکیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے گھر میں قربانی کاگوشت پڑا ہوا ہے۔ چند دن پہلے میرا ایک عزیز گھر میں آیا اس نے بتایا کہ قربانی کاگوشت محرم سے پہلے پہلے ختم ہوجانا چاہئے محرم میں قربانی کا گو شت کھانا گناہ ہے۔ میری رہنمائی فرمائیں کہ قربانی کا گوشت کب تک کھا سکتے ہیں کیا واقعی محرم میں کھانا گناہ ہے؟
گائے کا ایک تھن خشک ہوجائے، تو قربانی کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ایسی گائے جس کا ایک تھن خشک ہو جائے اور اس میں سے دودھ نہ آئے، لیکن بقیہ تین تھنوں سے دودھ آتا ہو، اس کی قربانی کا کیا حکم ہے؟سائل:حافظ حمزہ عطاری(آزاد کشمیر)
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ قربانی کا جانور خصی کرنا، جائز ہے یا نہیں اور اس کی قربانی ہو جاتی ہے یا نہیں؟ شریعت کی روشنی میں دلائل کے ساتھ وضاحت فرما دیں۔ سائل: محمد آصف علی عطاری(اسلام آباد)
نصاب سے کم سونے کے ساتھ عیدی کی رقم مل جانے سے قربانی کا حکم
سوال: کسی عاقل بالغ کے پاس صرف دو تولہ سونا ہے، اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں، اب عید کے دن اسے اگر ایک ہزار روپے عیدی مل جاتی ہے، تو کیا اب اس پر قربانی واجب ہو جائے گی؟
جانور کے کان میں سوراخ ہوں، تو قربانی کا حکم
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل منڈی میں جانور خریدنے جائیں، تو اکثر بیوپاریوں نے اپنے جانوروں کو مخصوص نشانیاں لگائی ہوتی ہیں، میں نے رات کو منڈی سے بیل خریدا، لیکن جب صبح دیکھا،تو اس جانور کے ایک کان میں تین چھوٹے چھوٹے سوراخ تھے۔ میں پوچھنا یہ چاہتا ہوں کہ میرے لیے اس جانور کی قربانی جائز ہے یا نہیں؟
بال کٹے ہوئے جانورکی قربانی کا حکم
سوال: اگر کسی جانور کے بال کاٹ دیئے جائیں تو کیا اس جانور کی قربانی درست ہوجائے گی ؟