
نابالغ صاحب نصاب پر بالغ ہونے کے بعد زکوٰۃ کب فرض ہوگی ؟
سوال: کسی نابالغ بچے کے پاس نصاب ہو، تو اس پر بالغ ہوتے ہی زکوٰۃ فرض ہوگی؟ یا سال گزرنے پر؟
پیشہ ور بھکاری کا مانگنا ، بد دعا سے بچنے کے لیے ایسوں کو دینا کیسا ؟
سوال: آج کل روڈوں پہ بھیک مانگنے والے افراد کی کثرت ہے،بظاہر ٹھیک ٹھاک ہوتے ہیں،لیکن مسلسل مانگتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں،ان میں سے بعض کی عادت یہ ہے کہ اگر انہیں کچھ نہ دیا جائے،تو کہتے ہیں کہ’’اتنی رقم لازمی دینی پڑے گی،ورنہ ہم تمہیں بددعا دیں گے ‘‘جس کی وجہ سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم انہیں دے دیتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ اس طرح کے افراد کامانگنا اور نہ دینے پر بددعا کی دھمکی دینا کیسا؟نیز ان کی بددعا سے بچنے کے لیے ان کو کچھ رقم دے سکتے ہیں یا نہیں ؟
زکوٰۃ کی رقم مدرسے کے کاموں میں خرچ کر سکتے ہیں؟
جواب: اگر ایسا کیا تو زکوۃ ادا نہیں ہوگی، ہاں اگر ان کاموں میں خرچ کرنے کی ضرورت ہو تواس کا درست طریقہ یہ ہے کہ پہلے کسی عاقل بالغ مستحق زکوۃ شخص کے قبضے...
کالا جادو کرنے ،کروانے اور اس کے لیے پیسے وغیرہ دینے کا حکم
سوال: ایک خاتون روحانی علاج کرتی (عاملہ )ہے ، جس کے لیے اس نے واٹس ایپ پر گروپ بنایا ہوا ہے ، جس میں وہ استخارے ، خوابوں کی تعبیریں ، روحانی علاج کرتی ہے اور اس علاج کرنے کی وہ فیس بھی چارج کرتی ہے ۔ ایک عورت کے شوہر کا کوئی مسئلہ تھا ، تو اُس عورت نے اِس روحانی علاج کرنے والی خاتون سے استخارہ کروایا ، تو استخارے میں عملیات کا اشارہ آیا ، جس کی کاٹ کرنے کے لیے اس نے بولا کہ کچھ پیسے لگیں گے اور پھر کچھ دنوں بعد اس عاملہ خاتون نے بتایا کہ کسی نے کالا جادو کیا ہوا ہے ، جس کا توڑ کالے جادو سے ہی ہوگا اور اس کے لیے جس عورت کا مسئلہ ہے ، وہ اپنی بے پردگی والی (برہنہ ) تصاویر دے گی ، اس کے ذریعے وہ کالا جادو کر کے اس کا مسئلہ حل کرے گی ۔اس کا کہنا تھا کہ وہ تصویریں اس کے پاس امانت رہیں گی ، یہاں تک کہ اس نے کہا کہ اگر یقین نہیں ہے ، تو میری تصویر اپنے پاس رکھ لو اور پھراس نے اپنی بے پردگی والی تصویر بھیج دی ۔ اس پسِ منظر میں پوچھنا یہ ہے کہ (1)کالے جادو کے بارے میں کیا حکمِ شرعی ہے ؟ (2)اس کے لیے بے پردگی والی تصاویر دینا کیسا ؟ (3)کیا اس عمل کے لیے پیسے دینا شرعاً جائز ہے ؟
زپ والے موزوں پر مسح کا حکم۔۔غلطی کی درستگی
سوال: آج کل چمڑے کے جو موزے آتے ہیں، اکثر میں موزہ پہننے، اتارنے کے لیے سائیڈ پر زِپ لگی ہوتی ہے، اگر اس زِپ والے حصے پر پانی پڑجائے،توفوراً موزے میں داخل ہوجاتا ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا ایسے موزے پر مسح کرنا، جائز ہے یا نہیں؟اور یہ رائج بھی کافی ہے، اکثر لوگوں نے ایسا ہی موزہ پہنا ہوتا ہے۔ نوٹ:موزہ پر جو زِپ ہوتی ہے،اس کا اکثر حصہ اگرچہ پنڈلی پر ہوتا ہے،مگر تقریباً دو انگل کے برابر حصہ قدم کے جس حصہ کا دھونا فرض ہے ،اس پر بھی ہوتا ہے۔
وراثت میں ملنے والے پلاٹ کی وجہ سے زکوٰۃ اور قربانی لازم ہو گی؟
جواب: اگر کسی چیز کا وراث ہوا اور اس میں تجارت کی نیت کی تو وہ تجارت کے لئے نہیں ہوگی۔(فتاوی ھندیہ، جلد1،صفحہ 174، مطبوعہ مصر) حاشیۃ الشلبی میں ہے:”قال...
پرچون کی دکان والا زکوٰۃ کس طرح نکالے ؟
جواب: اگر سامانِ تجارت ایسا ہے کہ جس کا حساب لگانا واقعی انتہائی دشوار ہے، جیسا کہ سوال میں کچھ چیزوں کا ذکر کیا گیا، تو ایسی اشیاء کے لیے ظنِ غالب سے مالیّ...
کمیٹی رمضان کے بعد نکلنی ہے، تو اس پر زکوۃ ہوگی یا نہیں ؟
جواب: اگر وہ ابھی بھی مالکِ نصاب بن رہا ہو تو اس نصاب کی جتنی زکوۃ بنتی ہو فوراً ادا کر ے ،کیونکہ سال مکمل ہونے کے بعد زکوۃ کی ادائیگی میں تاخیر کرنا جائز ...
مسجد و مدرسے کے لیے ایک باکس میں چندہ جمع کرنے کا حکم؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کےبارے میں کہ مسجد ومدرسہ زیر تعمیرہیں، جن کے منتظمین سنی صحیح العقیدہ لوگ ہیں، تو مسجد و مدرسہ کے لیے مشترکہ چندہ کرنا ہے، جس میں مسجد و مدرسہ کے باہر کچھ باکس لگائے جائیں گےاور مخیر حضرات سے چندہ جمع کیا جائے گا، تو کیا دونوں کے لیے مشترکہ چندہ کیاجاسکتا ہے؟ اگرکیا جاسکتا ہے، تو کس میں کتنا کتنا لگایا جائے گا اور کیا احتیاطیں کی جائیں گی، شرعی رہنمائی فرما دیں۔
سونا نصاب سے کم ہو لیکن اس کے ساتھ کچھ رقم بھی ہو،تو زکوٰۃ کا حکم
سوال: اگر کسی کے پاس نصاب سے کم سونا ہو اور ساتھ ہی کچھ رقم بھی ہو، جیسے چار یا پانچ تولہ سونا اور 15000 روپے اور اس پر سال گزر گیا ہو، تو کیا اس پر زکوٰۃ ہوگی؟ اگر زکوٰۃ ہوگی تو اس کی وجہ کیا ہے؟ کیونکہ یہ سونا تو نصاب کو نہیں پہنچ رہا اور چاندی بھی موجود نہیں ہے۔