
سحری کے بغیر نفل روزہ رکھا تو روزہ ہو گیا ؟
سوال: زید نے رات میں یہ نیت کی کہ میں کل نفل روزہ رکھوں گا۔ ہاں! اگر سحری میں اٹھ گیا تو ٹھیک ورنہ روزے سے ہی رہوں گا۔ پھر اتفاق ایسا ہوا کہ زید کی سحری میں آنکھ ہی نہیں کھلی اور اُس نے بغیر سحری ہی کے وہ نفل روزہ مکمل کیا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا زید کا وہ نفل روزہ درست واقع ہوا؟
رمضان کے قضا روزے کے دوران حیض آجائے، تو کیا حکم ہے؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ ایک اسلامی بہن ہیں، جن پر پچھلے رمضان المبارک کے چھ روزے قضا ہیں، وہ قضا روزے رکھ رہی تھیں کہ تیسرے روزے کے دوران دو پہر میں حیض شروع ہوگیا، اب اس روزے کا کیا حکم ہے؟ اور اس کے بدلے کتنے روزے قضا کرنا ہوں گے؟
نفلی روزے میں منت کے روزے کی نیت کرنےکا حکم
سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں نفل روزہ رکھتی ہوں جیسے ذوالحجہ کا روزہ ہے تو کیا میں اس میں منت کے روزے کی نیت کر سکتی ہوں؟
رمضان کے روزے کی حالت میں بالغ ہو جائے تو اس روزے کا حکم
سوال: نابالغ کو رمضان کے فرض روزے کے دوران احتلام ہوگیا، تو کیا اب وہ اس روزے میں فرض کی نیت کرسکتا ہے؟ اگر نہیں کرسکتا، تو کیا اس پراس روزے کی قضاء لازم ہوگی؟
روزے کی اصلِ نیت ہی میں شک ہو، تو کیا حکم ہے؟
سوال: ہندہ کو رات میں پیٹ میں شدید درد ہوا تو اس نے سحری میں اس طرح روزے کی نیت کی کہ اگر دن میں میرے پیٹ میں درد ہوا تو میرا روزہ نہیں، ورنہ میرا روزہ ہے۔ اب ہوا یوں کہ فجر کی نماز کے بعد پھر اس کے پیٹ میں شدید درد ہوا جس کی وجہ سے مجبوراً اسے شربت پینا پڑا۔ آپ سے معلوم یہ کرنا ہے کہ اس صورت میں کیا ہندہ پر اس روزے کی قضا کے ساتھ ساتھ کفارہ بھی لازم ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
قضا روزے کی نیت اذانِ فجر کے دوران یا بعد میں کرنا
سوال: کیا قضا روزے کی نیت اذان فجر کے بعد یا اس کے دوران کر سکتے ہیں؟
مسافر و مریض کا رمضان کے علاوہ روزہ رکھنا
جواب: روزے کا وجوب ساقط ہو جاتا ہے تو ماہ رمضان کا یہ دن ان کے حق میں رمضان کے روزے کے لئے ہی متعین نہیں ، اب اس معاملے میں رمضان مسافر ومریض کے حق میں ...
شوال کے 6 روزوں میں قضا روزوں کی نیت بھی کر سکتے ہیں ؟
سوال: ایک اسلامی بہن کو رمضان المبارک میں مخصوص ایام آنے کی وجہ سے کچھ روزے چھوڑنے پڑے ، جن کی قضا اس پر لازم ہے ، اس نے یہ سُن رکھا ہے کہ شوال کے چھ روزوں کی بہت فضیلت ہے ، تو کیا ایسا ممکن ہے کہ اسلامی بہن شوال میں اپنے قضا روزوں کی نیت سے روزے رکھے اور ساتھ شوال کے نفل روزوں کی بھی نیت کر لے اور یوں ایک ساتھ دونوں ہو جائیں ؟ قضا روزوں کی ادائیگی کے ساتھ شوال کے نفل روزے بھی ہو جائیں گے یا نہیں ؟
دن میں کب تک نفل روزے کی نیت کی جاسکتی ہے ؟
سوال: کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص رات کو نفلی روزے کی نیت کرکے سوئے اور فجر میں آنکھ نہ کُھلے،تو کیا وہ فجر کےبعد دن میں روزے کی نیت کرسکتا ہے؟
ضحوی کبری سے پہلے پہلے قضا روزے کی نیت کرنا
سوال: زوال یعنی ضحوۂ کبری سے پہلے پہلے قضا روزے کی نیت کر لی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟ سحری میں آنکھ نہیں کھلی اور نمازِ فجر کے وقت ذہن کچا پکا سا تھا ، ابھی ضحوۂ کبری سے پہلے نیت کر لی جائے تو کیا روزہ ہو جائے گا ؟