
کالی مہندی ناخنوں پر لگانا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا عورت کالی مہندی ناخنوں پر لگاسکتی ہے؟ کیا اس کو لگاکر نماز پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟
زکوٰۃ صرف رمضان میں ہی نکالنا ضروری ہے ؟
جواب: پر اسلامی سال گز ر گیا ، تواگلے سال جب وہی اسلامی مہینے کی وہی تاریخ آئے گی ، تو اس پر فوراً زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہوگی ۔مثلاً :ایک شخص 15 شعبان کو ...
روز مرہ کی عام پڑھی جانے والی دعاؤں میں ہاتھ اٹھائیں گے؟
سوال: (1) بعض دعائیں جو ہم مختلف مواقع پر پڑھتے ہیں جیسے کھانے سے پہلے اور بعد کی دعا۔ اسی طرح سونے سے پہلے اور بعد کی دعا وغیرہ ان میں دعا والا معنی تو نہیں ہوتا تو ان کو دعا کیوں کہتے ہیں؟ (2) کیا ان کو پڑھتے ہوئے ہاتھ اٹھائے جائیں گے ؟
کاروبار میں ایک کا پیسہ اور دوسرے کی محنت ہو تو نقصان کس پر ہوگا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ امجد نے قاسم کو جانوروں کے کاروبار کے لیے ایک لاکھ بیس ہزار روپے دئیے، جس میں طے یہ ہوا کہ اس کا نفع جو ہوگا وہ امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا۔ پیسہ سارا امجد کا تھا اور جانوروں کی دیکھ بھال قاسم کرتا تھا، جانوروں کے اوپر جو خرچ ہوتا وہ نفع میں سے کیا جاتا۔ اب اس کام میں سے نقصان ہوا، آیا کہ نقصان بھی امجد اور قاسم کے درمیان آدھا آدھا ہوگا، یا نقصان کسی ایک پر ہوگا؟ اگر ایک پر ہوگا تو کس پر ہوگا امجد پر یا قاسم پر؟ نفع زیادہ ہے نقصان کم ہے یعنی اگر ایک لاکھ روپے نفع ہوا ہے تو اس میں سے 40 ہزار نقصان ہوا ہے۔اب یہ 40 ہزار کوئی ایک دے گا یا دونوں آدھا آدھا دیں گے، یا پھر نفع میں سے نقصان کو پورا کیا جائے گا؟
ایک بار جنازہ پڑھنے کے بعد دوبارہ جناز پڑھنے کا شرعی حکم
جواب: پر نماز چھوڑدی، حالانکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے جس دن قبر مبارک میں رکھے گئے تھے۔ (البنایہ فی شرح الھدایہ،جلد3،صفحہ221،د...
کیا راستوں میں یا دُکان و ہوٹل وغیرہ کے سامنے اسٹال لگانا ، جائز ہے ؟
موضوع: راستے پر اسٹال لگوانا اور کرایہ لینا کیسا؟
برسین، جنتر وغیرہ گھاس پر عشر کا حکم؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائےدین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ آج کل برسین،جنتر وغیرہ گھاس باقاعدہ طور پر کاشت کی جاتی ہے اور جانوروں کو کھلائی جاتی ہے یا فروخت کی جاتی ہے۔پوچھنا یہ ہے کہ اس پر عشر واجب ہوگا یا نہیں؟
مقتدی نے بھول کر امام سے پہلے سلام پھیردیا تو؟
سوال: جماعت میں شروع سے شامل مقتدی اگر بھولے سے امام کے سلام پھیرنے سے پہلے ہی ایک طرف سلام پھیرے، پھر یاد آنے پر فوراً لوٹ آئے اور امام کے ساتھ سلام پھیر کر نماز مکمل کرے، تو اس صورت میں اُس کی نماز کا کیا حکم ہوگا؟
موٹے فوم پر سجدہ کرنے کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ ہماری مسجد میں تین تہوں والاایک فوم بچھایاگیاہے،جس پرسجدہ کرنے میں پیشانی پورے طورپردبتی نہیں ،زمین کی سختی محسوس نہیں ہوتی ،بلکہ اگرمزیددبایاجائے تومزیددبے گی ،اسی طرح پاؤں کی انگلیاں درست طریقے سے زمین پرنہیں لگتیں۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیاایسے فوم پرنمازدرست ہوجائے گی ؟ نوٹ:دارالافتاء اہلسنت میں اس فوم کانمونہ لاکردکھایاگیا،تواسے انہی صفات کاحامل پایاگیا۔
دیکھ کر قرآن پاک پڑھنا، زبانی سے افضل ہے اور حالتِ جنابت میں قرآن پاک کو دیکھنا کیسا؟
سوال: مجھے دو مسئلوں سے متعلق شرعی رہنمائی درکار ہے: (1)جس مرد یا عورت پر غسل فرض ہو،کیا وہ بنیتِ ثواب قرآن پاک کی زیارت کرسکتا ہے؟ (2)مسئلہ بیان کیا جاتا ہےکہ دیکھ کر قرآن پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے۔اس کی کیا وجہ ہے؟نیز کیا ہر صورت میں ایسا ہی ہوگا؟