
آخری دنوں میں حج قران یا تمتع کی نیت کرنے والی عورت کے مخصوص ایام شروع ہو جائیں، تو حکم
سوال: اگر کوئی عورت حج کی آخری فلائٹس میں حج کے لیے جا رہی ہو اور حج قِران یا حج تمتع کرنا چاہتی ہو، اور اُنہی دنوں میں اس کی ماہواری کی تاریخ بھی ہو، تو کیا وہ یہ کر سکتی ہے کہ حج کے بعد جب پاک ہو جائے، تو اُسی احرام میں عمرہ بعد میں کر لے؟دوسرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت نے حج قران یا حج تمتع کی نیت کرلی ہو اور وہ جب مکہ پہنچے تو ناپاک ہو جس کی وجہ سے عمرہ نہ کرسکے، پھر وہ 7یا 8 ذوالحجہ کو پاک ہورہی ہو اور اب اُسے منیٰ جانا ہو، تو کیا ضروری ہے کہ عمرہ کر کے ہی جائے؟یا عمرہ کیے بغیر ارکان حج ادا کرلے اور پھر بعد میں عمرہ کرلے۔کیا ایسا ممکن ہے؟
کیا قربانی کی نیت سے پالا ہوا بکرا بیچ سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میرے بھائی صاحب نصاب نہیں ہیں ،لیکن ان کے پاس ایک بکرا ہے۔انہوں نے نیت یہ کی تھی کہ اس سال اس بکرے کی قربانی کروں گا،لیکن اب وہ اس بکرے کو بیچنا چاہتے ہیں۔پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس نیت کی وجہ سے ان پر قربانی لازم ہو چکی ہے یا نہیں اوران کا اب اس بکرے کو بیچنا کیسا؟ نوٹ:سائل نے وضاحت کی کہ ان کے بھائی نے وہ بکرا خریدا نہیں تھا ،بلکہ وہ بکرا گھر کا ہی ہے،جس پر انہوں نے قربانی کی نیت کی تھی اورقربانی کی کوئی منت بھی نہیں مانی تھی۔
صدقہ کی رقم شجر کاری مہم میں دینا
سوال: ہم روز صبح سویرے صدقہ نکالتے ہیں،کیا وہ رقم شجرکاری مہم میں جمع کروا سکتے ہیں؟
نفلی روزے کی نیت کب تک کر سکتے ہیں ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کےبارےمیں کہ اگرکوئی شخص رات کونفلی روزے کی نیت کرکےسوئےاورفجر میں آنکھ نہ کھُلے،توکیاوہ فجرکےبعد دن میں روزے کی نیت کرسکتا ہے؟ سائل:مولانا ذیشان المدنی (فیصل آباد)
گھر والوں کا خود ہی صدقہ کا گوشت کھانا
سوال: کیا صدقہ کا گوشت خود گھر والے کھا سکتے ہیں؟
قربانی کرنے کی بجائے کسی غریب کی مدد کرنا بہتر نہیں؟ ایک اعتراض کا جواب
جواب: صدقہ و خیرات کردیا جائے، یہ کسی صورت قربانی کے قائم مقام نہیں ہوسکتا، لہذا قربانی کے بجائے غریب کی مدد کرنے کو ہی قربانی قراردینا، دراصل شرعی احکامات ...
دو قربانیاں کی ہوں تو ایک قربانی کا گوشت صدقہ اور دوسری کا گھر کے لیے رکھنا کیسا؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائےدین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی شخص نے دو قربانیاں کی ہوں، ان میں سے ایک قربانی (منت کی قربانی کے علاوہ) واجب قربانی ہواور دوسری قربانی نفلی ہو،تو کیا ایسا شخص یوں کرسکتا ہے کہ وہ اپنے ایک جانور کی قربانی کا سارا گوشت صدقہ کردے اور دوسرے جانور کی قربانی کا سارا گوشت گھر والوں کے لیے رکھ لے؟ براہ کرام اس بارے میں شرعی رہنمائی فرمادیں۔
شوہر کی کمائی سے بیوی صدقہ کرے ، تو شوہر کو ثواب ملے گا یا نہیں ؟
سوال: کیافرماتےہیں علمائےدین ومفتیانِ شرعِ متین اس بارےمیں کہ میرے گھرکاجوائنٹ فیملی سسٹم ہے ۔ میں نے گھر والوں کو تمام اخراجات بشمول زکوٰۃ،صدقہ و خیرات وغیرہ کی اجازت دی ہے ۔ میں پِنشن لے کر رقم ان کے حوالے کر دیتا ہوں اور گھر والے اسے گھر کے اخراجات اور دیگر صدقہ و خیرات و زکوٰۃ وغیرہ میں صرف کردیتے ہیں،کیا ان کے اس طرح زکوٰۃ و صدقہ و خیرات دینے کا ثواب مجھے بھی ملے گا یا صرف اُن کو ملےگا اورمجھے علیٰحدہ سے صدقہ و خیرات کرنا پڑے گا؟
پیٹ میں موجود بچے کا فطرہ کس پر لازم ہوگا؟
جواب: صدقہ فطر عید الفطر کے دن فجرکا وقت شروع ہوتے ہی واجب ہوتا ہے۔ پیٹ میں موجود بچہ اگر طلوعِ فجر سے پہلے پیدا ہوگیا ،تو اُس کا فطرہ اُس کے صاحبِ نصاب باپ...