logo logo
AI Search

کیا اپنے ماں باپ کو زکوۃ دینا جائز ہے؟

اولادکااپنی زکوۃ اپنے والدین کودیناکیسا ہے؟

مجیب:عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر:WAT-1093
تاریخ اجراء:23صفرالمظفر1444 ھ/20ستمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی)

سوال

کیا اولاد اپنے ماں باپ کو اپنی زکوٰۃ دے سکتی ہے؟

جواب

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

والدین مستحق زکوٰۃ بھی ہوں، تب بھی اولاد اپنے والدین کو اپنی زکوٰۃ کی رقم نہیں دے سکتی، اگر دے دے، تو اس کی زکوٰۃ ادا نہیں ہو گی، اس لیے کہ زکوٰۃ یا کوئی سا بھی صدقہ واجبہ اپنے اصول (والدین، دادا دادی، نانا نانی وغیرہ اوپر تک) اور فروع (اولاد، پوتا پوتی، نواسہ نواسی وغیرہ نیچے تک) کو دینا جائز نہیں ہے اور انہیں زکوٰۃ یا کسی بھی صدقہ واجبہ کی رقم وغیرہ کا مالک بنا بھی دیا، تو بھی زکوٰۃ یا کوئی سا بھی صدقہ واجبہ ادا نہیں ہوگا۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم