سرچ کریں

Displaying 161 to 170 out of 1579 results

161

کیا عورت کے خوشبو لگانے سے غسل لازم ہو جاتا ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ پڑھی جس میں لکھا تھا کہ اگر عورت خوشبو لگا کر گھر سے باہر نکلے،تو اس پر غسلِ جنابت کی طرح غسل کرنا لازم ہے،تاکہ اس کی نماز قبول ہو ۔ حوالے کے طور پر یہ حدیث پاک لکھی تھی کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس سے ایک خوشبو لگی ہوئی عورت گزری ، تو انہوں نے اس سے پوچھا: تم کہاں جا رہی ہو، اے اللہ کی بندی؟اس نے جواب دیا: مسجد جا رہی ہوں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا: کیا تم نے خوشبو لگائی ہے؟عورت نے کہا: ہاں۔سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلمنے فرمایا: جو بھی عورت خوشبو لگا کر مسجد جانے کے لیے نکلے ، اللہ تعالیٰ اس کی نماز قبول نہیں فرمائے گا ،جب تک وہ واپس آ کر اسی طرح نہ دھولے ،جیسے جنابت کا غسل کرتی ہے۔(مسند احمد)۔اس ضمن میں چند سوالات ہیں:(۱)کیا واقعی ایسی کوئی حدیث پاک ہے(۲)اگر ہے تو کیا عورت پر خوشبو لگانے کے سبب غسل کرنا لازم ہوجاتا ہے؟(۳)کیا عورت خوشبو نہیں لگاسکتی؟

161
162

نجاست کو جس کپڑے سے صاف کیا وہ پاک ہوگا یا ناپاک اور اس کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا حکم؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ نظر نہ آنے والی نجاست کو جس کپڑے سے پونچھا جائے، وہ پاک ہوگا یا ناپاک؟ اور ایسی نجاست والے کپڑے کو گیلے ہاتھ سے پکڑنے کا کیا حکم ہوگا؟

162
163

ناخنوں پرنیل شائنر لگے ہونے کی حالت میں غسل کا حکم

سوال: کسی نے ناخنوں پہ نیل کی طرح کا نیل شائنر لگایا ہوا ہو اور اس پر غسل فرض تھا، اب غسل کرنے سے پہلے اس کو یاد تھا کہ نیل شائنر اتارنا ہے پھر بھول گئی اور غسل کرلیا ، کیا غسل ہوگیا؟ پھر جب غسل کرلیا اور توجہ گئی تو ناخن پہ اس کی تہ جمی ہوئی تھی، اب انہوں نے سر کے بالوں کو چھوڑ بقیہ تمام اعضاء کو دوبارہ غسل کی سی طرح دھولیا، کیا اب غسل ہو جائے گا اور نماز و روزے ادا ہو جائیں گے؟

163
164

نماز کی مختلف رکعتوں میں خارش کرنا

جواب: تین بار خارش وغیرہ کےلیے ہاتھ اٹھانا عمل کثیر کہلاتاہے، دو الگ الگ ارکان میں تین باریاایک رکن میں ایک یا دو بارہاتھ اٹھانا عمل کثیر نہیں ہے۔اورپوچھی...

164
165

وصیت کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

جواب: تین ہی مال ہیں : ایک جو کھا کر ختم کر دیا ، دوسرا جو پہن کر پرانا کر دیا اور تیسرا جو صدقہ کر کے آخرت کے لیے ذخیرہ کر لیا ۔وصیت کی اجازت دے کر شریعت...

165
166

نماز کے فرائض اور واجبات دونوں میں سجدے کا دوبار ہونا

جواب: تین مرتبہ سجدہ کرنے کو ترک کرنا(واجب ہے)۔ اس کے تحت رد المحتار میں ہے"لأن في زيادة ركوع أو سجود تغيير المشروع لأن الواجب في كل ركعة ركوع واحد و سج...

166
167

عدت میں کیے جانے والے نکاح کاحکم

جواب: تین حیض کا مل ہیں یعنی بعد طلاق کے ایک نیا حیض آئے، پھر دوسرا، پھر تیسرا، جب یہ تیسرا ختم ہوگا اس وقت عدت سے نکلے گی اور اسے جس سے چاہے نکاح کرنا روا ...

