سرچ کریں

Displaying 181 to 190 out of 1049 results

181

پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کھولنا کیسا؟

جواب: میت کی تدفین کر دی گئی تو دفن کرنے کے بعد بلاعذرِ شرعی قبر کشائی کرنا یا میت کو دوسری جگہ منتقل کرنا حرام اور اَسرارِ الہیہ میں دَرْاندازی اور مداخ...

181
182

مسلم و غیر مسلم کی میت پہچان نہ ہو تو نماز جنازہ کس طرح پڑھیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں ایک ادارے میں ملازم ہوں،بعض اوقات میری ڈیوٹی بلوچستان وغیرہ ایسی جگہوں پر ہوتی ہے کہ جہاں مسلمان اور غیرمسلم ایک ساتھ رہ رہے ہوتے ہیں ، بعض اوقات بم دھماکے ہوتے ہیں،جس میں اتنا تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں کچھ ایسے لوگوں کا بھی ضرور انتقال ہوا ہوگا جو غیرمسلم ہیں مگر یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون سی میت مسلمان ہے اور کون سی غیرمسلم،اس لئے ہمیں سب کے ساتھ ہی ایک جیسا برتاؤ کرتے ہوئے نماز جنازہ پڑھنی ہوتی ہے ،ایسی صورت میں ہمارے لئے کیا شرعی رہنمائی ہے؟

182
183

جانور کا خون جسم پر لگا کر علاج کرنا کیسا؟

جواب: بچے کا سر منڈواتے اسے زعفران سے لتھیڑتے۔(سنن ابوداؤد،کتاب العقیقہ، ج2، ص118، دار الفکر، بیروت) علامہ شہاب الدین ابو العباس احمد بن حسين بن علی بن رس...

183
184

کیا نمازِ جنازہ سے پہلے میت کے لیے فاتحہ پڑھ سکتے ہیں؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے ہاں رواج ہے کہ کسی کی وفات کے بعدلوگ مل بیٹھ کرفاتحہ کاسلسلہ کرتے ہیں ۔ایک شخص باہرسے آیااورکہا کہ فاتحہ پڑھیں،اس پردوسرے شخص نے کہاکہ ابھی نمازجنازہ ادانہیں کی گئی ،لہذاابھی فاتحہ نہیں پڑھ سکتے ۔شرعی رہنمائی فرمائیں کہ کیانمازجنازہ سے پہلے میت کے لیے فاتحہ پڑھی جاسکتی ہے ؟

184
185

نمازِ جنازہ کے بعد میّت کا چہرہ دیکھنا کیسا؟

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ نمازِ جنازہ پڑھنے کے بعد میت کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں ؟

185
186

گورنمنٹ کی طرف سے چھٹی ملنے کے باوجود چوری کام پر جانا

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ میں اس نومبر میں باپ بننے والا ہوں اور اسپین میں ایک قانون ہے کہ جب کوئی باپ بنتا ہے تو جاب سے چار ماہ کی چھٹیاں ملتی ہیں اور گورنمنٹ اس چار مہینے کی تنخواہ دیتی ہے تاکہ گھر بیٹھ کر بچے اور اس کی ماں کی دیکھ بھال کر سکے۔ سوال یہ ہے کہ میں ایک ہول سیل دکان پر کام کرتا ہوں جہاں ہم دو افراد ہی کاؤنٹر پر ہوتے ہیں، اگر میں قانون کے مطابق ان چار مہینوں کی چھٹیاں حاصل کروں، تو کیا شرعاً میں ساتھ کام بھی جاری رکھ سکتا ہوں؟ اس لیے کہ میں دکان نہیں چھوڑنا چاہتا کیونکہ دوسرا لڑکا اکیلا ہو جائے گا اور ایسے ہمارا کام نہیں چلے گا تو کیا میں ساتھ اُدھر کام کر سکتا ہوں؟ اگر ہاں تو کیا اس کی اُجرت لے سکتا ہوں؟

186
187

طلاق کی عدت شوہر کے گھر گزارنے کی کیا حکمت ہے؟

جواب: بچے کا نسب، اس شخص سے بحفاظت ثابت ہو اور اس شخص پر بچے کی ذمہ داریاں پوری طرح عائد ہوسکیں اور وہ شخص اس سے کسی صورت انکار نہ کرسکے جبکہ اگر عورت کو اس...

187
188

ایک سے زائد مرتبہ نمازجنازہ پڑھنا

سوال: کیافرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص کا انتقال ہوا ،اس کی نمازجنازہ ایک مرتبہ شہر میں اد اکی گئی اور دوسری مرتبہ جب میت گاؤں لے کر گئے وہاں اد اکی گئی۔ پہلی مرتبہ میں ایک بیٹا شریک ہوا اور دوسری مرتبہ میں دوسرا بیٹا شریک ہوا ، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اگر ولی ِ میت نے ایک بار نماز جنازہ ادا کرلی ہو تو دوسری بار دوسرا ولی یا کوئی اور شخص نمازجنازہ پڑھ سکتاہے یا نہیں شرعی اعتبار سے رہنمائی فرمائیں ؟

188
189

میت کو تلقین کرنے کا طریقہ

سوال: مفتی صاحب کی بارگاہ میں عرض ہے کہ جب مردے کو تلقین کروائی جاتی ہے تو فلاں بن فلاں کی جگہ مردہ اور اس کی ماں کا نام لیا جاتا ہے لیکن اگر تلقین کرنے والا میت کا بیٹا ہو تو وہ اپنی مرحومہ ماں یا باپ کا نام لےگایا کیا کرے گا ،یعنی امی بنت نانی کہے گا یا نام لےگا؟ جواب عطا فرمائیں۔

189
190

جشن عید میلادالنبی منانا اور سجاوٹ کرنا کیا فضول خرچی ہے؟

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پرہمارے گاؤں کی گلیوں اور بازاروں میں چراغاں کیاجاتاہے،جس میں 30سے35لاکھ کاسامان ایک ہی بارخریداجاچکاہےاورپھرہرسال چارسے آٹھ لاکھ روپے مزیدجمع کرکےساراانتظام کیاجاتاہے،جس سےہمارامقصود اپنی آخرت کی بہتری اوراپنے دلوں میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اُجاگر کرنا ہوتاہے، جس کافائدہ یہ ہواکہ گاؤں کے بچے بچے کے دل میں حضورعلیہ الصلوٰۃوالسلام کی عظمت داخل ہوچکی ہےاوراس سجاوٹ میں مسجدنبوی،خانۂ کعبہ اوربالخصوص گنبدخضرا کی شبیہ بھی بنائی جاتی ہے۔آپ سےیہ پوچھنا ہے کہ : (1)کیاگلیوں اوربازاروں میں سجاوٹ کرناشرعاََدرست ہے یانہیں ؟ (2)ہمارایہ ساراانتظام کرنااسراف میں توداخل نہیں ؟

190