
شرعی فقیر زکوٰۃ کی رقم سید کو دے، تو کیا سید اس رقم کو استعمال کرسکتا ہے؟
سوال: اگر زکوٰۃ کی رقم کسی شرعی فقیر کو دے دی جائے، پھر وہ شرعی فقیر اس زکوٰۃ کی رقم میں سے کچھ رقم کسی سید کو دے، تو کیا سید کا اس زکوٰۃ کی رقم کو استعمال کرنا شرعاً جائز ہوگا؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
زکوٰۃ کے پیسوں سے پُل اور پانی کا کنواں بنوانا کیسا ؟
سوال: گلگت بلتستان کی طرف دور دراز دیہات میں ایک جگہ ہے جہاں پہاڑوں پر دو گاؤں کے درمیان ایک ندی بہتی ہے جس میں ویسے ہی گزرنا ممکن نہیں پانی بہت تیز بہتا ہے ، تو اہلِ علاقہ نے سوچا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت صرف پیدل گزرنے کے لئے لکڑی کا پُل اس کے اوپر بنوا لیتے ہیں ، کیونکہ وہاں شدید حاجت ہے ، دوسرا راستہ اختیار کرنے میں مشکل بھی زیادہ ہے اور ٹائم بھی زیادہ لگتا ہے۔ سوال یہ پوچھنا ہے کہ کیا زکوٰۃ کی رقم سے وہاں پر پُل تعمیر کروا سکتے ہیں ؟ اسی طرح زکوٰۃ کے پیسوں سےغریب آدمیوں کے لئے پانی کا کنواں نکلوا سکتے ہیں ؟
صاحبِ نصاب عورت کی بالغ محتاج اولاد کو زکوٰۃ دینا کیسا؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بالغ و خود مختار اولاد محتاج و فقیر ہو جبکہ ماں محنت مزدوری کرکے حج کے فریضہ کو پیسے جمع کرتی کرتی غنی اور صاحب استطاعت ہو جائے۔ تو اس صورت میں کیا اس صاحبِ استطاعت عورت کی بالغ اولاد کو زکوۃ دی جا سکتی ہے؟ یا پھر ماں کی کمائی کو جواز بنا کر ایسی اولاد کی زکوٰۃ کی رقم سے مدد نہ کریں؟؟ رہنمائی فرمادیں۔
زکوٰۃ دے کر بیچی ہوئی چیز کی قیمت میں واپس لینا
سوال: میری کام والی (معاون)ہیں۔ جنہیں ہم زکوٰۃ بھی دیتے ہیں، انہوں نے مجھ سے کچھ عرصہ پہلےایک میز خریدی تھی، لیکن اس کی پیمنٹ کے لئے انہوں نے کچھ وقت مانگا تھا کہ ہر ماہ اتنے اتنے دے دیا کروں گی، لیکن وہ وقت پر پیمنٹ ادا نہیں کرسکی، میں یہ چاہ رہی ہوں کہ میں انھیں زکوٰۃ دے دوں، تاکہ ان پر چیز خریدنے کا بوجھ نہ پڑے اوروہ زکوٰۃ لے کر میری چیز کی قیمت مجھے ادا کر دیں جو کہ مبلغ ساڑھے سات ہزار روپے ہے۔ کیا میں انہیں زکوٰۃ کا مالک بنادوں اورپھر وہ میرا قرضہ چکا دیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟
کیا غریب کافر کو زکوۃ دے سکتے ہیں؟
سوال: اگر کوئی غیر مسلم کافی غریب ہو، تو کیا اس غیر مسلم کی زکوٰۃ کی رقم سے مدد کی جاسکتی ہے؟
زکوۃ کی رقم سے مدرسہ کی زمین خریدنا
سوال: کیا مدرسہ کی زمین خریدنے کے لئے زکوٰۃ کی رقم دی جا سکتی ہے؟
موضوع: زکوٰۃ کے پیسوں سے نلکا کھدوانا کیسا؟