
ایکسپائر ادویات بیچنے کا شرعی حکم ؟
جواب: بغیربتائے فروخت کرنا شرعاناجائز،حرام وگناہ ہے،کیونکہ ایکسپائرادویات عموماًمضر(نقصان دہ)ہوتی ہیں،بلکہ بعض اوقات تو جان لیوابھی ثابت ہوجاتی ہیں اورنبی ک...
مہمان کا میزبان کی وجہ سے نفل روزہ توڑنا کیسا ؟ کیا اُس نفل روزے کی قضا لازم ہوگی؟
جواب: بغیر کسی عذرِ شرعی کے توڑنا ، ناجائز و گناہ ہے، البتہ مہمان اگر میزبان کے ساتھ نہ کھائے تو اُسے اذیت ہوگی، اس لیے یہ نفل روزہ توڑنے کے لیے عذر ہے، بش...
کیا طوافِ زیارت کے بعد سعی کے لیے احرام ضروری ہے؟
سوال: اگر حج تمتع کرنے والا سات یاآٹھ ذوالحجہ کو حج کا احرام باندھنے کے بعدنفلی طواف کرکے حج کی سعی نہیں کرتا اور حج کی قربانی کے بعد حلق یا تقصیر کے ذریعے احرام سے باہرآنے کے بعد طواف زیارت کے ساتھ سعی کرتا ہے ، تو کیااس سعی کے لیے احرام ہوناضروری ہے ۔؟اور اگر اِس سعی کو احرام کے ساتھ کرناضروری ہے ، تو کیا اس احرام کے لیے نیت اور احرام کی پابندیاں بھی ہوں گی؟
قرض لے کر حج کرنے سے حج کا فرض ادا ہوگا یا نہیں؟
سوال: میرے پاس کچھ سال قبل کروڑ روپے تھے اس وقت حج نہیں کیا تھا،اب رقم کسی جگہ لگا دی اور قرض لے کر حج پر جارہا ہوں ، کیا میرا فرض حج ادا ہوجائے گا؟
مکہ میں رہنے والاحج کااحرام کہاں سے باندھے ؟
سوال: ہم مکہ پاک میں رہتے ہیں، تو حج کا احرام ،ہم کہاں سے باندھیں گے؟
نماز میں قراءت کے علاوہ دعائیہ کلمات میں لفظی غلطی سے نماز کا حکم
سوال: میں نے ایک امام صاحب سے بیان میں” اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ “کے متعلق سنا تھا ، لیکن مجھے الفاظ کی صحیح سمجھ نہیں آئی ، مجھے یوں لگا کہ امام صاحب نے ”اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ یعنی ” غ“ کے بغیر کہاہے ، تو میں نے یہی ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ ہی یاد کر لیا اور پھر کچھ عرصہ تک نمازوں میں دونوں سجدوں کے درمیان یہی کلمات ” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ“ پڑھتا رہا ۔ پھر ایک دن امام صاحب سے رابطہ ہوا ، تو انہوں نے درست کلمات بتائے ۔ آپ سے یہ شرعی رہنمائی درکار ہے کہ جن نمازوں میں میں” اَللّٰھُمَّ فِرْ لِیْ “ پڑھتا رہا، ان نمازوں کا کیا حکم ہے؟ وہ نمازیں ہوگئیں یا ان کو دوبارہ پڑھنا ہوگا ؟
کیاحجِ تمتع کرنے والا حج کا احرام باندھنے کے لئے آٹھ ذوالحجہ کا انتظار کرے گا؟
سوال: پاکستان سے حج تمتع کرنے آیا ہوں، عمرہ کر کے احرام کھول دیا ہےاور ابھی مکہ ہی میں مقیم ہوں،معلوم یہ کرنا ہے کہ حج کا احرام باندھنے کے لئے آٹھ ذوالحجہ تک انتظار کرنا ہوگا یا اس سے پہلے بھی حج کا احرام باندھ سکتا ہوں؟
حج یا عمرہ کرنے والے کا اپنا حلق خود کرنا – شرعی رہنمائی
سوال: کیا حج یا عمرہ کرنے والا خوداپنا حلق کرسکتا ہے؟
کیا زندگی میں اپنے لیے کفن تیار کر کے رکھ سکتے ہیں ؟
سوال: میری خالہ ابھی حیات ہیں، مگر انہوں نے اپنی زندگی میں ہی اپنا کفن تیار کر لیا ہے اور وصیت کر رکھی ہے کہ مجھے اِسی کفن میں کفنانا۔ سوال یہ ہے کہ کیا اُن کا زندہ ہونے کے باوجود اپنا کفن تیار کر لینا درست ہے؟
کیا احرام باندھے بغیر میقات سے گزر سکتے ہیں؟
سوال: ہماری کچھ دنوں بعد حج کے لئے روانگی ہے ، ہم پہلے مدینہ پاک جائیں گے ، پھر وہاں سے حج کے قریب مکہ شریف آئیں گے ، تو اس کے لئے حج منسٹری والوں کی طرف سے یہ میسج آیا ہے کہ “ آپ کی حج پرواز جدہ جائے گی ، پھر وہاں سے بس کے ذریعے مدینہ منورہ جائیں گے ، مدینہ میں قیام کے بعد آپ سنتِ نبوی کی روشنی میں احرام باندھ کر مکہ مکرمہ کے لئے بذریعہ بس روانہ ہوں گے ، لہٰذا جدہ کے سفر کے لئے آپ احرام نہ باندھیں “ ، معلوم یہ کرنا ہے کہ جدہ تو میقات کے اندر ہے ، تو کیا ہم میقات سے احرام کے بغیر گزر سکتے ہیں؟سائل : محمد عدنان عطّاری (کہوٹہ ، راولپنڈی)