
امام مسجد کی رہائش کے بجلی گیس کے بلز کس پر لازم ہیں؟
جواب: تعمیرِ مسجد کے بعد سب سے پہلے امام مسجد کی ضروریات پوری کرنا ضروری ہے، لہٰذا امام مسجدکوچندے سےاس کی ضروریات کے مطابق بقدرِ کفایت دیا جائے گا، چنانچہ ...
زکوٰۃ کی رقم مدرسے کے کاموں میں خرچ کر سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا زکوۃ کی رقم، مدرسے کی تعمیر، بجلی کے بل، قرآن پاک، کتابیں، مدرسین کی تنخواہ اور بچوں کے کھانے پینے کے اخراجات میں صرف ہوسکتی ہے یا نہیں؟
قبر پر پھول اور سبزہ اُگانے کا حکم
جواب: قبرستان سے تر گھاس کو اکھاڑنا،کاٹنا ممنوع و مکروہ ہے، چونکہ قبروں پرتر پودوں کا ہونا شریعت مطہرہ کو مطلوب ومستحسن ہے، لہذا پوچھی گئی صورت میں قبر ک...
فلیٹوں کی بکنگ پرپیش آنے والے جدید مسائل
جواب: تعمیر بُک کردہ فلیٹ، دُکان کومکمل ہونے سے قبل آگے بیچنے کی تکییف فقہی اور متعلقہ مسائل: عقد استصناع کے ضوابط اور زکوۃ کے پس منظر میں کچھ نئے زا...
مسجد کے واش روم کرائے یا ٹھیکے پر دینا کیسا؟
جواب: تعمیر( میں مدد حاصل)ہو۔(الدر المختار و رد المحتار، ج 4، ص 358، دار الفکر) علامہ سید طحطاوی (مستغلاً) کے تحت لکھتے ہیں: ”و لو لیصرف علی المسجد، و ا...
رشتہ دار کی پرانی قبر میں تدفین کا شرعی حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ اگرقریبی قبرستان میں جہاں پر پہلے سے عزیز واقارب دفن ہیں،وہاں مزید مردہ دفن کرنے کی جگہ نہ ہو،بلکہ آبادی سے دور جو قبرستان ہے، اس میں جگہ موجود ہو، تو کیا ایسا کرنا ، جائز ہے کہ قریبی قبرستان میں کسی عزیز کی کافی پُرانی قبر کو کھود کر کسی عزیز یا اجبنی کو اس میں دفن کر دیا جائے ؟
مسجد کے اوپر مدرسہ بنا دینا کیسا ؟ مدرسے کی جگہ کو امام کی رہائش بنانا کیسا ؟
سوال: ہماری جامع مسجد کئی سالوں سے قائم ہے،کچھ عرصہ قبل تقریباً دو سال پہلے مسجد میں لینٹر ڈالنے کے لیے اور کچھ اس کے احاطے کو مزید بڑھانے کے لیے اس کی دوبارہ تعمیر کی گئی، اس وقت انتظامیہ میں سے ہی ایک شخص نے اس مسجد کی دوسری منزل کو( جو کہ عینِ مسجد ہے ) مدرسہ میں تبدیل کر دیا، وہاں واش روم، وضو خانہ، وغیرہ بنا کر عورتوں کے لیے تعلیمِ قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا، اب روزانہ بعدِ فجر وہاں خواتین بالغہ، نابالغہ، شادی شدہ، غیر شادی شدہ پڑھنے کے لیے آتی ہیں، انہیں پڑھانے کے لیے بھی خاتون ہی مقرر ہیں۔اس اوپر والی منزل کا دروازہ اور سیڑھیاں مسجد سے باہر کر دیا گیا، یعنی اس کا لنک مسجد سے ختم کر دیا گیا، کلاس مکمل ہونے کے بعد اسے تالا لگا دیا جاتا ہے، وہاں مردوں کی جماعت بھی قائم نہیں کی جاتی، یعنی اوپر والا پورشن مکمل طور پر بطورِ مدرسہ استعمال کیا جاتا ہے ہماری مسجد کے اکثر نمازی اس عمل کی مخالفت بھی کرتے ہیں، جس سے مسجد میں فتنہ و فساد بھی پیدا ہو رہا ہے، شرعی رہنمائی فرمائیں کہ (1) کیا عینِ مسجد پر مدرسہ تعمیر ہو سکتا ہے اور اس کے لیے مسجد کے اوپر واش روم اور وضو خانہ بن سکتا ہے؟ (2) واقف نے جب جگہ وقف کی تھی، تو مسجد کے ساتھ کچھ معین جگہ مدرسہ کے لیے بھی وقف کی تھی، کافی عرصہ وہ جگہ خالی پڑی رہی، پھر امام صاحب کی رہائش کی ضرورت درپیش تھی، تو وہاں امام صاحب کو مکان بنا کر دے دیا گیا، اب نئے امام صاحب کا اپنا گھر قریب ہے، تو وہ اس رہائش کو استعمال نہیں کر رہے، گھر چلے جاتے ہیں، مسجد انتظامیہ نے اس مکان کو کرایہ پر دے دیا،کیا مدرسہ کے لیے وقف جگہ پر امام صاحب کی رہائش بنا سکتے ہیں اور پھر وقتی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے اسے کرائے پر دے سکتے ہیں؟ (3) اگر مسجد کے اوپر مدرسہ نہیں بن سکتا، تو کیا مدرسے کی جگہ جہاں امام صاحب کی رہائش بناد ی گئی، اسے مدرسہ میں تبدیل کر کے وہاں عورتوں کا مدرسہ منتقل کیا جا سکتاہے ؟
زکوٰۃ اور عشر کی رقم مدرسے کی تعمیر میں لگا سکتے ہیں؟
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا زکوۃ اور عشر کے پیسے مدرسے کی تعمیر میں دے سکتے ہیں؟
جنت البقیع میں دفن ہونے کی دعا کیوں کی جاتی ہے؟
جواب: قبرستان تشریف لے جاتے اوربقیع والوں پر سلام اور مغفرت کی دعا فرماتے ۔نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن سب سے پہلے اپنی قبر ِ منور سے باہر تشریف ...
چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھوں پر اٹھاکر قبرستان لے جانا کیسا؟
سوال: نومولود یا چند ماہ کابچہ یا بچی فوت ہو جائے ،تو اسے جنازے والی چارپائی کی بجائے ہاتھوں پر اٹھا کر قبرستان لے جاتے ہیں،ایسے چھوٹے بچے کا جنازہ ہاتھ میں اٹھاکر لے جانا کیسا؟