سرچ کریں

Displaying 161 to 170 out of 655 results

161

ربیع الاول کے موقع پرجلوس نکالنے اور پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

سوال: (1) بارہ ربیع الاول کے موقع پرمروجہ جلوس نکالنے کی شرعی حیثیت کیاہے؟(2) اورربیع الاول کے مہینے میں پہاڑیاں بنانے کی شرعی حیثیت کیاہے؟

161
162

سونے کے بسکٹ کے بدلے سونے کا زیور خریدناکیسا؟

سوال: ہم نے سونے کا کام شروع کیا ہے ، جس میں بسکٹ کی صورت میں سونا خریدا جاتا اور مختلف کاریگروں سے اس کا زیور بنوا کر دُکانداروں کو بیچا جاتا ہے ۔ کاریگر سونے میں موتی وغیرہ لگا کر زیور بنا دیتا ہے ، پھر ہم وہ زیور دُکانداروں کو بیچتے ہیں ، جس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ اس بنے ہوئے زیور کا وز ن کرکے ہمیں اس وزن سے کچھ کم سونا دیتا ہے ،مثلا : تیار شدہ موتیوں والا زیور 24گرام ہوتا ہے ، جس میں اندازاً 21 گرام کا سونا ہوتا ہے اور باقی 3گرام کھوٹ و موتی کے ہوتے ہیں ، 1گرام کھوٹ اور 2گرام موتی ، تو دکاندار ہم سے یہ طے کر لیتا ہے کہ اس مکمل زیور کے بدلے میں 23 گرام سونے کا بسکٹ یا ڈلی دوں گا ۔ نیز کبھی یہ سودا نقد ہوتا ہے اور کبھی ادھار ہوتا ہے ، یعنی دکاندار ہم سے زیور لے لیتا ہے، مگر ڈلی یا بسکٹ ایک مہینے بعد دیتا ہے ۔ اس طرح خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے ؟

162
163

قرض واپس دینے میں ٹال مٹول کرنا

سوال: کوئی شخص قرض یہ کہہ کر لےکہ ایک ہفتے میں لوٹا دوں گا اور واپس نہ کرے ، پھر دو ہفتے ، پھر مہینہ ، پھر دو مہینے کا وقت لے اور بار بار یونہی کرتے کرتے ایک سال سے اوپر کا وقت گزار دے ، تو کیا یہ امانت میں خیانت کہلائے گا ؟ میں نے کسی سے سنا ہے کہ قرض دینے والے کی اجازت کے بغیر قرض لوٹانے میں بہت زیادہ تاخیر کرنا امانت میں خیانت کرنے میں آتا ہے ؟

163
164

جس لڑکی نے چھوٹے بھائی کے ساتھ والدہ کا دودھ پیا ہو اس سے نکاح کرنا کیسا؟

سوال: زید کا رشتہ ہندہ سے مانگ رہے ہیں جبکہ ہندہ نے زید کے چھوٹے بھائی کے ساتھ مدتِ رضاعت میں زید کی ماں (خالدہ)کا دودھ پیا ہوا ہے۔ کیا اس صورت میں یہ نکاح درست ہوگا ؟

164
165

کیا مسلسل نفلی روزے رکھنا منع ہے؟نیزاولاد کو نفلی روزے کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے ؟

جواب: مہینے میں روزے نہیں رکھتے تھے، (گویا) پورے شعبان میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم روزہ سے رہتے۔(صحیح البخاری، کتاب الصوم، باب صوم شعبان، جلد 1، صفحہ 264...

165
166

قضا نماز کی نیت کیسے کریں ؟

سوال: زید کو یہ معلوم ہے کہ فلاں مہینے کی فلاں تاریخوں کی 10 نمازیں قضا ہوئی ہیں، اب زید ان نمازوں کی ادائیگی میں دن معین کرنے کے بجائے یوں نیت کرتا ہے کہ میری سب سے پہلی فلاں نماز جو قضا ہوئی ہے ،اسے ادا کرتا ہوں، تو کیا اس صورت میں زید کی وہ قضا نمازیں ادا ہوجائیں گی؟رہنمائی فرمائیں۔

166
167

تراویح پڑھانے کی وجہ سے روزہ چھوڑنا کیسا ؟

سوال: زید حافظ قرآن ہے،صحت مند ہے، روزہ رکھنے پر قادر ہے،لیکن اس کا کہنا ہے کہ میں نے تراویح پڑھانی ہے اور میری کیفیت اس طرح ہے کہ میں روزہ رکھ کردن کے وقت قرآن پاک نہیں پڑھ سکتا ۔ روزہ رکھ کر بھوک پیاس کی وجہ سے منزل پڑھنا بہت مشکل ہوتا ہے ،جس کی وجہ سے تراویح کی نماز میں ختم قرآن نہیں ہو پائے گا۔کیا مجھے اجازت ہے کہ میں رمضان کےمہینے میں روزہ نہ رکھوں اور بعد میں رکھ لوں؟ کیا تراویح پڑھانے کی خاطر مجھے روزہ نہ رکھنے کی اجازت مل سکتی ہے؟

167
168

رضاعی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا ؟

سوال: فاطمہ نے احمد کو دودھ پلایا، پھر فاطمہ کا شوہر فوت ہو گیا تو فاطمہ نے دوسرا نکاح کر لیا ۔ جس سے ایک بیٹا علی پیدا ہوا۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا علی کا نکاح احمدکی بیٹی زینب سے ہو سکتا ہے؟

168
169

بھانجے کی بیٹی سے نکاح کا حکم

سوال: کیا میری سگی بہن کی پوتی میرے نکاح میں آسکتی ہے، یعنی(صورتِ مسئلہ یہ ہےکہ )میرے سگے بھانجے کی بیٹی ہے۔اور میں اس لڑکی کے والد کا سگا ماموں ہوں،تو کیا میرا ا س لڑکی کے ساتھ نکاح ہو سکتا ہے ؟

169
170

کیا دنیا کے میاں بیوی جنت میں ایک ساتھ ہوں گے ؟ اور مطلقہ عورت کس کے ساتھ ہوگی ؟

جواب: نکاح نہ کیا ہو۔ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃ الرّحمٰن فتاویٰ رضویہ شریف میں حدیث ِ پاک نقل فرماتے ہیں ’’ قالت أم سلمۃ بلغنی أنہ لیس ا...

170