
ولیمہ شادی کے بعد کب تک ہوسکتا ہے ؟
سوال: ایک شخص نے شادی کی لیکن اس وقت کسی وجہ سے ولیمہ نہ کر سکاتو اب دوسال بعد وہ ولیمہ کرسکتاہے ؟
سونا بطورِ قرض لیا تو سونا ہی واپس کرنا ہوگا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ تین سال پہلے میرے بھائی کو پیسوں کی ضرورت تھی میرے پاس بائیس کریٹ سونے کے تین بسکٹ تھے جو میں نے اپنی بیٹی کی شادی کے لیے رکھے ہوئے تھے میں نے یہ سونے کے بسکٹ بطور قرض اپنے بھائی کو دے دئیے ساتھ میں یہ کہا کہ جب میری بیٹی کی شادی ہوگی تو آپ مجھے اسی کریٹ کے سونے کے بسکٹ دے دیجئے گا تاکہ میں اپنی بیٹی کا کچھ زیور بنوا لوں ، بھائی نے اس وقت پیسوں کی ضرورت کی وجہ سےوہ بسکٹ بیچ دئیے جو کہ ڈیڑھ لاکھ کے بکے تھے ، اب کچھ عرصے بعد میری بیٹی کی شادی ہونے والی ہے میں بھائی سے اپنا سونا طلب کر رہا ہوں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سونے کی قیمت بہت بڑھ چکی ہے وہ کہہ رہے ہیں کہ میں ڈیڑھ لاکھ روپے دوں گا جبکہ میرا مطالبہ یہ ہے کہ میں نے سونے کے بسکٹ دئیے تھے لہٰذا مجھےآپ سونے کے بسکٹ دیں ، برائے کرم اس بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ میرامطالبہ شرعاً درست ہے یا نہیں؟
شادی ہال والا،قرض واپس کرنے تک ہر فنکشن پر 5 ہزار دے تو کیسا؟
سوال: ہمارے گھروالوں نے ایک شادی ہال خریدا ہےاور اس کے ساتھ ایک زمین بھی ایک سال کے لئےادھارپر خریدی ۔کروناکی وجہ سے کاروبار خراب ہوگیا اور ایک سال میں گھروالے وہ پیسے ادانہیں کرسکے تو انہوں نے کسی سے چودہ لاکھ روپے قرض لئے،اوریہ شرط لگائی کہ اگر حالات بہتر ہوگئےتو ایک ساتھ چودہ لاکھ واپس کر دیں گے اور اگر حالات بہتر نہ ہوئے توجائیدادبیچ کرقرض واپس کردیں گے ،اورایک شرط یہ بھی رکھی کہ مکمل قرض ادا کرنےتک شادی حال میں جتنی محافل ہوں گی،ہر محفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزار قرض خواہ کو دیں گے،تو کیا یہ ہرمحفل کے پیسوں سے اسے پانچ ہزاردینا سود ہےیانہیں؟
سوال: شادی کی سالگرہ منانا کیسا ہے؟
شادی کا کھانا کیا گھر لے کے جاسکتے ہیں؟
سوال: ہم کسی کی شادی پرکسی ہوٹل میں جب جاتے ہیں تو کھانا وافرمقدار میں موجود ہوتا ہے ،ہمیں غالب گمان ہوتا ہے کہ یہ کھانا بچ جائے گااورہوسکتا ہے کہ ضائع بھی ہوجائے ،اس لئے کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہم کچھ کھانا اپنے ساتھ گھر لے آتے ہیں،مہمان زیادہ ہونے کی وجہ سے ہم میزبان سے اجازت بھی نہیں لے سکتے،کیا ہمارا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں؟
عورت کی پہلے شوہرسے اولاد اور مرد کی پہلی بیوی سے اولاد کاآپس میں نکاح کرنا
سوال: ایک عورت جس کے پہلے شوہرسےبچے ہیں،اس کی ایک شخص سے شادی ہوئی ہے جس کی اس کی پہلی بیوی سے اولاد ہے۔کیا ان بچوں کی آپس میں شادی ہوسکتی ہے؟
بیٹی کی شادی کے اخراجات کے لیے خریدے ہوئے پلاٹ پر زکوۃ
سوال: میں سعودی عرب میں ہوں اور اپنی بیٹی کے لیے ایک پلاٹ لینا چاہتا ہوں،اس کی ملک نہیں کروں گا،جب وہ بڑی ہوگی تو اسے بیچ کر اس کی شادی کروں گا۔کیا اس پلاٹ پر زکوۃ واجب ہوگی؟
شادی پر بیچنے کے لئے خریدے گئے پلاٹ بھی مالِ تجارت ہیں۔
سوال: ایک شخص نے چند پلاٹ اس نیت سے خریدے ہیں کہ بچے بڑے ہوں گے تو یہ پلاٹ کو فروخت کرکے بچّوں کی شادی کرے گا، کیا ان پلاٹوں پر زکوٰۃ بنے گی؟ اگربنے گی تو کتنی زکوٰۃدینی ہوگی ؟
کیا دنیا کے میاں بیوی جنت میں ایک ساتھ ہوں گے ؟ اور مطلقہ عورت کس کے ساتھ ہوگی ؟
جواب: شادی نہ کرے تو اللہ تعالیٰ ان دونوں کو جنت میں جمع فرمائے گا۔‘‘ ( فتاویٰ رضویہ ، 12 / 303 ) اورایک مقام پر فرماتے ہیں : عورت کہ نکاح ِ ثانی نہ...
شادی وغیرہ کی تصاویر کا البم بنانے کا حکم
سوال: اپنی شادی وغیرہ کی تصاویر کا البم بنانے کی شرعاً اجازت ہے یا نہیں جبکہ مقصود تعظیم نہ ہو بلکہ میموریز محفوظ کرنا مقصد ہواور یو ایس بی، موبائل وغیرہ کبھی فارمیٹ بھی ہوجاتے ہیں اس لئے البم بنانا چاہ رہے ہیں؟