167
168

این جی آر ( NGR) کمپنی میں انویسٹ کرنے کا حکم

سوال: ایک کمپنی ہے این جی آر ( NGR) کے نام سے ۔ کمپنی کہتی ہے کہ ہم سولر انرجی بناتے ہیں اور سیل کرتے ہیں اور جو نفع ہوتا ہے اپنے شرکاء کے ساتھ شیئر کرتے ہیں ۔ آپ اپنے پیسے ہماری کمپنی میں انویسٹ کریں اور منافع کمائیں۔ انویسٹ کر نے کے لیے کمپنی نےمختلف پیکج بنائے ہیں اور انویسٹ کے حساب سے نفع کی مقدار پہلے سے طے ہوتی ہے ۔ مثلا: چار ہزار والے پیکج میں آپ پہلے چار ہزار روپے کمپنی کے اکاؤنٹ میں ایزی پیسہ وغیرہ کے ذریعے جمع کروائیں گے، پھر چار ہزار والا پینل ایپ میں جا کر ایکٹِو(Active) کریں گے ۔ اس کے بعد آپ کو نفع ملنا شروع ہو جائے گا۔اس پیکج کا نفع روزانہ86.40 روپے ملے گا۔ نفع ایک ہفتے تک ملتا رہے گا ۔ اس کے بعد آپ کی انویسٹ کی ہوئی رقم اور منافع دونوں آپ نکال سکتے ہیں اور چاہیں تو دوبارہ پینل ایکٹو کر کے مزید انویسٹ کر دیں۔ایک بندہ ایک سے زیادہ پینل بھی ایکٹو کر سکتا ہے۔ نفع ایپلی کیشن میں ہر دو گھنٹے بعد شو ہوتا ہے، جسے چوبیس گھنٹوں میں کم از کم ایک بار ایپلی کیشن کھول کر وصول کرنا ہوتا ہے ، اگر نہ کیا جائے تو نفع واپس چلا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ اگر آپ اپنے ذریعے سے پانچ ممبر بناتے ہیں جو کمپنی میں انویسٹ بھی کر دیں، تو آپ کو تین ہزار روپے کمپنی کی طرف سے بونس ملے گا اور ممبر جتنی رقم انویسٹ کریں گے ،اس کا کچھ فیصد حصہ آپ کو کمیشن کے طور پر بھی ملے گا۔وہ ممبر جب مزید ممبر بنائیں گے، تو بھی آپ کو کچھ نہ کچھ کمیشن ملے گا۔ ممبر بنانے کا یہ فائدہ بھی ہوگا کہ آپ کا لیول اَپ (UP)ہو جائے گا، پانچ ممبرز پر پہلا لیول، دس پر دوسرا ، بیس پر تیسرا ، اسی طرح آگے تک چلتا رہے گا۔لیول جتنا بڑا ہوگا اتنی زیادہ رقم انویسٹ کر سکتے ہیں، یعنی بڑے لیول کا پینل لے سکتے ہیں جس میں زیادہ نفع ملتا ہے ۔ نوٹ: معلومات کے مطابق کمپنی کی ویب سائٹ کوئی نہیں ہے، صرف ایپلی کیشن ہےاور اس پر بھی اکاؤنٹ بنانے کے لیے VPNآن کرنا پڑتا ہے۔اور اس کے طریقہ کار کے متعلق معلومات زیادہ تر ان لوگوں سے ہی ملتی ہے، جو اس میں انویسٹ کر رہے ہیں۔ کمپنی کا پاکستان میں کوئی آفس نہیں ہے، ہاں بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلام آباد کے بلیو ایریا میں آفس ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہے، گوگل میپ پر بھی اسلام آباد کے کسی علاقے میں آفس شو نہیں ہوتا۔

168
169

یہ کام نہیں کروں گا اگر کروں تو دس رکعت نماز پڑھوں گا کہنے کا حکم

سوال: زید نے کسی کام کے متعلق کہا کہ ”میں یہ کام نہیں کروں گا اگر کروں تو دس رکعت نماز پڑھوں گا۔“اب وہ کام بار بار کرتا رہتا ہے تو اس کو دس رکعت ہر بار پڑھنی ہوں گی یا ایک بار پڑھنے سے بری الذمہ ہوجائے گا۔اسے قسم کہیں گے یا نہیں جبکہ قسم کے الفاظ اپنی زبان نہیں نکالے؟

169
170

عورت کا آرٹیفشل(Artificial) پَلکیں لگانا کیسا ہے ؟

جواب: دھونا ممکن نہیں جبکہ وُضو،غُسل میں اَصلی پلکوں کے ہر بال کا دھونا فرض ہے۔ واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم...

170